شعب الایمان — حدیث نمبر 2395
باب: فصل: قرآن کی تعظیم کے لیے حمام، بیت الخلا اور گندی جگہوں میں قرآن پڑھنے کی کراہت۔
فصل في كراهية قراءة القرآن في الحمام والكنف والمواضع القذرة تعظيما للقرآن
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّكَّرِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَارُ ، حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ - وَسُئِلَ عَنِ الْقِرَاءَةِ فِي الْحَمَّامِ - فَقَالَ : " لَيْسَ لِذَلِكَ بُنِيَ " .
قَالَ : وَحَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بَشِيرٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ مِثْلَهُ . قَالَ : وَحَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ عَطَاءٍ : أَنَّهُ " كَانَ لَا يَرَى بِالْقِرَاءَةِ فِي الْحَمَّامِ بَأْسًا " . فَهَذَا عَلَى الْجَوَازِ وَمَا مَضَى عَلَى الْكَرَاهِيَةِ .ابراہیم رحمہ اللہ سے حمام میں قراءت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”حمام اس مقصد کے لیے نہیں بنایا گیا۔“
راوی کہتے ہیں: ہمیں ابو معاویہ نے حجاج سے، انہوں نے حماد سے، انہوں نے سلیمان بن بشیر سے، انہوں نے ابراہیم سے، انہوں نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے اسی کے مثل روایت بیان کی۔ راوی کہتے ہیں: اور ہمیں ابو معاویہ نے حجاج سے، انہوں نے عطاء رحمہ اللہ سے بیان کیا کہ وہ ”حمام میں قراءت کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔“
یہ روایت جواز پر محمول ہے، اور جو پہلے گزر چکا وہ کراہت پر محمول ہے۔