شعب الایمان — حدیث نمبر 2071
باب: فصل: قرآن میں جھگڑا ترک کرنا۔
فصل في ترك المماراة في القرآن
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ قُرْقُوبٍ التَّمَّارُ بِهَمَدَانَ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، عَنْ حَدِيثِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدٍ الْقَارِيِّ أَنَّهُمَا سَمِعَا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ : سَمِعْتُ هِشَامَ بْنَ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ ، يَقْرَأُ سُورَةَ الْفُرْقَانِ فِي حَيَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَاسْتَمَعْتُ لِقِرَاءَتِهِ ، فَإِذَا هُوَ يَقْرَؤُهَا عَلَى حُرُوفٍ كَثِيرَةٍ لَمْ يُقْرِئْنِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكِدْتُ أُسَاوِرُهُ فِي الصَّلَاةِ ، فَانْتَظَرْتُ حَتَّى سَلَّمَ فَلَمَّا سَلَّمَ أَتَيْتُهُ ، وَقُلْتُ : مَنْ أَقْرَأَكَ هَذِهِ السُّورَةَ الَّتِي سَمِعْتُكَ تَقْرَأُ بِهَا ؟ فَقَالَ : أَقْرَأَنِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ لَهُ : كَذَبْتَ ، فَوَاللَّهِ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهُوَ أَقْرَأَنِي هَذِهِ السُّورَةَ الَّتِي سَمِعْتُكَ تَقْرَأُ بِهَا ، . فَانْطَلَقْتُ بِهِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقُودُهُ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي سَمِعْتُ هَذَا يَقْرَأُ سُورَةَ الْفُرْقَانِ عَلَى حُرُوفٍ لَمْ تُقْرِئْنِيهَا ، وَإِنَّكَ أَقْرَأْتَنِي سُورَةَ الْفُرْقَانِ (فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "يَا هِشَامُ اقْرَأْ " . فَقَرَأَ عَلَيْهِ الْقِرَاءَةَ الَّتِي سَمِعْتُهُ يَقْرَأُ) .
فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "هَكَذَا أُنْزِلَتْ " ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "اقْرَأْ عُمَرُ " فَقَرَأْتُهَا الْقِرَاءَةَ الَّتِي أَقْرَأَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "هَكَذَا أُنْزِلَتْ " ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ أُنْزِلَ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ ، فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ " .
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي الْيَمَانِ وَأَخْرَجَاهُ مِنْ أَوْجُهٍ أُخَرَ .سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ اور عبدالرحمن بن عبد القاری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کی حیاتِ مبارکہ میں ہشام بن حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کو سورۃ الفرقان پڑھتے سنا، میں ان کی قراءت غور سے سننے لگا تو کیا دیکھتا ہوں کہ وہ اسے بہت سے ایسے حروف پر پڑھ رہے ہیں جو رسول اللہ ﷺ نے مجھے نہیں پڑھائے تھے، قریب تھا کہ میں نماز ہی میں ان پر جھپٹ پڑتا، مگر میں نے انتظار کیا یہاں تک کہ انہوں نے سلام پھیرا۔ جب انہوں نے سلام پھیرا تو میں ان کے پاس آیا اور کہا: ‘یہ سورت جو میں نے تمہیں پڑھتے سنا ہے، تمہیں کس نے پڑھائی ہے؟’ انہوں نے کہا: ‘مجھے یہ رسول اللہ ﷺ نے پڑھائی ہے۔’ میں نے ان سے کہا: ‘تم نے غلط کہا، اللہ کی قسم! نبی ﷺ ہی نے مجھے یہ سورت پڑھائی ہے جو میں نے تمہیں پڑھتے سنا ہے۔’ پھر میں انہیں کھینچتا ہوا نبی ﷺ کے پاس لے گیا اور عرض کیا: ‘اے اللہ کے رسول! میں نے اس شخص کو سورۃ الفرقان ایسے حروف پر پڑھتے سنا ہے جو آپ نے مجھے نہیں پڑھائے، حالانکہ آپ نے مجھے سورۃ الفرقان پڑھائی ہے۔’ (تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہشام! پڑھو۔“ چنانچہ انہوں نے آپ ﷺ کے سامنے وہی قراءت پڑھی جو میں نے انہیں پڑھتے سنی تھی۔)
تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ اسی طرح نازل ہوئی ہے۔“ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عمر! تم پڑھو۔“ تو میں نے وہ قراءت پڑھی جو رسول اللہ ﷺ نے مجھے سکھائی تھی، اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ بھی اسی طرح نازل ہوئی ہے۔“ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک یہ قرآن سات حروف پر نازل کیا گیا ہے، لہٰذا جو (حرف) تمہارے لیے آسان ہو اس کے مطابق پڑھ لو۔“
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں ابو الیمان سے روایت کیا ہے، اور بخاری و مسلم دونوں نے اسے دیگر کئی سندوں سے بھی نقل کیا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
جیسے مالكِ یومِ الدین میں ملكِ یومِ الدین اور ملاكِ یومِ الدین مختلف قراءتیں ہیں ان سے معانی میں کوئی فرق نہیں پڑتا، اس لئے ان ساتوں قراءتوں پر قراءت قرآن کریم جائز ہے۔
ہاں مشہور عام قراءت وہ ہیں جن میں موجودہ قرآن مجید مصحف عثمانی کی شکل میں موجود ہے۔
1۔
حروف سبعہ کی تعیین میں بہت اختلاف ہے۔
بعض اہل علم نے اس سے سات لغات مراد لی ہیں لیکن یہ صحیح نہیں ہے کیونکہ حضرت ہشام اور حضرت عمرؓ دونوں قریشی تھے، ان کی لغت ایک تھی، اس کے باوجود ان کا اختلاف ہوا۔
یہ کوئی معقول بات نہیں کہ رسول اللہﷺ ایک ہی آدمی کو قرآن مجید ایسی لغت میں سکھلائیں جو اس کی لغت نہ ہو۔
بعض حضرات نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ اس سے مراد ایک معنی کو مختلف حروف و الفاظ سے ادا کرنا ہے اگرچہ ایک ہی لغت ہو کیونکہ حضرت عمر اور حضرت ہشامؓ کی ایک ہی لغت تھی۔
اس کے باوجود ان کی قراءت میں اختلاف ہوا۔
اس سلسلے میں دو باتوں پر اتفاق ہے:۔
قرآن کریم کو سبعہ حروف سے پڑھنے کا یہ مطلب نہیں کہ قرآن کریم کے ہر لفظ کو سات طریقوں سے پڑھنا جائز ہے کیونکہ چند ایک کلمات کے علاوہ بیشتر کلمات اس اصول کے تحت نہیں آتے۔
۔
سبعہ حروف سے مراد ان سات ائمہ کی قراءت ہر گز نہیں جو اس سلسلے میں مشہور ہیں کیونکہ سب سے پہلا شخص جس نے ان سات قراءات کو جمع کرنے کا اہتمام کیا وہ ابن مجاہد ہے جس کا تعلق چھٹی صدی سے ہے۔
2۔
امام جزری ؒ فرماتے ہیں کہ میں اس حدیث کو بہت مشکل خیال کرتا تھا حتی کہ میں نے تیس سے زیادہ سال تک اس پر غور و خوض کیا۔
میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ قراءت کا اختلاف سات وجوہ سے باہر نہیں ہے جو حسب ذیل ہیں:۔
معنی اور صورت خطی میں تبدیلی کے بغیر صرف حرکات میں اختلاف ہو، جیسا کہ کلمہ یَحسَبُ کو دو طرح اور کلمہ بُخل کو چار طرح پڑھا گیا ہے۔
۔
صورت خطی میں اختلاف کی بجائے صرف معنی میں اختلاف ہو، جیسا کہ ﴿فَتَلَقَّى آدَمُ مِنْ رَبِّهِ كَلِمَاتٍ﴾ کو دو طرح پڑھا گیا ہے: آدم کی رفعی اور کلمات کی نصبی حالت۔
٭آدم کی نصبی اور کلمات کی رفعی حالت۔
۔
صورت خطی کی بجائے حروف میں تبدیلی ہو گی، جس سے معنی بھی بدل جائے گا جیسا کہ تبلوا کو تتلوا پڑھا گیا ہے۔
۔
