شعب الایمان — حدیث نمبر 2541
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکیسویں شاخ: نماز کا باب۔
الحادي والعشرون من شعب الإيمان وهو باب في الصلاة
حدیث نمبر: 2541
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الطُّوسِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ : أَنَّ أَبَا أُسَامَةَ أَخْبَرَهُمْ ، عَنْ مُفَضَّلِ بْنِ يُونُسَ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ أَبِي يَسَارٍ الْقُرَشِيِّ ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى بِمُخَنَّثٍ قَدْ خَضَبَ يَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ بِالْحِنَّاءِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا بَالُ هَذَا ؟ " فَقِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، يَتَشَبَّهُ بِالنِّسَاءِ .
فَأَمَرَ بِهِ فَنُفِيَ إِلَى النَّقِيعِ قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا نَقْتُلُهُ ؟ قَالَ : " إِنِّي نُهِيتُ عَنْ قَتْلِ الْمُصَلِّينَ " .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کے پاس ایک مخنث کو لایا گیا جس نے اپنے ہاتھوں اور پاؤں کو مہندی سے رنگ رکھا تھا، تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”اس کا کیا معاملہ ہے؟“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! یہ عورتوں کی مشابہت اختیار کرتا ہے۔
چنانچہ آپ ﷺ نے حکم دیا تو اسے نقیع کی طرف جلاوطن کر دیا گیا۔ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم اسے قتل نہ کر دیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے نماز پڑھنے والوں کو قتل کرنے سے منع کیا گیا ہے۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو علي الحسين بن محمد بن محمد بن علي الطوسي هو أبو علي الروذباري. وفي (ن) "أبو الحسين بن محمد بن علي الطوسي" خطأ.
• هارون بن عبد الله بن مروان، البغدادي، أبو موسى، الحمال (بالمهملة) البز ار (م ٢٤٣ هـ). ثقة. من العاشرة (م- ٤).
• مفضل بن يونس الجعفي، أبو يونس الكرفي (م ١٧٨ هـ). ثقة. من السابعة (د).
• أبو يسار القرشي. مجهول الحال. من السادسة (د).
• أبو هاشم الدوسي ابن عم أبي هريرة. مجهول الحال. من الثالثة (د).

تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4928 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´ہجڑوں کے حکم کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک ہجڑا لایا گیا جس نے اپنے ہاتھوں اور پیروں میں مہندی لگا رکھی تھی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اس کا کیا حال ہے؟ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! یہ عورتوں جیسا بنتا ہے، آپ نے حکم دیا تو اسے نقیع کی طرف نکال دیا گیا، لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم اسے قتل نہ کر دیں؟، آپ نے فرمایا: " مجھے نماز پڑھنے والوں کو قتل کرنے سے منع کیا گیا ہے " نقیع مدینے کے نواح میں ایک جگہ ہے اس سے مراد بقیع (مدینہ کا قبرستان) نہیں ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4928]

فوائد ومسائل:
اس روایت کی صحت و ضعف میں اختلاف ہے۔
عورتوں کی مشابہت اختیار کرنے والا اس قابل نہیں کہ مدینہ منورہ کے اندر رہ سکے۔
صحابہ نے اس وجہ سے اجازت چاہی تھی کہ اسے قتل کر دیا جائے۔
مگر آپ ﷺ نے اجازت نہیں دی۔
اور مسلمانوں اور مومنوں کو نمازی کے لفظ سے ذکر کیا کہ یہی انکا امتیازی وصف ہے۔
اور ہیجڑے بھی اسلام اور احکامِ اسلام کے اسی طرح مکلف ہیں جس طرح دوسرے مرد اور عورتیں۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4928 سے ماخوذ ہے۔