شعب الایمان — حدیث نمبر 1973
باب: فصل: قرآن کو ترتیل سے پڑھنا۔
فصل في ترتيل القرآن
حدیث نمبر: 1973
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ ، حَدَّثَنَا الزَّعْفَرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : قَرَأَ عَلْقَمَةُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ - وَكَانَ حَسَنَ الصَّوْتِ - فَقَالَ : رَتِّلْ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي فَإِنَّهُ زَيْنُ الْقُرْآنِ .ترجمہ
ابراہیم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ علقمہ رحمہ اللہ نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کو قرآن پڑھ کر سنایا، اور وہ خوش آواز تھے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ٹھہر ٹھہر کر پڑھو، میرے ماں باپ تم پر قربان! کیونکہ یہی قرآن کی زینت ہے۔“