صورت صورت خطی کی بجائے حروف میں تبدیلی ہو گی، لیکن اس سے معنی میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی، جیسا کہ بصطۃ کو بسطۃ اور الصراط کو السراط پڑھا گیا ہے۔
۔
صورت خطی کی بجائے حروف میں تبدیلی ہو گی، جس سے معنی بھی بدل جائےصورت خطی اور حروف دونوں کی تبدیلی ہو گی جس سے معنی بھی تبدیل ہو گا، جیسا کہ أشد منکم کو أشد منهم پڑھا گیا ہے۔
صورت خطی کی بجائے حروف میں تبدیلی ہو گی، جس سے معنی بھی بدل جائےتقدیم و تاخیر کا اختلاف ہو گا، جیسا کہ فیقتلون ویقتلون میں ہے، اس میں پہلا معروف اور دوسرا مجہول ہے اسے یوں پڑھا گیا ہے۔
ویقتلون فیقتلون۔
۔
حروف کی کمی بیشی میں اختلاف ہو گا، جیسا کہ و أوصی کو و وصی پڑھا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اظہار و ادغام، روم و اشمام، تفخیم و ترقیق، مد و قصر، امالہ و فتح، تحقیق و تسہیل اور ابدال و نقل وغیرہ جسے فن قراءت میں اصول کا نام دیا جاتا ہے۔
یہ ایسا اختلاف نہیں ہے جس سے معنی یا لفظ میں تبدیلی آتی ہو (النشر: 1/26)
۔
دور حاضر میں بعض اہل علم کی طرف سے یہ دعوی کیا جاتا ہے کہ قرآن کریم کی ایک ہی قراءت ہے جو ہمارے مصاحف میں ثبت ہے، اس کے علاوہ جو قراءت مدارس میں پڑھی یا پڑھائی جاتی ہیں یا بعض علاقوں میں لوگوں نے اختیار کر رکھی ہیں وہ سب فتنۂ عجم کی باقیات ہیں۔
ہمارے رجحان کے مطابق مذکورہ دعوی بلا دلیل ہے کیونکہ یہ قراءات صحابہ وتابعین سے تواتر کے ساتھ منقول ہیں اور رسم عثمانی کی حدود کے اندر اور اس کے مطابق ہیں۔
3۔
واضح رہے کہ قرآن کریم میں کسی بھی قراءت کے مستند ہونے کے لیے درج ذیل قاعدہ ہے: جو قراءت قواعد عربیہ کے مطابق ہو اگر یہ مطابقت بوجہ ہو۔
مصاحف عثمانیہ میں سے کسی ایک کے مطابق ہو، خواہ یہ مطابقت احتمالاً ہو، نیز وہ صحیح متواتر سند سے ثابت ہو۔
اس اصول کے مطابق جو بھی قراءت ہوگی وہ قراءت صحیحہ اور ان حروف سبعہ میں سے ہے جن پر قرآن نازل ہوا ہے اور تمام مسلمانوں پر اس کا قبول کرنا واجب ہے۔
اگر ان تینوں شرائط میں سے کسی شرط میں خلل آجائے تو وہ قراءت شاذہ، ضعیف یا باطل ہوگی۔
(النشر: 9/1)
بہرحال قراءات متواترہ جنھیں احادیث میں احرف سبعہ سے تعبیر کیا گیا ہے وہ آج بھی موجود ہیں اور ان کے انکار کی کوئی معقول وجہ نہیں ہے۔
واللہ اعلم۔
4۔
اس امر کی وضاحت بھی ضروری ہے کہ تدوین قرآن کے وقت عربی کتابت نقاط وحرکات سے خالی ہوتی تھی، اس لیے ایک ہی نقش میں مختلف قراءات کے سما جانے کی گنجائش تھی۔
لوگوں کی سہولت کےلیے جب حروف پر نقاط حرکات لگیں تو قرآن مجید بھی علیحدہ علیحدہ قراءت میں شائع ہونے لگے، چنانچہ ہمارے ہاں برصغیر میں قراءت امام عاصم بروایت حفص رائج ہے، اس طرح مغرب،الجزائر،اندلس اور شمالی افریقہ میں قراءت نافع بروایت ورش عام ہے اور اسی کے مطابق قرآن کریم کی اشاعت ہوتی ہے چنانچہ راقم نے مدینہ طیبہ میں دوران تعلیم میں قراءت نافع بروایت قالون اور بروایت ورش دونوں الگ الگ مصاحف دیکھے تھے، نیز قراءت امام کسائی کا مصحف بھی نظر سے گزراتھا۔
یہ وضاحت اس لیے ضروری تھی کہ ہمارے ہاں روایت حفص پر مشتمل مصاحف ہی دستیاب ہیں، اس لیے اسے قرآن کے مترادف خیال کیا جاتاہے اور اس بنیاد پر دوسری متواتر قراءات کا انکار کیا جاتا ہے جبکہ حقیقت حال اس کے برعکس ہے۔
حال ہی میں سعودی عرب کے مجمع الملک فہد نے بھی لاکھوں کی تعداد میں روایت ورش، روایت دوری اور روایت قالون کے مطابق مصاحف ان مسلم ممالک کے لیے طبع کیے ہیں جن میں ان کے مطابق قراءت کی جاتی ہے۔
