حدیث نمبر: 2495
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنِ خُلَيْدٍ أَنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ كَانَ يَقُولُ : " خَمْسٌ مَنْ جَاءَ بِهِنَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَعَ إِيمَانٍ دَخَلَ الْجَنَّةَ : مَنْ حَافَظَ عَلَى الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ ، عَلَى وُضُوئِهَا ، وَمَوَاقِيتِهَا ، وَرُكُوعِهَا ، وَسُجُودِهَا ، وَأَعْطَى الزَّكَاةَ طَّيِّبَةً نَفْسُهُ بِهَا " - ثُمَّ قَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ : " وَايْمُ اللَّهِ لَا يَفْعَلُ ذَلِكَ إِلَّا مُؤْمِنٌ - وَصِيَامُ رَمَضَانَ ، وَحَجُّ الْبَيْتِ إِنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا ، وَأَدَى الْأَمَانَةِ " . قَالُوا : وَمَا أَدَاءُ الْأَمَانَةِ يَا أَبَا الدَّرْدَاءِ ؟ قَالَ : " اغْتِسَالٌ مِنَ الْجَنَابَةِ ؛ فَإِنَّ اللَّهَ لَمْ يَأْمَنِ ابْنَ آدَمَ عَلَى شَيْءٍ مِنْ دِينِهِ غَيْرِهَا " .
ترجمہ

سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے: ”پانچ چیزیں ہیں، جو شخص ایمان کے ساتھ قیامت کے دن انہیں لے کر آیا وہ جنت میں داخل ہوگا: جس نے پانچوں نمازوں کی ان کے وضو، ان کے اوقات، ان کے رکوع اور ان کے سجدوں سمیت پابندی کی، اور خوش دلی کے ساتھ زکوٰۃ ادا کی۔“ پھر سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! یہ کام مومن ہی کرتا ہے۔ اور رمضان کے روزے رکھے، اور بیت اللہ کا حج کیا اگر وہاں تک پہنچنے کی استطاعت ہو، اور امانت ادا کی۔“ لوگوں نے پوچھا: ”اے ابو الدرداء! امانت کی ادائیگی سے کیا مراد ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”جنابت کا غسل کرنا، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ابنِ آدم کو اس کے دین کی کسی بھی چیز میں اس (غسلِ جنابت) کے سوا امین نہیں بنایا۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / العشرون من شعب الايمان وهو باب في الطهارات / حدیث: 2495
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 2750
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن (سنن أبي داود 429) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, أبان بن أبي عياش: متروك (تقريب: 142), وقتادة عنعن (تقدم: 29), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 28, قال ابن ُالَأعرابي: حَدَّثنا محمد بن عبد الملك الرواسُ: حدثنا ابودؤد: (سنن أبي داود 429) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 4/ 265) . »
«أخرجه أبو داود فى (سننه) برقم: 429»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 429 | معجم صغير للطبراني: 46
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• خليد بن عبد الله العصري، أبو سليمان البصري. يقال إنه مولى لأبي الدرداء. صدوق يرسل. من الرابعة (م د). وفي الأصلين "الحسن" ورجحت أن يكون تصحيفا لخليد فإن جميع المصادر التي أخرجت هذا الحديث اتفقت على أنه من رواية خليد عن أبي الدرداء. وقال الطبراني: لا يروى عن أبي الدرداء إلا بهذا الإسناد.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 429 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´اوقات نماز کی حفاظت اور اہتمام کا بیان۔`
ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "پانچ چیزیں ہیں، جو انہیں ایمان و یقین کے ساتھ ادا کرے گا، وہ جنت میں داخل ہو گا: جس نے وضو کے ساتھ ان پانچوں نماز کی، ان کے رکوع اور سجدوں کی اور ان کے اوقات کی محافظت کی، رمضان کے روزے رکھے، اور بیت اللہ تک پہنچنے کی طاقت رکھنے کی صورت میں حج کیا، خوش دلی و رضا مندی کے ساتھ زکاۃ دی، اور امانت ادا کی۔‏‏‏‏" لوگوں نے پوچھا: ابوالدرداء! امانت ادا کرنے کا کیا مطلب ہے؟ تو آپ نے کہا: اس سے مراد جنابت کا غسل کرنا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة /حدیث: 429]
429۔ اردو حاشیہ:
یہاں "امام" سے مراد شرعی حاکم یا اس کا مقرر کردہ نمائندہ ہے۔ نماز کی اقامت اور امامت ان کے فرائض میں شامل ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 429 سے ماخوذ ہے۔