حدیث نمبر: 2634
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْجُمَاهِرِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَحْلَاءَ ، عَنْ مِحْصَنِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ عَوْفِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ وُضُوءَهُ ، ثُمَّ رَاحَ فَوَجَدَ النَّاسَ قَدْ صَلَّوْا أَعْطَاهُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ مِثْلَ أَجْرِ مَنْ صَلَّاهَا وَحَضَرَهَا ، وَلَا يَنْقُصُ ذَلِكَ مِنْ أَجْرِهِمْ شَيْئًا " .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اچھی طرح وضو کیا، پھر (مسجد کی طرف) چلا اور لوگوں کو دیکھا کہ وہ نماز پڑھ چکے ہیں، تو اللہ عزوجل اسے اس شخص کے برابر اجر عطا فرماتا ہے جس نے نماز پڑھی اور اس میں حاضر ہوا، اور یہ بات ان کے اجر میں سے کچھ بھی کم نہیں کرتی۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الصلاة / حدیث: 2634
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 2894
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن أبي داود 564) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, مشكوة المصابيح (1145) (سنن أبي داود 564) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: فيه مستور
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: فيه مستور (شعب الإيمان ط الرشد: 4/ 357) . »
«أخرجه أبو داود فى (سننه) برقم: 564، والنسائي فى (سننه) برقم: 855، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8724، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 782، والبزار فى (مسنده) برقم: 8180، وابن المنذر فى (الأوسط) برقم: 2089، والبغوي فى (شرح السنة) برقم: 789، والبيهقي فى (السنن الصغير) برقم: 549»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن نسائي: 856 | سنن ابي داود: 564
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• محمد بن طحلاء المدني، صدوق. من السابعة (د س).
• محصن بن علي الفهري، المدني. مستور. من السادسة (د س). وذكره ابن حبان في "الثقات" (٥/ ٤٥٨) وقال: يروي المراسيل.
• عوف بن الحارث بن الطفيل بن سخبرة الأزدي. مقبول. من الثالثة (خ م د س ق).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 856 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´(بغیر جماعت) جماعت کا ثواب پانے کی حد کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس نے اچھی طرح وضو کیا، پھر وہ مسجد کا ارادہ کر کے نکلا، (اور مسجد آیا) تو لوگوں کو دیکھا کہ وہ نماز پڑھ چکے ہیں، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے اتنا ہی ثواب لکھے گا جتنا اس شخص کو ملا ہے جو جماعت میں موجود تھا، اور یہ ان کے ثواب میں کوئی کمی نہیں کرے گا۔‏‏‏‏" [سنن نسائي/كتاب الإمامة/حدیث: 856]
856۔ اردو حاشیہ: اس شخص کی نیت جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے ہی کی تھی، پھر اس نے کوئی کوتاہی بھی نہیں کی بلکہ اپنی پوری کوشش کی لیکن پھر بھی جماعت نہ مل سکی۔ اس نے افسوس کیا تو اس کی نیت اور کوشش کے لحاظ سے اسے جماعت کا ثواب ملے گا، بشرطیکہ وہ جماعت کا پابند ہو۔ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔ اس سے مراد وہ شخص نہیں جو نماز باجماعت میں سستی کا عادی ہے یا زیادہ پروا نہیں کرتا۔ مل جائے تو ٹھیک، نہ ملے تو کوئی افسوس نہیں۔ ایسے شخص کے لیے کم از کم ایک رکعت باجماعت پڑھنے کی صورت میں جماعت کا ثواب ملے گا، کم میں نہیں۔ اور یہ بات صحیح احادیث سے ثابت ہے۔ دیکھیے: [صحیح البخاري، مواقیت الصلاة، حدیث: 580، وصحیح مسلم، المساجد، حدیث: 607]

درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 856 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 564 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´جو نماز کے ارادہ سے نکلا لیکن اس کی جماعت چھوٹ گئی۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جس نے وضو کیا اور اچھی طرح وضو کیا، پھر مسجد کی طرف چلا تو دیکھا کہ لوگ نماز پڑھ چکے ہیں تو اسے بھی اللہ تعالیٰ جماعت میں شریک ہونے والوں کی طرح ثواب دے گا، اس سے جماعت سے نماز ادا کرنے والوں کے ثواب میں کوئی کمی نہیں ہو گی۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/كتاب الصلاة /حدیث: 564]
564. اردو حاشیہ:
 یہ فضل عظیم اس شخص کی حسن نیت اور جہد کامل کی بنا پر ہوتا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 564 سے ماخوذ ہے۔