شعب الایمان — حدیث نمبر 1950
باب: فصل: لوگوں سے بات چیت کر کے قرآن (کی تلاوت) کو منقطع کرنے کی کراہت۔
فصل في كراهية قطع القرآن بمكالمة الناس
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ فِي آخَرِينَ ، وَقَالُوا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، قَالَ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ يَقُولُ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ سُفْيَانَ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُسَيَّبِ الْعَابِدِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ . . . فَذَكَرَهُ .
وَقَالُوا فِي الْحَدِيثِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ يَشُكُّ أَوِ اخْتَلَفُوا فِيهِ .
أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ جُرَيْجٍ . (امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ہمیں ابوعبداللہ الحافظ رحمہ اللہ نے دیگر حضرات کے ساتھ خبر دی، اور ان سب نے کہا: ہمیں ابوالعباس محمد بن یعقوب رحمہ اللہ نے بیان کیا، انہیں محمد بن اسحاق رحمہ اللہ نے، انہیں حجاج نے، انہوں نے کہا: ہمیں ابن جریج رحمہ اللہ نے خبر دی، انہوں نے کہا: میں نے محمد بن عباد بن جعفر رحمہ اللہ کو کہتے سنا: مجھے ابوسلمہ بن سفیان، سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن مسیب عابدی نے سیدنا عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ سے خبر دی... پھر انہوں نے اسے ذکر کیا۔
اور ان سب نے حدیث میں کہا: محمد بن عباد رحمہ اللہ کو شک ہے یا (راویوں نے) اس میں اختلاف کیا ہے۔
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے ابن جریج رحمہ اللہ کی حدیث سے روایت کیا ہے۔
• حجاج هو ابن محمد المصيصي.
• محمد بن عباد بن جعفر بن رفاعة، المخزومي المكي. ثقة. من الثالثة (ع).
• أبو سلمة بن سفيان المخزومي، اسمه عبد الله، ولكنه مشهور بكنيته. ثقة. من الرابعة (م د س ق).
• عبد الله بن عمرو بن العاص. قال الحافظ هو وهم وإنما هو عبد الله بن عمرو بن عبد القاري. مقبول. من الرابعة (م د).
• عبد الله بن المسيب بن أبي السائب بن صيفي بن عابد، العابدي. صدوق. من كبار الثالثة (م د).
تشریح، فوائد و مسائل
بقول امام نووی رحمۃ اللہ علیہ بلاضرورت سورۃ کو مکمل نہ کرناجمہور کے نزدیک جائز ہے لیکن خلاف اولیٰ ہے یعنی بہتر یہی ہے کہ مکمل سورہ پڑھی جائے امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کا مشہور قول یہ ہے کہ درمیان میں قراءت موقوف کر دینا مکروہ ہے۔
عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں مکہ میں صبح کی نماز پڑھائی، آپ نے سورۃ مؤمنون کی تلاوت شروع کی یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم موسیٰ ۱؎ اور ہارون علیہما السلام، یا موسیٰ اور عیسیٰ علیہما السلام کے قصے پر پہنچے (راوی حدیث ابن عباد کو شک ہے یا رواۃ کا اس میں اختلاف ہے) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانسی آ گئی، آپ نے قرآت چھوڑ دی اور رکوع میں چلے گئے، عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ (سابقہ حدیث کے راوی) اس وقت وہاں موجود تھے ۲؎۔ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة /حدیث: 649]
یہ حدیث پہلی حدیث ہی کے مضمون کے تکمیل ہے۔
عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی نماز میں «سورۃ مومنون» کی تلاوت فرمائی، جب اس آیت پہ پہنچے جس میں عیسیٰ علیہ السلام کا ذکر ہے، تو آپ کو کھانسی آ گئی، اور آپ رکوع میں چلے گئے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 820]
فوائد و مسائل:
(1)
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ذکر سورہ مومنون کی آیت (50)
میں وارد ہے۔
جہاں تین رکوع مکمل ہوتے ہیں۔
گویا رسول اللہﷺ مزید تلاوت کرنا چاہتے تھے۔
لیکن کھانسی کی وجہ سے تلاوت ختم کردی۔
اس سے بھی حدیث 818 کی تایئد ہوتی ہے۔
جس میں ساٹھ سے سو تک آیات پڑھنے کا ذکر ہے۔
(2)
اس روایت سے یہ بھی ثابت ہوا کہ نماز میں پوری سورت کا پڑھنا لازم نہیں۔
(3)
اگردوران قراءت میں امام کو کوئی ایساعارضہ پیش آجائے کہ قراءت کو جاری رکھنا مشکل ہوتو اسے قراءت ختم کرکے رکوع میں چلے جانا چاہیے۔