شعب الایمان — حدیث نمبر 1961

باب: فصل: قراءت اور قرآن میں آواز کو خوبصورت بنانا۔

فصل في تحسين الصوت بالقراءة والقرآن

حدیث نمبر: 1961
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظِ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مُكْرَمٍ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاكِرٍ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ الْبُرْدِيُّ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا حَنْظَلَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ سَابِطٍ ، يُحَدِّثُ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : أَبْطَأْتُ لَيْلَةً عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ الْعِشَاءِ فَجِئْتُ فَقَالَ "أَيْنَ كُنْتِ ؟ " قُلْتُ : كُنَّا نَسْمَعُ قِرَاءَةَ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِكَ فِي الْمَسْجِدِ لَمْ نَسْمَعْ مِثْلَ صَوْتِهِ وَلَا قِرَاءَةً مِنْ أَحَدٍ مِنْ أَصْحَابِكَ ، فَقَامَ وَقُمْتُ مَعَهُ حَتَّى اسْتَمَعَ إِلَيْهِ ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيَّ ، فَقَالَ لِي : "هَذَا سَالِمٌ مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ . الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ فِي أُمَّتِي مِثْلَ هَذَا " .
ترجمہ

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک رات عشاء کے بعد مجھے رسول اللہ ﷺ کے پاس آنے میں دیر ہو گئی۔ جب میں آئی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم کہاں تھیں؟“ میں نے عرض کیا: ”ہم مسجد میں آپ کے ایک صحابی کی قراءت سن رہے تھے، میں نے آپ کے صحابہ میں سے کسی کی ایسی آواز اور ایسی قراءت نہیں سنی۔“ چنانچہ آپ ﷺ اٹھے اور میں بھی آپ کے ساتھ اٹھی، یہاں تک کہ آپ ﷺ نے ان کی قراءت سنی، پھر میری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”یہ سیدنا ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام سیدنا سالم رضی اللہ عنہ ہیں۔ تمام تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے میری امت میں ایسا شخص پیدا فرمایا۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع عشر من شعب الايمان وهو باب في تعظيم القران / حدیث: 1961
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 2148
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن ابن ماجه 1338) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, الوليد بن مسلم لم يصرح بالسماع المسلسل, و في سماع عبد الرحمٰن بن سابط من عائشة رضي اللّٰه عنھا نظر فالسند معلل, و للحديث شواھد ضعيفة, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 424 (سنن ابن ماجه 1338) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 3/ 467) . »
«أخرجه ابن ماجه فى (سننه) برقم: 1338، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24792، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 5051»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابن ماجه: 1338
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• موسى بن هارون البردي (بضم الموحدة وسكون الراء) الكوفي (م ٢٢٤ هـ). صدوق، ربما أخطأ. من العاشرة (خ د س).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 1338 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´قرآن مجید کو اچھی آواز سے پڑھنے کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ایک روز میں نے عشاء کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آنے میں دیر کر دی، جب میں آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " تم کہاں تھیں؟ " میں نے کہا: آپ کے اصحاب میں سے ایک شخص کی تلاوت سن رہی تھی، ویسی تلاوت اور ویسی آواز میں نے کسی سے نہیں سنی، یہ سنتے ہی آپ کھڑے ہوئے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ میں بھی کھڑی ہوئی، آپ نے اس شخص کی قراءت سنی، پھر آپ میری جانب متوجہ ہوئے، اور فرمایا: " یہ ابوحذیفہ کے غلام سالم ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ اس نے میری امت میں ایسا شخص پیدا کیا " ۱؎۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1338]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
کوئی شخص تلاوت کر رہا ہو تو خاموشی اور توجہ سے سننا چاہیے۔

(2)
صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین میں تلاوت سننے کا شوق بہت زیادہ تھا۔

(3)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین سے تلاوت سنتے تھے۔
اس لئے ایک بڑے عالم یا بلند درجہ شخص کوبھی کم درجہ شخص سے تلاوت سننے میں تکلف نہیں کرنا چاہیے۔

(4)
عورت اجنبی مرد کی تلاوت اور تقریر سن سکتی ہے۔

(5)
کسی کو اللہ نے کوئی خوبی عطا فرمائی ہو تو اس کی تعریف کرنے میں کوئی حرج نہیں خصوصاً جب تعریف اس کی موجودگی میں نہ ہو۔

(6)
شاگرد کی خوبی استاد کےلئے خوشی کا باعث ہوتی ہے۔
اس پر بھی اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔
اسی طرح اولاد کی نیکی خوبی اور کمال پر والدین کو اللہ شکر کرنا چاہیے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1338 سے ماخوذ ہے۔