شعب الایمان — حدیث نمبر 2557
باب: فصل: نمازیں اور ان کی ادائیگی میں گناہوں کا کفارہ۔
فصل في الصلوات وما في أدائهن من الكفارات
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ هَانِئٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مِهْرَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ بْنُ أَخِي رِشْدِينَ وَأَبُو طَّاهِرِ ، قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعْدًا وَنَاسًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُونَ : كَانَ رَجُلَانِ أَخَوَانِ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ أَحَدُهُمَا أَفْضَلَ مِنَ الْآخِرِ فَتُوُفِّيَ الَّذِي هُوَ أَفْضَلُهُمْ ، ثُمَّ عَمَّرَ الْآخَرُ بَعْدَهُ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً ثُمَّ تُوُفِّيَ فَذَكَرُوا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَضِيلَةَ الْأَوَّلِ عَلَى الْآخِرِ ، فَقَالَ : " أَلَمْ يَكُنِ الْآخَرُ يُصَلِّي ؟ " قَالُوا : بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَكَانَ لَا بَأْسَ بِهِ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " فَمَا يُدْرِيكُمْ مَا بَلَغَتْ بِهِ صَلَاتُهُ ؟ إِنَّمَا مَثَلُ الصَّلَاةِ كَمَثَلِ نَهْرٍ جَارٍ بِبَابِ رَجُلٍ غَمْرٍ عَذْبٍ يَقْتَحِمُ فِيهِ كُلَّ يَوْمٍ خَمْسَ مَرَّاتٍ ، فَمَا تَرَوْنَ يَبْقَى مِنْ دَرَنِهِ ؟ لَا تَدْرُونَ مَا بَلَغَتْ بِهِ صَلَاتُهُ " .سیدنا سعد رضی اللہ عنہ اور رسول اللہ ﷺ کے کئی دیگر صحابہ رضی اللہ عنہم بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں دو بھائی تھے، ان میں سے ایک دوسرے سے افضل تھا۔ جو افضل تھا وہ فوت ہو گیا، پھر دوسرا اس کے بعد چالیس راتیں زندہ رہا اور پھر وہ بھی فوت ہو گیا۔ لوگوں نے رسول اللہ ﷺ کے سامنے پہلے بھائی کی دوسرے پر فضیلت کا ذکر کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا دوسرا نماز نہیں پڑھتا تھا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول! اور اس میں کوئی برائی بھی نہ تھی۔“ تب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں کیا معلوم کہ اس کی نماز نے اسے کس مقام تک پہنچا دیا ہے؟ نماز کی مثال تو اس بہتی ہوئی، گہری اور میٹھے پانی والی نہر کی سی ہے جو کسی آدمی کے دروازے پر ہو اور وہ اس میں روزانہ پانچ بار غوطہ لگائے، تو تمہارے خیال میں اس کے میل کچیل میں سے کیا باقی رہے گا؟ تم نہیں جانتے کہ اس کی نماز نے اسے کہاں تک پہنچا دیا ہے۔“
• أبو الربيع ابن أخي رشدين هو سليمان بن داود بن حماد المهري، المصري (م ١٥٣ هـ). ثقة. من الحادية عشرة.
• أبو الطاهر هو أحمد بن عمرو بن عبد الله، مر.
• مخرمة بن بكير بن عبد الله بن الأشج، أبوالمسور المدني (م ١٥٩ هـ). صدوق، وروايته عن أبيه وجادة من كتابه، قاله أحمد وابن معين وغيرهما. وقال ابن المديني: سمع من أبيه قليلًا. من السابعة (بخ م د س).
• وأبوه بكير بن عبد الله، أبو عبد الله- أو أبو يوسف- المدني (م ١٢٠ هـ). ثقة. من الخامسة (ع).