شعب الایمان — حدیث نمبر 2044
باب: فصل: مصحف دیکھ کر قرآن پڑھنا۔
فصل في قراءة القرآن من المصحف
حدیث نمبر: 2044
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو الزَّاهِدُ صَاحِبُ ثَعْلَبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَنْصَارِيُّ ، حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ : بَيْنَمَا أَنَا رَاكِبٌ فِي الْبَحْرِ إِذْ هَاجَ الْبَحْرُ وَهَمَّتْ كُلَّ إِنْسَانٍ نَفْسُهُ ، وَكَانَ مَعَنَا أَعْرَابِيٌّ فَنَظَرَ إِلَى مُصْحَفٍ مُعَلَّقٍ فَأَخَذَهُ بِيَدِهِ ، ثُمَّ قَامَ وَرَفَعَ رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ وَقَالَ : إِلَهِي وَسَيِّدِي تُغْرِقُنَا وَكَلَامُكَ مَعَنَا فَسَكَنَ الْبَحْرُ .ترجمہ
مسلم بن عبید صفار رحمہ اللہ کے والد بیان کرتے ہیں کہ ہم سمندر میں سفر کر رہے تھے کہ اچانک سمندر میں طوفان اٹھ کھڑا ہوا اور ہر شخص کو اپنی جان کی پڑ گئی۔ ہمارے ساتھ ایک دیہاتی تھا، اس نے ایک لٹکا ہوا مصحف دیکھا تو اسے اپنے ہاتھ میں لے لیا، پھر کھڑا ہوا، اپنا سر آسمان کی طرف اٹھایا اور کہا: «إِلَهِي وَسَيِّدِي تُغْرِقُنَا وَكَلَامُكَ مَعَنَا» ”اے میرے معبود! اے میرے آقا! تو ہمیں غرق کرتا ہے حالانکہ تیرا کلام ہمارے ساتھ ہے؟“ تو سمندر پرسکون ہو گیا۔