شعب الایمان — حدیث نمبر 1841
باب: فصل: قرآن کی تلاوت ہمیشہ کرتے رہنا۔
فصل في إدمان تلاوة القرآن
حدیث نمبر: 1841
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ زِيَادٍ الْعَدْلُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْإِمَامُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ ذَكْوَانَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " يَجِيءُ صَاحِبُ الْقُرْآنِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيَقُولُ الْقُرْآنُ : يَا رَبِّ ، حَلِّهِ فَيُلْبِسُهُ تَاجَ الْكَرَامَةِ ، ثُمَّ يَقُولُ : يَا رَبِّ ، زِدْهُ يَا رَبِّ ، ارْضَ عَنْهُ فَيَرْضَى عَنْهُ ، وَيُقَالُ لَهُ : اقْرَأْ وَارْقَهْ وَيُزَادُ بِكُلِّ آيَةٍ حَسَنَةً " .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن صاحبِ قرآن آئے گا تو قرآن عرض کرے گا: ”اے میرے رب! اسے (زیور سے) آراستہ فرما دے“، چنانچہ اللہ اسے عزت و کرامت کا تاج پہنائے گا۔ پھر قرآن کہے گا: ”اے میرے رب! اسے اور عطا فرما“، (پھر کہے گا:) ”اے میرے رب! اس سے راضی ہو جا“، تو اللہ اس سے راضی ہو جائے گا۔ اور اس سے کہا جائے گا: ”پڑھتا جا اور چڑھتا جا“، اور ہر آیت کے بدلے اس کی ایک نیکی بڑھائی جاتی رہے گی۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• محمد بن إسحاق الإمام هو ابن خزيمة.
• محمد بن إسحاق الإمام هو ابن خزيمة.