شعب الایمان — حدیث نمبر 2009
باب: فصل: کتنی مدت میں قرآن پڑھنا (ختم کرنا) مستحب ہے۔
فصل في مقدار ما تستحب فيه القراءة
حدیث نمبر: 2009
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ السَّرَّاجُ ، حَدَّثَنَا مُطَيَّنٌ ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ ثَعْلَبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ ، عَنْ فِطْرٍ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "يَا مَعْشَرَ التُّجَّارِ! أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ ، إِذَا رَجَعَ مِنْ سُوقِهِ ، أَنْ يَقْرَأَ عَشْرَ آيَاتٍ ، فَيَكْتُبَ اللَّهُ لَهُ بِكُلِّ آيَةٍ حَسَنَةً ؟ " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے تاجروں کی جماعت! کیا تم میں سے کوئی شخص جب اپنے بازار سے لوٹے تو دس آیات پڑھنے سے عاجز ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے لیے ہر آیت کے بدلے ایک نیکی لکھ دے؟“