شعب الایمان — حدیث نمبر 1960
باب: فصل: قراءت اور قرآن میں آواز کو خوبصورت بنانا۔
فصل في تحسين الصوت بالقراءة والقرآن
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زِيَادٍ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَافِعٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ السَّائِبِ ، قَالَ قَدِمَ عَلَيْنَا سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ ، وَقَدْ كُفَّ بَصَرُهُ ، فَأَتَيْتُهُ مُسَلِّمًا عَلَيْهِ فَقَالَ : مَنْ أَنْتَ ؟ فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ : يَا ابْنَ أَخِي بَلَغَنِي أَنَّكَ حَسَنُ الصَّوْتِ بِالْقُرْآنِ ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : "إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ نَزَلَ بِحُزْنٍ فَإِذَا قَرَأْتُمُوهُ فَابْكُوا ، فَإِنْ لَمْ تَبْكُوا فَتَبَاكَوْا وَتَغَنَّوْا بِهِ ، فَمَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِهِ فَلَيْسَ مِنَّا " .عبدالرحمٰن بن سائب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ہمارے ہاں تشریف لائے، اور ان کی بینائی جا چکی تھی۔ میں سلام عرض کرنے کے لیے ان کے پاس آیا تو انہوں نے پوچھا: ”تم کون ہو؟“ میں نے انہیں بتایا تو انہوں نے فرمایا: ”اے بھتیجے! مجھے معلوم ہوا ہے کہ تم قرآن بہت خوبصورت آواز میں پڑھتے ہو۔ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک یہ قرآن غم کے ساتھ نازل ہوا ہے، لہٰذا جب تم اسے پڑھو تو روؤ، اور اگر رونا نہ آئے تو رونے کی سی صورت بنا لو، اور اسے خوش الحانی سے پڑھو، جو اسے خوش الحانی سے نہ پڑھے وہ ہم میں سے نہیں۔“
• وقد مر هذا الحديث من وجهين أخرين عن الوليد بن مسلم برقم (١٨١٩) فراجع التعليق عليه هناك.