شعب الایمان — حدیث نمبر 2216
باب: سورۂ نحل میں خیر و شر کی جامع آیت کا ذکر۔
ذكر الآية الجامعة للخير والشر في سورة النحل
ذِكْرُ الْآيَةِ الْجَامِعَةِ لِلْخَيْرِ وَالشَّرِّ فِي سُورَةِ النَّحْلِ
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا الْعَنْبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَنَّ الْمُعْتَمِرَ بْنَ سُلَيْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ مَنْصُورَ بْنَ الْمُعْتَمِرِ يُحَدِّثُ عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : جَلَسَ شُتَيْرُ بْنُ شَكَلٍ وَمَسْرُوقُ بْنُ الْأَجْدَعِ فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ : حَدِّثْ بِمَا سَمِعْتَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ وَأُصَدِّقُكَ ، أَوْ أُحَدِّثُ وَتُصَدِّقُنِي . قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ : " إِنَّ أَجْمَعَ آيَةٍ فِي الْقُرْآنِ لِلْخَيْرِ وَالشَّرِّ فِي سُورَةِ النَّحْلِ : ( إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ ) . قَالَ صَدَقْتَ .عامر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ شتیر بن شکل رحمہ اللہ اور مسروق بن اجدع رحمہ اللہ ایک ساتھ بیٹھے تو ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: ”تم وہ بیان کرو جو تم نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے سنا ہے، میں تمہاری تصدیق کروں گا، یا پھر میں بیان کرتا ہوں اور تم میری تصدیق کرنا۔“ اس نے کہا: میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو فرماتے سنا: ”قرآن مجید میں خیر اور شر کو سب سے زیادہ جامع انداز میں بیان کرنے والی آیت سورۂ نحل میں ہے: ﴿بے شک اللہ عدل، احسان اور رشتہ داروں کو (ان کا حق) دینے کا حکم دیتا ہے اور بے حیائی، برائی اور سرکشی سے منع کرتا ہے، وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے تاکہ تم نصیحت حاصل کرو﴾۔“ دوسرے نے کہا: ”تم نے سچ کہا۔“