شعب الایمان — حدیث نمبر 2556
باب: فصل: نمازیں اور ان کی ادائیگی میں گناہوں کا کفارہ۔
فصل في الصلوات وما في أدائهن من الكفارات
حدیث نمبر: 2556
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ النَّحْوِيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَعِيسَى بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَمِّهِ ، أَخْبَرَنِي صَالِحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ أَنَّ عَامِرَ بْنَ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَانَ بْنَ عُثْمَانَ قَالَ قَالَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ بِفِنَاءِ أَحَدِكُمْ نَهَرٌ جَارٍ يَغْتَسِلُ فِيهِ كُلَّ يَوْمٍ خَمْسَ مَرَّاتٍ مَاذَا كَانَ مُبْقِيًا مِنْ دَرَنِهِ ؟ " قَالُوا : لَا شَيْءَ ، قَالَ : " فَإِنَّ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ يُذْهِبْنَ الذُّنُوبَ كَمَا يُذْهِبُ الْمَاءُ الدَّرَنَ " .ترجمہ
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”بھلا بتاؤ، اگر تم میں سے کسی کے صحن میں ایک بہتی نہر ہو اور وہ اس میں روزانہ پانچ بار نہائے تو کیا اس کے میل کچیل میں سے کچھ باقی رہ جائے گا؟“ صحابہ نے عرض کیا: ”کچھ بھی باقی نہیں رہے گا۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پانچوں نمازیں گناہوں کو اسی طرح مٹا دیتی ہیں جس طرح پانی میل کچیل کو دور کر دیتا ہے۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• علي بن عبد الله هو ابن فيلمدينى الإمام.
• عيسى بن محمد بن إسحاق، أبوعمير بن النحاس (بمهملتين) الرملي (م ٢٥٦ هـ). ثقة فاضل. من صغار العاشرة (د س ق).
• ابن أخي ابن شهاب هو محمد بن عبد الله بن مسلم.
• صالح بن عبد الله بن أبي فروة هو أبو عروة المدني. وثقه ابن معين. من السادسة (ق).

تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 1397 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´نماز گناہوں کا کفارہ ہے۔`
عثمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: " اگر تم میں سے کسی کے آنگن میں نہر بہہ رہی ہو جس میں وہ ہر روز پانچ مرتبہ غسل کرے، تو کیا اس کے بدن پہ کچھ میل کچیل باقی رہ جائے گا؟ " لوگوں نے کہا: کچھ نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " نماز گناہوں کو ایسے ہی ختم کر دیتی ہے جس طرح پانی میل کچیل کو ختم کر دیتا ہے۔" [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1397]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مسنون وضو اور نماز سے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔
(2)
شرعی مسئلہ مثالیں دے کر بیان کرنے سے زیاد ہ سمجھ میں آتا ہے اورزیادہ ياد رہتا ہے دوسرے علمی مسائل کی بھی یہی کیفیت ہے۔
فوائد و مسائل:
(1)
مسنون وضو اور نماز سے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔
(2)
شرعی مسئلہ مثالیں دے کر بیان کرنے سے زیاد ہ سمجھ میں آتا ہے اورزیادہ ياد رہتا ہے دوسرے علمی مسائل کی بھی یہی کیفیت ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1397 سے ماخوذ ہے۔