واللہ المستعان۔
مگر قرآن میں اختلاف نہیں ہو سکتا۔
قرأت قرآن میں سب سے زیادہ آسان سورۂ فاتحہ ہے۔
لہذا وہ بھی اس میں داخل ہے۔
یہ بھی مطلب ہے کہ جہاں سےقرآن مجید یاد ہو وہاں سے قرأت کرسکتے ہو اور جتنا آسانی سے قرأت کر سکو اتناہی قرأت کرو۔
اما م کو خاص ہدایت ہے کہ وہ قرأت کے وقت مقتدیوں کا ضرور لحاظ رکھے۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے حدیث کے آخری حصے سے عنوان ثابت کیا ہے کہ جس قرآءت میں سہولت ہو اس کے مطابق پڑھو۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے" پڑھنے۔
" کو صحابہ کی طرف منسوب کیا ہے۔
یہ اس امر کی دلیل ہے کہ قرآن پڑھنا ان کا فعل ہے۔
کیونکہ اس میں سہولت کا وصف پایا جاتا ہے۔
لوگ اس میں مختلف ہوتے ہیں۔
قرآءت میں اختلاف ہو سکتا ہے جیسا کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت ہشام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قرآءت میں ہوا مگر قرآن کریم اختلاف کا محل نہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کا کلام ہے اور قرآن مجید سہولت کے مطابق پڑھنا بندوں کا فعل ہے جو مخلوق ہے یہ بھی مطلب ہو سکتا ہے کہ جہاں سے قرآن یاد ہو وہاں سے قرآءت کر سکتے ہیں اور جس قدر آسانی سے پڑھا جائے اتنا ہی پڑھنا چاہیے البتہ امام کو ہدایت ہے کہ وہ قرآءت کرتے وقت اپنے مقتدیوں کا ضرور خیال رکھے۔
انتہائی ضروری نوٹ:۔
حروف سبعہ کی تعیین میں بہت اختلاف ہے۔
بعض لوگوں نے اس سے سات لغات مراد لی ہیں لیکن یہ صحیح نہیں کیونکہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت ہشام رضی اللہ تعالیٰ عنہ دونوں قریشی تھے۔
ان کی لغت ایک تھی اس کے باوجود ان کا اختلاف ہوا۔
یہ کوئی معقول بات نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی آدمی کو قرآن مجید ایسی لغت میں سکھائیں جو اس کی لغت نہ ہو۔
بعض نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ اس سے مراد ایک معنی کو مختلف مراد ف (ہم معنی)
الفاظ سے ادا کرنا ہے اگرچہ ایک ہی لغت سے ہو کیونکہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت ہشام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ایک ہی لغت تھی لیکن اس کے باوجود ان کی قرآءت میں اختلاف ہوا۔
اس سلسلے میں دو باتوں پر اتفاق ہے۔
قرآن کریم کو سبعہ حروف سے پڑھنے کا یہ مطلب نہیں کہ قرآن کریم کے ہر لفظ کو سات طریقوں سے پڑھنا جائز ہے کیونکہ چند ایک کلمات کے علاوہ بیشترکلمات اس اصول کے تحت نہیں آتے۔
سبعہ حروف سے مرادان سات آئمہ کی قرآءت ہر گز نہیں جو اس سلسلے میں مشہور ہوئے ہیں۔
کیونکہ پہلا شخص جس نے ان سات قرآءت کو جمع کرنے کا اہتمام کیا وہ ابن مجاہد ہیں جن کا تعلق چوتھی صدی سے ہے۔
امام جزری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں اس حدیث کو بہت مشکل خیال کرتا تھا حتی کہ میں نے تیس سے زیادہ سال اس پر غور وفکر کیا۔
میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ قرآءت کا اختلاف سات وجوہ سے باہر نہیں ہے۔
وہ حسب ذیل ہیں۔
معنی اور صورت خطی میں تبدیلی کے بغیر صرف حرکات میں اختلاف ہوگا جیسا کہ(بخل)
کو چار طرح سے پڑھا گیا ہے۔
(بُخلّ)
بروزن قُفلّ،بَخَلّ بروزن كَرّم،بخّل بروزن فَقرّاور بُخُلّ۔
اور کلمہ (يَحسبُ)
کو"س"کے زبر اور زیر کے ساتھ پڑھا گیا ہے۔
