شعب الایمان — حدیث نمبر 1949
باب: فصل: لوگوں سے بات چیت کر کے قرآن (کی تلاوت) کو منقطع کرنے کی کراہت۔
فصل في كراهية قطع القرآن بمكالمة الناس
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ النَّضْرَوِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي الْهُذَيْلِ ، قَالَ : كَانُوا يَكْرَهُونَ أَنْ يَقْرَؤُوا بَعْضَ الْآيَةِ وَيَدَعُوا بَعْضَهَا .
قَالَ الْبَيْهَقِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ : وَأَمَّا إِذَا أَرَادَ الِاقْتِصَارَ عَلَى قِرَاءَةِ بَعْضِ السُّوَرِ فِي الصَّلَاةِ وَغَيْرِهَا فَقَدْ : رُوِّينَا عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ فَاسْتَفْتَحَ سُورَةَ "الْمُؤْمِنُونَ " حَتَّى إِذَا جَاءَ ذِكْرُ مُوسَى وَهَارُونَ أَوْ ذِكْرُ عِيسَى أَخَذَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَعْلَةٌ فَرَكَعَ وَابْنُ السَّائِبِ حَاضِرٌ ذَلِكَ .ابن ابی الہذیل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”وہ (اسلاف) اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ آیت کا کچھ حصہ پڑھ لیں اور کچھ چھوڑ دیں۔“
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اور اگر کوئی نماز وغیرہ میں بعض سورتوں کی قراءت پر اکتفا کرنا چاہے تو ہم نے سیدنا عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، انہوں نے کہا: ”نبی ﷺ نے مکہ میں نماز پڑھائی اور سورۃ ”المؤمنون“ شروع فرمائی، یہاں تک کہ جب موسیٰ اور ہارون (علیہما السلام) کا ذکر آیا یا عیسیٰ (علیہ السلام) کا ذکر آیا تو نبی ﷺ کو کھانسی آ گئی، چنانچہ آپ ﷺ نے رکوع فرما لیا۔“ اور ابن سائب رضی اللہ عنہ اس موقع پر موجود تھے۔
• أبو الأحوص هو سلام بن سليم، مر.
• أبو سنان هو ضرار بن مرة الشيباني (م ١٣٢ هـ). ثقة ثبت. من السادسة (بخ م بدت س).
• ابن أبي الهذيل، عبد الله، أبو المغيرة الكوفي. ثقة. من الثانية (ت س ز م).