ریاض الصالحین — حدیث نمبر 389
باب: نیک لوگوں، کمزوروں اور مسکینوں کو تکلیف دینے سے ڈرانے کا بیان
باب التحذير من إيذاء الصالحين والضعفة والمساكين
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿وَالَّذِينَ يُؤْذُونَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ بِغَيْرِ مَا اكْتَسَبُوا فَقَدِ احْتَمَلُوا بُهْتَانًا وَإِثْمًا مُبِينًا﴾ [الأحزاب: ٥٨]، وَقالَ تَعَالَى: ﴿فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلا تَقْهَرْ وَأَمَّا السَّائِلَ فَلا تَنْهَرْ﴾ [الضحى: ٩ - ١٠].
وأما الأحاديث، فكثيرة مِنْهَا:
حديث أَبي هريرة - رضي الله عنه - في الباب قبل هَذَا: «مَنْ عَادَى لِي وَليًّا فَقَدْ آذَنْتُهُ بِالحَرْبِ».
ومنها حديث سعد بن أَبي وقاص - رضي الله عنه - السابق في باب ملاطفة اليتيم، وقوله صلى الله عليه وسلم: «يَا أَبَا بَكْرٍ، لَئِنْ كُنْتَ أَغْضَبْتَهُمْ لَقَدْ أَغْضَبْتَ رَبَّكَ».اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور جو لوگ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو بغیر کسی (قصور) کے جو انہوں نے کمایا ہو، تکلیف دیتے ہیں تو یقیناً انہوں نے بہتان اور کھلے گناہ کا بوجھ اٹھایا۔“ (سورۃ الاحزاب: 58)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”پس یتیم پر سختی نہ کیجیے، اور سوال کرنے والے کو نہ جھڑکیے۔“ (سورۃ الضحیٰ: 9-10)
اور جہاں تک احادیث کا تعلق ہے تو وہ بہت سی ہیں، ان میں سے: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی وہ حدیث جو اس سے پہلے والے باب میں (حدیث نمبر 386 پر) گزر چکی ہے: ”جس نے میرے کسی ولی سے دشمنی کی، میں اس سے اعلانِ جنگ کرتا ہوں۔“
اور ان میں سے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی وہ حدیث جو یتیم کے ساتھ نرمی کے باب میں (حدیث نمبر 260 پر) گزر چکی ہے، اور (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے) آپ ﷺ کا یہ فرمان (حدیث نمبر 261): ”اے ابوبکر! اگر تم نے انہیں ناراض کیا ہے تو یقیناً تم نے اپنے رب کو ناراض کر دیا۔“
وعن جندب بن عبد الله - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ صَلَّى صَلاةَ الصُّبْحِ، فَهُوَ في ذِمَّةِ اللهِ، فَلاَ يَطْلُبَنَّكُمُ اللهُ مِنْ ذِمَّتِهِ بِشَيْءٍ، فَإنَّهُ مَنْ يَطْلُبُهُ مِنْ ذِمَّتِهِ بِشَيْءٍ يُدْرِكْهُ، ثُمَّ يَكُبُّهُ عَلَى وَجْهِهِ في نَارِ جَهَنَّمَ». رواه مسلم.سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے صبح کی نماز پڑھی وہ اللہ کی ذمہ داری (اور حفاظت) میں ہے، تو (دیکھو) اللہ تم سے اپنے ذمے کے بارے میں کسی چیز کا مطالبہ نہ کرے، کیونکہ جس سے وہ اپنے ذمے کے بارے میں کسی چیز کا مطالبہ کرے گا، اسے پکڑ لے گا، پھر اسے اوندھے منہ جہنم کی آگ میں ڈال دے گا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
(1)
فِي ذِمَّةِالله: وہ اللہ کی امان اور پناہ میں ہے یا اس کی ضمانت اور ذمہ داری میں ہے۔
(2)
مَن يَّطْلُبُهُ مِنْ ذِمَّتِهِ بِشَيْءٍ: اگر کسی نے اس کی پناہ اور ذمہ داری کو کچھ نقصان پہنچایا يا پناہ میں آنے والے کو کچھ تکلیف پہنچا کر اس کی امان میں دخل اندازی کی۔
(3)
يُدْرِكُهُ: وہ اس کو پکڑ لے گا، وہ مؤاخذہ سے بچ نہیں سکے گا۔
جندب بن سفیان رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: " جس نے فجر پڑھی وہ اللہ کی پناہ میں ہے تو تم اللہ کی پناہ ہاتھ سے جانے نہ دو " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الصلاة/حدیث: 222]
1؎:
یعنی: بھر پور کوشش کرو کہ اللہ کی یہ پناہ حاصل کر لو، یعنی فجر جماعت سے پڑھنے کی کوشش کرو تو اللہ کی یہ پناہ ہاتھ سے نہیں جائے گی، ان شاء اللہ۔