ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1079

باب: فرض نمازوں کی حفاظت کا حکم، اور انہیں چھوڑنے پر سخت ممانعت اور شدید وعید

باب الأمر بالمحافظة عَلَى الصلوات المكتوبات والنهي الأكيد والوعيد الشديد في تركهنّ

حدیث نمبر: 1079
وعن بُرَيْدَة - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «العَهْدُ الَّذِي بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ الصَّلاَةُ، فَمَنْ تَرَكَهَا فَقَدْ كَفَرَ». رواه التِّرمِذِيُّ، وَقَالَ: «حَدِيثٌ حَسَنٌ صحيح».
ترجمہ

سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”وہ عہد جو ہمارے اور ان (لوگوں) کے درمیان ہے، نماز ہے، پس جس نے اسے چھوڑ دیا اس نے کفر کیا۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1079
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، ابن ماجة (1079) (الترمذي 2621) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج حدیث أخرجه: ابن ماجه (1079)، والترمذي (261)، والنسائي 1/ 231 وفي «الكبرى»، له (325) وقال الترمذي: «حديث حسن صحيح غريب».
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن نسائي: 464 | سنن ترمذي: 2621 | سنن ابن ماجه: 1079

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2621 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´نماز چھوڑ دینے پر وارد وعید کا بیان۔`
بریدہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " ہمارے اور منافقین کے درمیان نماز کا معاہدہ ہے ۱؎ تو جس نے نماز چھوڑ دی اس نے کفر کیا۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب الإيمان/حدیث: 2621]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی جب تک وہ نماز پڑھتے رہیں گے ہم ان پر اسلام کے احکام جاری رکھیں گے، اور جب نماز چھوڑدیں گے تو کفار کے احکام ان پر جاری ہوں گے، کیوں کہ ہمارے اور ان کے درمیان معاہدہ نماز ہے، اور جب نماز چھوڑ دی تو گویا معاہدہ ختم ہوگیا۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2621 سے ماخوذ ہے۔