حدیث نمبر: 2215
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ ، سَمِعْتُ أَبَا عَلِيٍّ السَّرِيَّ ، يَقُولُ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ رُوِيَ عَنْكَ أَنَّكَ قُلْتَ : " شَيَّبَتْنِي هُودٌ قَالَ : " نَعَمْ " فَقُلْتُ : مَا الَّذِي شَيَّبَكَ مِنْهُ ؟ قَصَصُ الْأَنْبِيَاءِ ، وَهَلَاكُ الْأُمَمِ ؟ قَالَ : " لَا ، وَلَكِنْ قَوْلُهُ ( فَاسْتَقِمْ كَمَا أُمِرْتَ ) .
ترجمہ

ابو علی السری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ کو دیکھا تو عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ سے روایت کیا گیا ہے کہ آپ نے فرمایا: ’مجھے سورۂ ہود نے بوڑھا کر دیا۔‘“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ میں نے عرض کیا: ”اس سورت کی کس چیز نے آپ کو بوڑھا کیا؟ کیا انبیاء کے قصوں نے اور امتوں کی ہلاکت نے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان نے: ﴿پس آپ ثابت قدم رہیں جیسا کہ آپ کو حکم دیا گیا ہے﴾۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع عشر من شعب الايمان وهو باب في تعظيم القران / حدیث: 2215
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 2439