شعب الایمان — حدیث نمبر 2489
باب: وضو کی فضیلت۔
فضل الوضوء
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ النَّحْوِيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ ، حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُمَيْرٍ الرَّحَبِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ الْمَازِنِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَا مِنْ أُمَّتِي مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وَأَنَا أَعْرِفُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . قَالُوا : كَيْفَ تَعْرِفُهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ فِي كَثْرَةِ الْخَلَائِقِ ؟ قَالَ : " أَرَأَيْتُمْ لَوْ دَخَلْتَ صِيرَةً فِيهَا خَيْلٌ دُهْمٌ بُهْمٌ وَفِيهَا فَرَسٌ أَغَرُّ مُحَجَّلٌ مَا كُنْتَ تَعْرِفُهُ فِيهَا ؟ " قَالُوا : بَلَى ، قَالَ : " أُمَّتِي يَوْمَئِذٍ غُرٌّ مِنَ السُّجُودِ مُحَجَّلُونَ مِنَ الْوُضُوءِ " .سیدنا عبداللہ بن بسر مازنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میری امت میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جسے میں قیامت کے دن پہچان نہ لوں گا۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مخلوق کی اتنی کثرت میں آپ انہیں کیسے پہچانیں گے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بھلا بتاؤ، اگر تم کسی باڑے میں داخل ہو جس میں خالص سیاہ اور ایک رنگ کے گھوڑے ہوں اور ان میں ایک گھوڑا ایسا ہو جس کی پیشانی اور ہاتھ پاؤں سفید ہوں، تو کیا تم اسے ان میں پہچان نہیں لو گے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں!“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس دن میری امت سجدوں کے سبب روشن پیشانیوں والی اور وضو کے سبب روشن ہاتھ پاؤں والی ہوگی۔“