صورت خطی میں اختلاف کے بجائے صرف معنی میں اختلاف ہوگا جیساکہ(فَتَلَقَّى آدَمُ مِنْ رَبِّهِ كَلِمَاتٍ)
کو دو طرح سے پڑھا گیا ہے۔
آدم کی رفعی اور کلمات کی کی نصبی حالت۔
آدم کی نصبی اور کلمات کی رفعی حالت۔
صورت خطی کے بجائے حروف میں تبدیلی ہوگی۔
جس سے معنی بھی بدل جائے گا جیسا کہ(تَبلُوا كو تَتلُوا)
پڑھا گیا ہے۔
صورت خطی کے بجائے حروف میں تبدیلی ہو گی لیکن اس سے معنی تبدیل نہیں ہو گا۔
جیسا کہ (بَصطَة كو بَسطَة)
کو (الصِرَاط كو السِرَاط)
پڑھا گیا ہے۔
صورت خطی اور حروف دونوں کی تبدیلی ہوگی جس سے معنی بھی تبدیل ہو جائے گا۔
(أَشَدَّ مِنْكُمْ كو أَشَدُّ مِنْهُم)
پڑھا گیا ہے
تقدیم و تاخیر کا اختلاف ہو گا جیسا کہ (فَيَقْتُلُونَ وَيُقْتَلُونَ)
میں ہے۔
اس میں پہلا معروف اور دوسرا مجہول ہے۔
اسے یوں پڑھا گیا ہے۔
(وَيُقْتَلُونَ فَيَقْتُلُونَ)
حروف کی کمی و بیشی میں اختلاف ہوگا جیسا کہ (وًأَوْصّى)
کو(وَوَصَّى)
پڑھا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اظہار و ادغام، روم و اشمام، تفخیم، و ترقیق مدو قصر امالہ وفتح تخفیف و تسہیل اور ابدال و نقل وغیرہ۔
جسے فن قراءت میں اصول کا نام دیا جاتا ہے یہ ایسا اختلاف نہیں ہے جس سے معنی یا لفظ میں تبدیلی آتی ہو۔
(النشر۔
ص: 1/26)
دور حاضر میں بعض اہل علم کی طرف سے دعوی کیا جاتا ہے کہ قرآن مجید کی ایک ہی قرآءت ہے جو ہمارے مصاحف میں ثبت ہے اس کے علاوہ جو قرآءت مدارس میں پڑھی پڑھائی جاتی ہیں یا بعض علاقوں میں لوگوں نے اختیار کر رکھی ہیں وہ سب فتنہ عجم کی باقیات ہیں ہمارے رجحان کے مطابق مذکورہ دعوی بلادلیل ہے کیونکہ یہ قرآءت صحابہ و تابعین سے تواتر کے ساتھ منقول ہیں اور رسم عثمانی کی حدود کے اندر اور اس کے مطابق ہیں نیز یہ اجماع امت سے ثابت ہیں جس طرح ہمارے روایت حفص کے مطابق مصاحف لکھے اور تلاوت کیے جاتے ہیں اسی طرح شمالی افریقہ اور بعض دوسرے ممالک میں روایت ورش کے مطابق مصاحف لکھے اور تلاوت کیے جاتے ہیں اور وہاں کی حکومتیں بھی سرکاری اہتمام کے ساتھ انھیں شائع کرتی ہیں میری ذاتی لائبریری میں روایت ورش کے مصحف موجود ہیں حال ہی میں سعودی عرب کے مجمع الملک فہد (مدینہ طیبہ)
نے بھی لاکھوں کی تعداد میں روایت ورش روایت دوری اورروایت کالون کے مطابق مصاحف ان مسلم ممالک کے لیے طبع کیے ہیں جن میں ان کے مطابق قرآءت کی جاتی ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ قرآن کریم کے متن میں تمام قرآءت متواترہ کی گنجائش موجود ہے۔
اہل علم جانتے ہیں کہ موجود مصاحف کے قرآنی الفاظ رسم عثمانی کے مطابق لکھے گئے ہیں اس رسم الخط کی خوبی یہ ہے کہ اس میں تمام قرآءت متواترہ کے پڑھنے کا امکان موجود ہے اوریہ ساری قرآءت حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اطراف عالم میں بھیجے ہوئے نسخوں کے رسم الخط میں سما جاتی ہیں واضح رہے کہ قرآن کریم میں کسی بھی قرآءت کے مستند ہونے کے لیے درج ذیل قاعدہ ہے۔
" جو قرآءت قواعد عربیہ کے مطابق ہو اگرچہ یہ موافقت کسی ایک جہت سے ہو مصاحف عثمانیہ میں سے کسی ایک کے مطابق ہو خواہ یہ مطابقت احتمالاً ہو نیز وہ صحیح متواتر سند سے ثابت ہو۔
"اس اصول کے مطابق جو بھی قرآءت ہو گی وہ قرآءت صحیحہ اور ان احرف سبعہ میں سے ہے جن پر قرآن کریم نازل ہوا۔
مسلمانوں کو اس کا قبول کرنا واجب ہے اور اگر تینوں شرائط میں سےکسی شرط میں خلل آجائے تو وہ قرآءت شاذہ ضعیف یا باطل ہوگی۔
