شعب الایمان — حدیث نمبر 2581

باب: فصل: پانچوں نمازیں جماعت کے ساتھ، بلا عذر جماعت چھوڑنے کی کراہت، اور انہیں ترک کرنے کی سزا، پہلے مذکور کے علاوہ۔

فصل في الصلوات الخمس في الجماعة ، وما في ترك الجماعة بغير عذر من الكراهة ، وما في تركهن من العقوبة سوى ما مضى

حدیث نمبر: 2581
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ ، وَأَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ الْقَطَّانُ قَالَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ جُنْدُبِ بْنِ سُفْيَانَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ صَلَّى الصُّبْحَ فَهُوَ فِي ذِمَّةِ اللَّهِ ، فَانْظُرْ يَا ابْنَ آدَمَ لَا يَطْلُبَنَّكَ اللَّهُ بِشَيْءٍ مِنْ ذِمَّتِهِ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ هَارُونَ .
ترجمہ

سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جس نے صبح کی نماز پڑھی وہ اللہ کی حفاظت و ذمہ داری میں ہے، پس اے ابنِ آدم! خبردار رہنا کہ اللہ تعالیٰ تجھ سے اپنے ذمے میں سے کسی چیز کا مطالبہ نہ کرے۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں ابوبکر بن ابی شیبہ رحمہ اللہ کے واسطے سے یزید بن ہارون رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الصلاة / حدیث: 2581
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 2841
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح انظر الحديث (222) (سنن الترمذي 2164) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح, (سنن الترمذي 2164) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 4/ 327) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) برقم: 222، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18335، والطبراني فى (الكبير) برقم: 1654، 1655، 1656، 1657، 1658، 1659، 1683، 6917»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح مسلم: 657 | سنن ترمذي: 222 | سنن ترمذي: 2164 | رياض الصالحين: 232 | رياض الصالحين: 389 | رياض الصالحين: 1049
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• علي بن إبراهيم بن عبد المجيد الواسطي، أبو الحسين (م ٢٧٤ هـ). قال ابن أبي حاتم: كتبت عنه ببغداد وهو صدوق. وقال الدارقطني: ثقة. راجع "الجرح والتعديل" (٦/ ١٧٥) "تاريخ بغداد" (١١/ ٣٣٥ - ٣٣٦) "سؤالات الحاكم للدارقطني" (١٢٦ رقم ١٣٧).
• الحسن هو البصري.
• جندب بن سفيان هو جندب بن عبد الله بن سفيان البجلي، من الصحابة.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 657 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت جندب بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس شخص نے صبح کی نماز پڑھی، وہ اللہ تعالیٰ کی امان یا ذمہ داری میں ہے تو اللہ تعالیٰ تم سے اپنی پناہ میں آنے والے کے بارے میں مطالبہ نہ کرے، (اگر کسی نے اس کی پناہ میں آنے والے کو ستایا اور اس نے اس کا مؤاخذہ کیا) تو وہ اس کو پکڑ کر جہنم میں اوندھے منہ ڈال دے گا۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:1493]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
(1)
فِي ذِمَّةِالله: وہ اللہ کی امان اور پناہ میں ہے یا اس کی ضمانت اور ذمہ داری میں ہے۔
(2)
مَن يَّطْلُبُهُ مِنْ ذِمَّتِهِ بِشَيْءٍ: اگر کسی نے اس کی پناہ اور ذمہ داری کو کچھ نقصان پہنچایا يا پناہ میں آنے والے کو کچھ تکلیف پہنچا کر اس کی امان میں دخل اندازی کی۔
(3)
يُدْرِكُهُ: وہ اس کو پکڑ لے گا، وہ مؤاخذہ سے بچ نہیں سکے گا۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1493 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 657 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت جندب قسری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے صبح کی نماز پڑھ لی تو وہ اللہ کے حفظ و امان میں ہے تو اللہ تعالیٰ اپنی ذمہ داری میں آنے والے کے بارے میں کچھ بالکل نا کرے کیونکہ وہ جس سے اپنی پناہ کے بارے میں کچھ مطالبہ کرے گا وہ اسے پکڑ لے گا پھر اسے اوندھے منہ جہنم کی آگ میں ڈال دے گا۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:1494]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جندب قسری سے مراد جندب بن عکرمہ ہی ہے جو بجلی ہے شاید ان کا قسری قبیلہ سے تعلق ہو یا پڑوس ہو۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1494 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 222 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´عشاء اور فجر جماعت سے پڑھنے کی فضیلت کا بیان۔`
جندب بن سفیان رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: " جس نے فجر پڑھی وہ اللہ کی پناہ میں ہے تو تم اللہ کی پناہ ہاتھ سے جانے نہ دو " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الصلاة/حدیث: 222]
اردو حاشہ:
1؎:
یعنی: بھر پور کوشش کرو کہ اللہ کی یہ پناہ حاصل کر لو، یعنی فجر جماعت سے پڑھنے کی کوشش کرو تو اللہ کی یہ پناہ ہاتھ سے نہیں جائے گی، ان شاء اللہ۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 222 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2164 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´فجر پڑھ لینے والا اللہ کی پناہ میں ہوتا ہے۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس نے فجر پڑھ لی وہ اللہ کی پناہ میں ہے، پھر (اس بات کا خیال رکھو کہ) اللہ تعالیٰ تمہارے درپے نہ ہو جائے اس کی پناہ توڑنے کی وجہ سے " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الفتن/حدیث: 2164]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی فجر کی نماز کا خاص خیال رکھو اور اسے پابندی کے ساتھ ادا کرو، نہ ادا کرنے کی صورت میں رب العالمین کا وہ عہد جو تمہارے اور اس کے درمیان امان سے متعلق ہے ٹوٹ جائے گا۔

نوٹ:
(سند میں معدی بن سلیمان ضعیف راوی ہیں، لیکن شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2164 سے ماخوذ ہے۔