شعب الایمان — حدیث نمبر 2398
باب: فصل: قرآن میں تعمّق (بے جا کھوج) ترک کرنا۔
فصل في ترك التعمق في القرآن
حدیث نمبر: 2398
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ قَالَ ذَكَرَ سُفْيَانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " سَيَجِيءُ قَوْمٌ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنِ يُقِيمُونَهُ إِقَامَةَ الْقَدَحِ يَتَعَجَّلُونَ أَجْرَهُ وَلَا يَتَأَجَّلُونَهُ " .
هَكَذَا رَوَاهُ الثَّوْرِيُّ مُرْسَلًا ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ مُرْسَلًا .ترجمہ
امام محمد بن منکدر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عنقریب ایسے لوگ آئیں گے جو قرآن پڑھیں گے اور اسے اس طرح سیدھا کریں گے جیسے تیر کو سیدھا کیا جاتا ہے، وہ اس کا اجر جلدی (دنیا ہی میں) چاہیں گے اور اسے آخرت پر نہیں اٹھا رکھیں گے۔“
اسی طرح امام ثوری رحمہ اللہ نے اسے مرسل روایت کیا ہے، اور اسی طرح ابن عیینہ رحمہ اللہ نے بھی ابن منکدر رحمہ اللہ سے مرسل روایت کیا ہے۔