شعب الایمان — حدیث نمبر 1930
باب: فصل: اللہ تعالیٰ جو اپنے بارے میں خبر دیتا ہے اس کا اعتراف کرنا۔
فصل في الاعتراف لله تعالى بما يخبر به عن نفسه
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ ، وَأَبُو الْحَسَنِ السَّرَّاجُ ، قَالَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْمَرْوَزِيُّ ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ قَالَ : " إِذَا قَرَأَ أَحَدُكُمْ ( سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى ) فَلْيَقُلْ : سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى ، وَإِذَا قَرَأَ ( أَلَيْسَ ذَلِكَ بِقَادِرٍ عَلَى أَنْ يُحْيِيَ الْمَوْتَى ) فَلْيَقُلِ : اللَّهُمَّ فَبَلَى أَوِ اللَّهُمَّ سُبْحَانَ رَبِّي ، فَبَلَى .
الشَّكُّ مِنْ قِبَلِ عَاصِمٍ فِي هَذَا .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ پڑھے تو وہ کہے: «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى» (”میرا رب پاک ہے جو سب سے بلند ہے“) اور جب ﴿أَلَيْسَ ذَلِكَ بِقَادِرٍ عَلَى أَنْ يُحْيِيَ الْمَوْتَى﴾ پڑھے تو کہے: «اللَّهُمَّ فَبَلَى» (”اے اللہ! کیوں نہیں“) یا (یوں کہے): «اللَّهُمَّ سُبْحَانَ رَبِّي، فَبَلَى» (”اے اللہ! میرا رب پاک ہے، کیوں نہیں“)۔“
اس (دو الفاظ میں سے ایک کے انتخاب) میں شک عاصم رحمہ اللہ کی طرف سے ہے۔