(النشرص: 1/9)
یہ بات کہ تمام قرآءت حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مصاحف میں سماجاتی ہیں ہم اس کی وضاحت ایک مثال سے کرتے ہیں۔
سورہ فاتحہ کی آیت (مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ)
کو لیجئے۔
اسے رسم عثمانی میں اعراب اور نقطوں کے بغیر یوں لکھا گیا ہے (مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ)
اس آیت میں (ملك)
اور(مٰالِكِ)
اور(مَالِكِ)
دونوں طرح پڑھا جا سکتا ہے اور یہ دونوں قرآءت متواترہ ہیں روایت حفص میں سے (مٰالِكِ)
میم پر کھڑا زبر اور روایت ورش میں سے (مَالِكِ)
میم پر زبر کے ساتھ پڑھتے ہیں حجاز میں یہ دونوں الفاظ ایک ہی مفہوم کے لیے استعمال ہوتے ہیں یعنی روز جزا کا مالک یا روز جزا کا بادشاہ جو کسی علاقے کا بادشاہ ہوتا ہے وہ اس کا مالک ہی ہوتا ہے لیکن جس مقام پر اختلاف قرآءت کے متعلق متواتر سند نہ ہو وہاں رسم الخط میں گنجائش کے باوجود دوسری قرآءت پڑھنا ناجائز اور حرام ہے۔
مثلاً: سورۃ الناس کی دوسری آیت رسم عثمانی کے مطابق اس طرح ہے(مَلِكِ النَّاسِ)
اسے تمام قرآء(مَلِكِ النَّاسِ)
ہی پڑھتے ہیں۔
اسے کوئی بھی (مٰلِكِ النَّاسِ)
کھڑے زبرکے ساتھ نہیں پڑھتا کیونکہ یہاں اختلاف قرآءت منقول نہیں ہے۔
دراصل قرآءت متواترہ کے اختلاف سے قرآن کریم میں کوئی ایسا رد بدل نہیں ہوتا جس سے اس کے مفہوم اور معنی تبدیل ہو جائیں یا حلال حرام ہو جائے بلکہ اختلاف قرآءت کے باوجود بھی قرآن ہی رہتا ہے اور اس کے نفس مضمون میں کسی قسم کا کوئی فرق واقع نہیں ہوتا۔
بہر حال قرآءت متواترہ جنھیں احادیث میں احرف سبعہ سے تعبیر کیا گیا ہے وہ آج بھی موجود ہیں اور اس کے انکار کی کوئی معقول وجہ نہیں ہے۔
باب سے یہی وجہ مطابقت ہے۔
اس حدیث سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ امور مختلفہ میں انشقاق و افتراق سے بچنا ضروری ہے۔
1۔
اس حدیث میں "سورۃ الفرقان" کا لفظ موجود ہے، اس سے معلوم ہوا کہ یہ انداز اختیار کرنے میں قطعاً کوئی حرج نہیں ہے، اگرچہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ایک حدیث میں ہے کہ جب کوئی آیت نازل ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے کہ اسے اس سورت میں لکھو جس میں فلاں چیز کا ذکر ہے، تاہم اجماع اسی بات پر ہے کہ سورہ بقرہ اور سورہ آل عمران کہنے میں کوئی حرج نہیں۔
2۔
مصاحف اور کتب تفسیر میں یہی انداز اختیار کیا گیا ہے اور حدیث ابومسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو پہلے گزر چکی ہے وہ جواز پر دلالت کرتی ہے۔
(فتح الباري: 110/9)
(1)
لَبَّبْتُهُ بِرِدَائِهِ: میں نے اس کے گلے میں، اس کی چادر ڈال کر کھینچا۔
(2)
كِدْتُ أَنْ أَعْجَلَ عَلَيْهِ: قریب تھا کہ میں جلدی سے اس پر پل پڑوں، قراءت کے دوران ہی اسے پکڑ لوں۔
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہشام بن حکیم رضی اللہ عنہ کو سورۃ الفرقان پڑھتے سنا تو میں ان کی قرآت غور سے سننے لگا، تو کیا دیکھتا ہوں کہ وہ کچھ الفاظ ایسے طریقے پر پڑھ رہے ہیں جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے نہیں پڑھایا تھا، چنانچہ قریب تھا کہ میں ان پر نماز میں ہی جھپٹ پڑوں لیکن میں نے صبر سے کام لیا، یہاں تک کہ انہوں نے سلام پھیر دیا، جب وہ سلام پھیر چکے تو میں نے ان کی چادر سمیت ان کا گریبان پکڑا، اور پوچھا: یہ سورت جو میں نے آپ کو