شعب الایمان — حدیث نمبر 2399
باب: فصل: قرآن میں تعمّق (بے جا کھوج) ترک کرنا۔
فصل في ترك التعمق في القرآن
حدیث نمبر: 2399
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَكْرٍ الْقَاضِي وَأَبُو صَادِقٍ الْعَطَّارُ ، قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْحَدَّادُ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نَقْرَأُ الْقُرْآنَ ، وَفِينَا الْعَجَمِيُّ وَالْعَرَبِيُّ فَقَالَ : " اقْرَءُوا فَكُلٌّ حَسَنٌ ، وَسَيَجِيءُ أَقْوَامٌ يَتَعَجَّلُونَهُ وَلَا يَتَأَجَّلُونَهُ " .
وَتَابَعَهُ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ عَلَى وَصْلِهِ .ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم قرآن پڑھ رہے تھے، اور ہم میں عجمی بھی تھے اور عربی بھی۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”پڑھتے رہو، سب ٹھیک ہے، اور عنقریب ایسے لوگ آئیں گے جو اس کا اجر جلدی چاہیں گے اور اسے آخرت پر نہیں اٹھا رکھیں گے۔“
اور اسامہ بن زید رحمہ اللہ نے اس حدیث کو موصول (متصل سند سے) بیان کرنے میں ان کی متابعت کی ہے۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو سعيد الحداد هو أحمد بن داود الواسطي (خ ٢٢٢ هـ). ذكره ابن حبان في "الثقات" (٨/ ١٠) وقال: كان حافظًا متقنًا.
• حميد الأعرج هو حميد بن قيس المكي، أبوصفوان القارئ (م ١٣٠ هـ). ليس به بأس. من السادسة (ع).

تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 830 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´ان پڑھ (اُمّی) اور عجمی کے لیے کتنی قرآت کافی ہے؟`
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور ہم لوگ قرآن پڑھ رہے تھے اور ہم میں بدوی بھی تھے اور عجمی بھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "پڑھو سب ٹھیک ہے عنقریب کچھ ایسے لوگ آئیں گے جو اسے (یعنی قرآن کے الفاظ و کلمات کو) اسی طرح درست کریں گے جیسے تیر درست کیا جاتا ہے (یعنی تجوید و قرآت میں مبالغہ کریں گے) اور اسے ٹھہر ٹھہر کر پڑھنے کے بجائے جلدی جلدی پڑھیں گے۔" [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 830]

830۔ اردو حاشیہ:
➊ قرآن کریم کو لحن عرب میں پڑھنا مستحب اور مطلو ب ہے اور اس میں اپنی سی کوشش اور محنت کرتے رہنا چاہیے کیونکہ یہ اللہ کا کلام ہے۔ مگر بدوی اور عجمی لوگوں کے لئے عربی اسلو ب اور قواعد تجوید پر کماحقہ پورا اترنا مشکل ہوتا ہے۔ اس لئے آپ نے مختلف طبقات کے لوگوں کی قرأت کی توثیق فرما کر امت پر آسانی اور احسان فرمایا ہے۔
➋ ایسے لوگوں کا پیدا ہو جانا جو قرأت قرآن کو ریا شہرت اور حطام دنیا (دنیوی ساز و سامان) جمع کرنے کا ذریعہ بنا لیں، آثار قیامت میں سے ہے۔
➌ ظاہر الفاظ کی تجوید میں مبالغہ اور آواز کے زیر و بم ہی کو قراءت جاننا اور مفہوم و معنی سے صرف نظر کر لینا ازحد معیو ب ہے۔
➍ تلاوت قرآن اور اس کے درس تدریس میں اللہ کی رضا کو پیش نظر رکھنا واجب ہے۔
➎ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم «احق ما اخذتم عليه اجرا كتاب الله» سب سے عمدہ چیز جس پر تم اجر (عوض و اجرت) لے سکتے ہو اللہ کی کتاب ہے۔ [صحيح بخاري كتاب الا جارة باب 16]
اور مذکورہ بالا حدیث میں تطبیق یہ ہے کہ عظیمت، عوض نہ لینے میں ہے۔ تاہم امام شعبی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ معلم اس سلسلے میں کوئی شرط نہ کرے، ویسے کچھ دیا جاوے تو قبول کر لے۔ جناب حسن بصری رحمہ اللہ نے اس سلسلے میں دس درہم ادا کیے۔ [حواله مذكور]
بہرحال مدرس اور داعی حضرات مجاہد کی طرح ہیں، اگر اعلائے کلمۃ اللہ کی نیت رکھتے ہوں اور عوض لیں تو ان شاء اللہ مباح ہے، کوئی جرم نہیں، لیکن اگرنیت محض مال کھانا ہو تو حرام ہے اور دنیا و آخرت میں اس سے بڑھ کر اور کوئی خسارے کا سودا نہیں۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 830 سے ماخوذ ہے۔