حدیث نمبر: 1842
أَخْبَرَنِي أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَيْهِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " يَجِيءُ الْقُرْآنُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيَقُولُ : يَا رَبِّ حَلِّهِ فَيُلْبَسُ تَاجَ الْكَرَامَةِ ، فَيَقُولُ : يَا رَبُّ زِدْهُ ، فَيَلْبَسُ حُلَّةَ الْكَرَامَةِ ، ثُمَّ يَقُولُ : يَا رَبِّ زِدْهُ ، فَيُحَلَّى حُلَّةَ الْكَرَامَةِ ثُمَّ يَقُولُ : يَا رَبِّ ارْضَ عَنْهُ فَيَرْضَى عَنْهُ ، ثُمَّ يُقَالُ لَهُ : اقْرَأْهُ وَارْقَهْ وَيُزَادُ بِكُلِّ آيَةٍ حُلَّتَيْنِ " .
اللَّفْظُ لِعَبْدِ الصَّمَدِ وَلَمْ يَرْفَعْهُ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، وَقَالَ نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ عَبْدِ الصَّمَدِ فِي هَذَا الْحَدِيثِ : " وَيُزَادُ بِكُلِّ آيَةٍ حَسَنَةً " .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن قرآن آئے گا اور عرض کرے گا: اے میرے رب! اسے (حافظِ قرآن کو) زیور پہنا دے، تو اسے عزت و کرامت کا تاج پہنایا جائے گا۔ پھر وہ عرض کرے گا: اے میرے رب! اسے مزید عطا فرما، تو اسے کرامت کا جوڑا پہنایا جائے گا۔ پھر عرض کرے گا: اے میرے رب! اسے مزید عطا فرما، تو اسے کرامت کا جوڑا پہنا کر آراستہ کیا جائے گا۔ پھر عرض کرے گا: اے میرے رب! اس سے راضی ہو جا، تو وہ اس سے راضی ہو جائے گا۔ پھر اس سے کہا جائے گا: پڑھتا جا اور چڑھتا جا، اور ہر آیت کے بدلے اس کو دو جوڑے مزید دیے جائیں گے۔“
(مصنف کہتے ہیں:) الفاظ عبدالصمد کے ہیں، اور محمد بن جعفر نے اسے مرفوع بیان نہیں کیا۔ اور نصر بن علی نے عبدالصمد سے اس حدیث میں یوں بیان کیا: ”اور ہر آیت کے بدلے ایک نیکی مزید دی جائے گی۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع عشر من شعب الايمان وهو باب في تعظيم القران / حدیث: 1842
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 1997
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن، التعليق الرغيب (2 / 207) (سنن الترمذي 2915) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, (سنن الترمذي 2915) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 3/ 379) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) برقم: 2915، والدارمي فى (مسنده) برقم: 3311، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 2073، والبزار فى (مسنده) برقم: 9035»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2915