پڑھتے ہوئے سنی ہے آپ کو کس نے پڑھائی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھائی ہے، میں نے کہا: تم جھوٹ کہہ رہے ہو: اللہ کی قسم یہی سورت جو میں نے آپ کو پڑھتے ہوئے سنی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بذات خود مجھے پڑھائی ہے، بالآخر میں انہیں کھینچ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا، اور میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے انہیں سورۃ الفرقان کے کچھ الفاظ پڑھتے سنا ہے کہ اس طرح آپ نے مجھے نہیں پڑھایا ہے، حالانکہ سورۃ الفرقان آپ نے ہی مجھ کو پڑھائی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " عمر! انہیں چھوڑ دو، اور ہشام! تم پڑھو! " تو انہوں نے اسے اسی طرح پر پڑھا جس طرح میں نے انہیں پڑھتے سنا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " یہ اسی طرح نازل کی گئی ہے "، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " عمر! اب تم پڑھو! " تو میں نے اس طرح پڑھا جیسے آپ نے مجھے پڑھایا تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " یہ اسی طرح نازل کی گئی ہے "، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " یہ قرآن سات حرفوں پر نازل کیا گیا ہے، ان میں سے جو آسان ہو اسی پر پڑھو۔" [سنن نسائي/كتاب الافتتاح/حدیث: 939]
تاکہ عجمی لوگوں کے لیے وہ فتنہ نہ بن جائیں کیونکہ عرب تو عربی کے مختلف لہجوں کے فرق کو سمجھتے تھے مگر عجمی تو انہیں سات قرآن ہی کہتے، لہٰذا انہوں نے اس کا سدباب کر دیا۔ رضي اللہ عنھم وأرضاھم۔
ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب سے میں نے اسلام قبول کیا تو میرے دل میں کوئی خلش پیدا نہیں ہوئی سوائے اس کے کہ میں نے ایک آیت پڑھی، اور دوسرے شخص نے اسے میری قرآت کے خلاف پڑھا، تو میں نے کہا: مجھے یہ آیت خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھائی ہے، تو دوسرے نے بھی کہا: مجھے بھی یہ آیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہی پڑھائی ہے، بالآخر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور میں نے عرض کیا: اللہ کے نبی! آپ نے مجھے یہ آیت اس اس طرح پڑھائی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " ہاں "، اور دوسرے شخص نے کہا: کیا آپ نے مجھے ایسے ایسے نہیں پڑھایا تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " ہاں! جبرائیل اور میکائیل علیہما السلام دونوں میرے پاس آئے، جبرائیل میرے داہنے اور میکائیل میرے بائیں طرف بیٹھے، جبرائیل علیہ السلام نے کہا: آپ قرآن ایک حرف پر پڑھا کریں، تو میکائیل نے کہا: آپ اسے (اللہ سے) زیادہ کرا دیجئیے یہاں تک کہ وہ سات حرفوں تک پہنچے، (اور کہا کہ) ہر حرف شافی و کافی ہے۔" [سنن نسائي/كتاب الافتتاح/حدیث: 942]
مسور بن مخرمہ رضی الله عنہ اور عبدالرحمٰن بن عبدالقاری سے روایت ہے کہ ان دونوں نے عمر بن خطاب رضی الله عنہ کو کہتے ہوئے سنا ہے: میں ہشام بن حکیم بن حزام کے پاس سے گزرا، وہ سورۃ الفرقان پڑھ رہے تھے۔ اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زندہ تھے، میں نے ان کی قرأت سنی، وہ ایسے حرفوں پر پڑھ رہے تھے، جن پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے پڑھایا ہی نہ تھا۔ قریب تھا کہ میں ان پر حملہ کر دیتا مگر میں نے انہیں (نماز پڑھ لینے تک کی) مہلت دی۔ جونہی انہوں نے سلام پھیرا میں نے ان کو انہیں کی چادر ان کے گلے میں ڈال کر گھسیٹا، میں نے ان سے پوچھا: یہ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب القراءات/حدیث: 2943]
