شعب الایمان — حدیث نمبر 2521
باب: وضو کی فضیلت۔
فضل الوضوء
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْغَزِّيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ ، عَنِ الْخَلِيلِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عَلَيْكُمْ بِالسِّوَاكِ ، فَإِنَّهُ مَطْهَرَةٌ لِلْفَمِ ، مَرْضَاةٌ لِلرَّبِّ ، مَفْرَحَةٌ لِلْمَلَائِكَةِ ، يَزِيدُ فِي الْحَسَنَاتِ ، وَهُوَ مِنَ السُّنَّةِ ، وَيَجْلُو الْبَصَرَ ، وَيُذْهِبُ الْحَفْرَ ، وَيَشُدُّ اللِّثَةَ ، وَيُذْهِبُ الْبَلْغَمَ ، وَيُطَيِّبُ الْفَمَ " .
وَرَوَاهُ غَيْرُهُ وَزَادَ فِيهِ : " وَيُصْلِحُ الْمَعِدَةَ " وَهُوَ مِمَّا تَفَرَّدَ بِهِ الْخَلِيلُ بْنُ مُرَّةَ وَلَيْسَ بِالْقَوِيِّ فِي الْحَدِيثِ " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مسواک کو لازم پکڑو، کیونکہ یہ منہ کو پاک صاف کرنے والی، رب کی رضا کا ذریعہ اور فرشتوں کو خوش کرنے والی ہے، یہ نیکیوں میں اضافہ کرتی ہے، یہ سنت میں سے ہے، نگاہ کو روشن کرتی ہے، دانتوں کی زردی کو دور کرتی ہے، مسوڑھوں کو مضبوط کرتی ہے، بلغم کو دور کرتی ہے اور منہ کو خوشبودار بناتی ہے۔“
اور دوسرے راوی نے اسے روایت کیا اور اس میں یہ اضافہ کیا: ”اور یہ معدے کو درست کرتی ہے۔“ اور یہ ان باتوں میں سے ہے جنہیں بیان کرنے میں خلیل بن مرہ منفرد ہیں، اور وہ حدیث میں قوی نہیں ہیں۔
• إسحاق بن إبراهيم الغزي (بفتح المعجمة وتشديد الزاي).
• بقية بن الوليد مدلس وقد عنعن وشيخه الخليل بن مرة ضعيف.