شعب الایمان — حدیث نمبر 1929
باب: فصل: اللہ تعالیٰ جو اپنے بارے میں خبر دیتا ہے اس کا اعتراف کرنا۔
فصل في الاعتراف لله تعالى بما يخبر به عن نفسه
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَعْرَابِيًّا ، يَقُولُ : سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : "مَنْ قَرَأَ مِنْكُمْ بِ ( وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ ) فَانْتَهَى إِلَى آخِرِهَا ( أَلَيْسَ اللَّهُ بِأَحْكَمِ الْحَاكِمِينَ ) فَلْيَقُلْ : وَأَنَا عَلَى ذَلِكَ مِنَ الشَّاهِدِينَ . وَمَنْ قَرَأَ لَا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيَامَةِ وَانْتَهَى إِلَى ( أَلَيْسَ ذَلِكَ بِقَادِرٍ عَلَى أَنْ يُحْيِيَ الْمَوْتَى ) فَلْيَقُلْ : بَلَى ، وَمَنْ قَرَأَ وَالْمُرْسَلَاتِ فَبَلَغَ ( فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ ) فَلْيَقُلْ : آمَنَّا بِاللَّهِ " .
وَرُوِّينَا عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مَرْفُوعًا وَمَوْقُوفًا " إِذَا قَرَأَ ( سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى ) قَالَ : سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى .
وَرُوِّينَا عَنْ غَيْرِهِ ، أَنَّهُ كَانَ إِذَا قَرَأَ : ( أَلَيْسَ ذَلِكَ بِقَادِرٍ عَلَى أَنْ يُحْيِيَ الْمَوْتَى ) قَالَ : " سُبْحَانَكَ ، بَلَى . وَرَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”تم میں سے جو شخص ﴿وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ﴾ پڑھے اور اس کے آخر ﴿أَلَيْسَ اللَّهُ بِأَحْكَمِ الْحَاكِمِينَ﴾ تک پہنچ جائے تو وہ کہے: «وَأَنَا عَلَى ذَلِكَ مِنَ الشَّاهِدِينَ» ”اور میں اس پر گواہی دینے والوں میں سے ہوں۔“ اور جو شخص ﴿لَا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيَامَةِ﴾ پڑھے اور ﴿أَلَيْسَ ذَلِكَ بِقَادِرٍ عَلَى أَنْ يُحْيِيَ الْمَوْتَى﴾ تک پہنچ جائے تو وہ کہے: «بَلَى» ”کیوں نہیں!“ اور جو شخص ﴿وَالْمُرْسَلَاتِ﴾ پڑھے اور ﴿فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ﴾ تک پہنچ جائے تو وہ کہے: «آمَنَّا بِاللَّهِ» ”ہم اللہ پر ایمان لائے۔““
اور ہم نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً اور موقوفاً بھی روایت کیا ہے کہ ”جب وہ ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ پڑھتے تو کہتے: «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى» ”میرا رب پاک ہے جو سب سے بلند ہے۔“
اور ہم نے ان کے علاوہ ایک اور شخص سے بھی روایت کیا ہے کہ وہ جب ﴿أَلَيْسَ ذَلِكَ بِقَادِرٍ عَلَى أَنْ يُحْيِيَ الْمَوْتَى﴾ پڑھتے تو کہتے: «سُبْحَانَكَ، بَلَى» ”تو پاک ہے، کیوں نہیں!“ اور انہوں نے اسے نبی ﷺ تک مرفوع بیان کیا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "تم میں سے جو شخص سورۃ «والتين والزيتون» پڑھے اسے چاہیئے کہ جب اس کی آخری آیت «والتين والزيتون» پر پہنچے تو: «بلى وأنا على ذلك من الشاهدين» کہے، اور جو سورۃ «لا أقسم بيوم القيامة» پڑھے اور «أليس ذلك بقادر على أن يحيي الموتى» پر پہنچے تو «بلى» کہے، اور جو سورۃ «والمرسلات» پڑھے اور آیت «فبأى حديث بعده يؤمنون» پر پہنچے تو «آمنا بالله» کہے۔ اسماعیل کہتے ہیں: (میں نے یہ حدیث ایک اعرابی سے سنی)، پھر دوبارہ اس کے پاس گیا تاکہ یہ حدیث پھر سے سنوں اور دیکھوں شاید؟ (وہ نہ سنا سکے) تو اس اعرابی نے کہا: میرے بھتیجے! تم سمجھتے ہو کہ مجھے یہ یاد نہیں؟ میں نے ساٹھ حج کئے ہیں اور ہر حج میں جس اونٹ پر میں چڑھا تھا اسے پہچانتا ہوں۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 887]
اس حدیث میں اعرابی مجہول راوی ہے، تاہم دیگر صحیح احادیث سے یہ ثابت ہے کہ آیات رحمت پر اللہ سے اس کی رحمت کا سوال اور آیات عذاب پر عذاب سے محفوظ رہنے کا سوال کیا جائے۔
یہ روایت ضعیف ہے، اور حدیث میں مذکورہ آیات کا جواب دینا ثابت نہیں ہے۔