وضاحت:
1؎:
لیکن جس طرح تم پڑھ رہے تھے اس طرح مجھے رسول اللہ ﷺنے نہیں پڑھایا، اس لیے تم غلط گو ہو۔
2؎:
سات حرفوں پر قرآن کے نازل ہو نے کے مطلب میں علماء کے بہت سے اقوال ہیں، لیکن سب سے راجح مطلب یہ ہے کہ ایک ہی لفظ کی ادائیگی (لہجہ) یا اس کے ہم معنی دوسرے لفظ کا استعمال مراد ہے جیسے بعض قبائل ﴿حَتّٰی حِیْنَ﴾ کو عین سے ﴿عتّٰی حِیْنَ﴾ پڑھتے تھے، اور جیسے ﴿سُکٰریٰ﴾کو ﴿سَکْرٰی﴾ یا ﴿سکر﴾ پڑھتے تھے وغیرہ وغیرہ تو جس قبیلے کا جس لفظ میں جو لہجہ تھا اس کو پڑھنے کی اجازت دیدی گئی تاکہ قرآن پڑھنے میں لوگوں کو آسانی ہو، لیکن اس کا معنی یہ بھی نہیں ہے کہ قرآن کے ہر لفظ میں سات لہجے یا طریقے ہیں، کسی میں دو، کسی میں چار، اورشاذ ونادر کسی میں سات لہجے ہیں، زیادہ تر میں صرف ایک ہی لہجہ ہے، عثمان رضی اللہ عنہ نے سب ختم کر کے ایک لہجہ یعنی قریش کی زبان پر قرآن کو جمع کر کے باقی سب کو ختم کرا دیا تھا، تاکہ اب اس طرح کا جھگڑا ہی نہ ہو، فجزاہ اللہ عن الاسلام خیراً۔
(1)
سُقِطَ فِيْ نَفْسِيْ مِنَ التَّكْذِيْبِ وَلَا إِذْ كُنْتُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ: جب آپﷺ نے دونوں آدمیوں کی قراءت کی تحسین فرمائی تو میرے دل میں شیطان نے آپﷺ کی تکذیب کا اس شدت اور زور سے وسوسہ پیدا کیا کہ اتنا شدید وسوسہ جاہلیت کے دور میں بھی میرے دل میں پیدا نہیں ہوا تھا۔
(2)
ضَرَبَ فِيْ صَدْرِيْ: (جب آپﷺ نے میرے چہرے سے میرے دل کی کیفیت بھانپ لی، تو میرے دل سے شیطانی وسوسے اور حق کے بارے میں اس کے پیدا کردہ شک و شبہ کو دور کرنے کے لیے)
میرے سینہ پر ہاتھ مارا، تاکہ مجھے اطمینان اور تسکین حاصل ہو جائے۔
(3)
فَفِضْتُ عَرَقاً: تو میں اللہ کے ڈر اور خوف سے پسینہ سے شرابور ہو گیا، اور میری تمام حیرت اور پریشانی ختم ہو گئی اور میرا دل آپﷺ کی حقانیت پر جم گیا۔
(4)
مَسْأَلَةٌ تَسْأَلُنِيْهَا: اپنی ہر عرض اور ہر درخواست پر ایک ایک دعا مانگ سکتے ہو، جس کی قبولیت قطعی اور یقینی ہے، آپﷺ نے تین دفعہ درخواست کی تھی۔
اس لیے دو دفعہ اپنی امت کے لیے مغفرت کی دعا کی اور تیسری عرض کی دعا کو قیامت کے لیے شفاعت کبریٰ کے لیے محفوظ کر لیا۔
فوائد ومسائل: اس حدیث میں پہلی دفعہ کو نظرانداز کر دیا گیا ہے کیونکہ اس میں جبریل علیہ السلام آئے تھے اور بعد میں آپﷺ کے سوال کرنے پر، جا کر پوچھ کر آتے رہے ہیں، آگے اس دفعہ کو شمار کیا گیا تو چوتھی دفعہ آنے کا تذکرہ کیا۔
ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " ابی! مجھے قرآن پڑھایا گیا، پھر مجھ سے پوچھا گیا: ایک حرف پر یا دو حرف پر؟ میرے ساتھ جو فرشتہ تھا، اس نے کہا: کہو: دو حرف پر، میں نے کہا: دو حرف پر، پھر مجھ سے پوچھا گیا: دو حرف پر یا تین حرف پر؟ اس فرشتے نے جو میرے ساتھ تھا، کہا: کہو: تین حرف پر، چنانچہ میں نے کہا: تین حرف پر، اسی طرح معاملہ سات حروف تک پہنچا "، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " ان میں سے ہر ایک حرف شافی اور کافی ہے، چا ہے تم «سميعا عليما» کہو یا «عزيزا حكيما» جب تک تم عذاب کی آیت کو رحمت پر اور رحمت کی آیت کو عذاب پر ختم نہ کرو۔" [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1477]