شعب الایمان — حدیث نمبر 1939
باب: فصل: قرآن پڑھنے کے لیے مسواک کرنا۔
فصل في السواك لقراءة القرآن
حدیث نمبر: 1939
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ الْمُقْرِئُ ابْنُ الْحِمَّامِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ النَّجَّادُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، مِنْ آلِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : "السِّوَاكُ مَطْهَرَةٌ لِلْفَمِ مَرْضَاةٌ لِلرَّبِّ " .ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مسواک منہ کو پاک صاف کرنے والی اور رب کی رضا کا ذریعہ ہے۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو الحسن علي بن أحمد بن عمر بن حفص بن الحمامي، البغدادي (م ٤١٧ هـ). إمام محدث، مقرئ العراق، تلا عليه خلق كثير. قال الخطيب: كان صدوقًا، دينًا، فاضلا، تفرد بأسانيد القراءات، وعلوها في وقته. راجع ترجمته في "تاريخ بغداد" (١١/ ٣٢٩، ٣٣٠) "الإكمال" (٣/ ٢٨٩) "الأنساب" (٤/ ٢٣٢) "السير" (١٧/ ٤٠٢) "طبقات القراء" لابن الجزري (١/ ٥٢١، ٥٢٢) "شذرات" (٣/ ٢٠٨).
• عبد الملك بن محمد هو أبو قلابة الرقاشي، صدوق، مر.
• محمد بن إسحاق، صاحب المغازي، مدلس وقد روى هنا بعن.
• عبد الله بن محمد بن عبد الرحمن بن أبي بكر الصديق، أبو بكر المعروف بابن أبي عتيق. صدوق، فيه مزاح. من الثالثة (خ م ص ق).

تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 5 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´مسواک کی ترغیب کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مسواک منہ کی پاکیزگی، رب تعالیٰ کی رضا کا ذریعہ ہے۔" [سنن نسائي/كتاب الطهارة/حدیث: 5]

5۔ اردو حاشیہ: ➊ مسواک سے منہ پاک و صاف ہو جاتا ہے اور انسان اللہ تعالیٰ سے مناجات اور تلاوت کلام پاک کے مناسب حال ہو جاتا ہے اور فرشتے اس کے قریب آتے ہیں کیونکہ وہ بدبو اور ہر اس چیز سے تکلیف محسوس کرتے ہیں جس سے انسان تکلیف محسوس کرتے ہیں۔ ایک روایت میں ہے کہ جب انسان قرآن پڑھتا ہے تو فرشتہ اس کے پیچھے آکر کھڑا ہو جاتا ہے اور قرآن سنتا ہے حتی کہ قرآن سنتے سنتے اس کے اتنا قریب ہو جاتا ہے کہ اپنا منہ پڑھنے والے کے منہ پر رکھ دیتا ہے، پھر پڑھنے والا جو آیت بھی پڑھتا ہے تو وہ فرشتے کے اندر چلی جاتی ہے، اسی لیے فرمایا کہ قرآن پڑھتے وقت منہ کو صاف رکھو۔ [سلسۃ الأحادیث الصحیحۃ: 215، 214/3، حدیث: 1213]
➋ مسواک ہر وقت استعمال کرنا مستحب ہے۔
➌ طبی نقطۂ نظر سے یہ کھانا ہضم کرنے میں بہترین معاون ہے۔
➍ اس باب کا مقصد یہ ہے کہ مسواک فضیلت والی چیز ہے، مگر فرض نہیں اور نہ یہ وضو کا جز ہے۔ لیکن بیک وقت دینی و دنیوی فوائد کے حصول کا ذریعہ ضرور ہے۔

درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5 سے ماخوذ ہے۔