شعب الایمان — حدیث نمبر 1900
باب: فصل: قرآن پڑھتے وقت رونا۔
فصل في البكاء عند قراءة القرآن
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مَنْصُورٍ النَّضْرَوِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، حَدَّثَنَا حُصَيْنٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، قَالَ : قُلْتُ لِجَدَّتِي أَسْمَاءَ : كَيْفَ كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَمِعُوا الْقُرْآنَ ؟ قَالَتْ : " تَدْمَعُ أَعْيُنُهُمْ وَتَقْشَعِرُّ جُلُودُهُمْ كَمَا نَعَتَهُمُ اللَّهُ .
قَالَ : قُلْتُ : فَإِنَّ نَاسًا هَاهُنَا إِذَا سَمِعَ أَحَدُهُمُ الْقُرْآنَ خَرَّ مَغْشِيًّا عَلَيْهِ ، قَالَتْ : " أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ " .سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کے پوتے عبداللہ بن عروہ بن زبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنی دادی سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا سے پوچھا: ”جب رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم قرآن سنتے تو ان کی کیفیت کیا ہوتی تھی؟“ انہوں نے فرمایا: ”ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ پڑتے اور ان کے جسم کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کا وصف بیان فرمایا ہے۔“
عبداللہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: ”یہاں کچھ لوگ ایسے ہیں کہ جب ان میں سے کوئی قرآن سنتا ہے تو بے ہوش ہو کر گر پڑتا ہے۔“ تو سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے فرمایا: «أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ» ”میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتی ہوں۔“
• حصين هو ابن عبد الرحمن السلمي، ثقة، مر.
• عبد الله بن عروة بن الزبير بن العوام، أبو بكر الأسدي. ثقة ثبت فاضل، من الثالثة (خ م ت س ق).