شعب الایمان — حدیث نمبر 2637
باب: فصل: مسجدوں کی طرف چل کر جانا۔
فصل المشي إلى المساجد
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي قَمَّاشٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عِمْرَانَ مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ صَالِحٍ ، قَالَ قَالَ لِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ : يَا ابْنَ أَخِي : " هَلْ تَدْرِي فِي أَيِّ شَيْءٍ نَزَلَتْ : ( اصْبِرُوا وَصَابِرُوا وَرَابِطُوا ) .
قَالَ قُلْتُ : لَا ، قَالَ : " إِنَّهُ لَمْ يَكُنْ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزْوٌ يُرَابَطُ فِيهِ ، وَلَكِنِ انْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ ، فَذَلِكَ الرِّبَاطُ ، فَذَلِكَ الرِّبَاطُ " .
قَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ : فَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُطَرِّفِ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْقُوبَ ، عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْوُضُوءُ لِلصَّلَاةِ عِنْدَ الْمَكَارِهِ مِنَ الْكَفَّارَاتِ ، وَكَثْرَةُ الْخُطَا إِلَى الْمَسَاجِدِ مِنَ الْكَفَّارَاتِ ، فَذَلِكَ الرِّبَاطُ فَذَلِكَ الرِّبَاطُ " كَذَا هُوَ فِي كِتَابِي .داود بن صالح رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھ سے ابوسلمہ بن عبدالرحمن رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اے میرے بھتیجے! کیا تمہیں معلوم ہے کہ یہ آیت ﴿اصْبِرُوا وَصَابِرُوا وَرَابِطُوا﴾ کس بارے میں نازل ہوئی؟“
میں نے کہا: ”نہیں۔“ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں کوئی ایسا غزوہ نہیں تھا جس میں رباط (سرحد پر پہرہ) دیا جاتا، بلکہ (یہاں رباط سے مراد) ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا ہے، پس یہی رباط ہے، یہی رباط ہے۔“
ابن مبارک رحمہ اللہ نے کہا: مجھے محمد بن مطرف نے علاء بن عبدالرحمن بن یعقوب رحمہ اللہ سے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ناگوار حالات میں نماز کے لیے وضو کرنا گناہوں کا کفارہ بننے والے اعمال میں سے ہے، اور مسجدوں کی طرف کثرت سے قدم اٹھانا بھی کفارہ بننے والے اعمال میں سے ہے، پس یہی رباط ہے، یہی رباط ہے۔“
(امام بیہقی رحمہ اللہ نے کہا:) میری کتاب میں اسی طرح ہے۔
• أبو عمران موسى بن إسماعيل الجبلي. ذكره ابن حبان في "الثقات" (٩/ ١٦٠) وقال أبو حاتم: صالح الحديث. ليس به بأس. راجع "الجرح والتعديل" (٨/ ١٣٦). وقد مر موسى أبو عمران في الجزء الأول رقم (٣٥) في مثل هذا المسند وهو هذا فليصحح.
• داود بن صالح بن دينار التمار، المدني، مولى الأنصار. صدوق. من الخامسة (د ق).