شعب الایمان — حدیث نمبر 2538

باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکیسویں شاخ: نماز کا باب۔

الحادي والعشرون من شعب الإيمان وهو باب في الصلاة

حدیث نمبر: 2538
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ يُوسُفَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، أَخْبَرَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ بْنِ الْحُصَيْبِ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " الْعَهْدُ الَّذِي بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمُ الصَّلَاةُ ، فَمَنْ تَرَكَهَا فَقَدْ كَفَرَ .
قَالَ الْبَيْهَقِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ : " وَيُحْتَمَلُ الْمُرَادُ بِهَذَا الْكُفْرِ كُفْرًا يُبِيحُ الدَّمَ ، لَا كُفْرًا يَرُدُّهُ إِلَى مَا كَانَ عَلَيْهِ فِي الِابْتِدَاءِ ، وَقَدْ رُوِيَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ جَعَلَ إِقَامَتَهَا مِنْ أَسْبَابِ حَقْنِ الدَّمِ " .
ترجمہ

سیدنا بریدہ بن حصیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہمارے اور ان (منافقین) کے درمیان جو عہد ہے وہ نماز ہے، لہٰذا جس نے اسے چھوڑ دیا اس نے کفر کیا۔“
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس کفر سے مراد ایسا کفر ہو سکتا ہے جو خون کو مباح کر دیتا ہے، نہ کہ ایسا کفر جو اسے اس حالت کی طرف لوٹا دے جس پر وہ ابتدا میں تھا، اور نبی ﷺ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے نماز قائم کرنے کو خون کی حفاظت کے اسباب میں سے قرار دیا ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الصلاة / حدیث: 2538
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 2795
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، ابن ماجة (1079) (سنن الترمذي 2621) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح, مشكوة المصابيح (574) (سنن الترمذي 2621) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 4/ 290) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) برقم: 2621، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1079، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 11، والبزار فى (مسنده) برقم: 4413»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن نسائي: 464 | سنن ترمذي: 2621 | سنن ابن ماجه: 1079 | رياض الصالحين: 1079

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2621 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´نماز چھوڑ دینے پر وارد وعید کا بیان۔`
بریدہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " ہمارے اور منافقین کے درمیان نماز کا معاہدہ ہے ۱؎ تو جس نے نماز چھوڑ دی اس نے کفر کیا۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب الإيمان/حدیث: 2621]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی جب تک وہ نماز پڑھتے رہیں گے ہم ان پر اسلام کے احکام جاری رکھیں گے، اور جب نماز چھوڑدیں گے تو کفار کے احکام ان پر جاری ہوں گے، کیوں کہ ہمارے اور ان کے درمیان معاہدہ نماز ہے، اور جب نماز چھوڑ دی تو گویا معاہدہ ختم ہوگیا۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2621 سے ماخوذ ہے۔