شعب الایمان — حدیث نمبر 1830
باب: فصل: قرآن کی تلاوت ہمیشہ کرتے رہنا۔
فصل في إدمان تلاوة القرآن
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ دَالَوَيْهِ الدَّقَّاقُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبِ الْقُرَظِيِّ ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ قَرَأَ حَرْفًا مِنَ الْقُرْآنِ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ حَسَنَةً لَا أَقُولُ : بِسْمِ اللَّهِ ، وَلَكِنْ بَاءٌ وَسِينٌ وَمِيمٌ ، وَلَا أَقُولُ : ( الم ) . وَلَكِنِ الْأَلِفُ وَاللَّامُ وَالْمِيمُ " .
وَهَذَا إِنْ صَحَّ إِسْنَادُهُ ، فَإِنَّمَا أَرَادَ حَسَنَةً مُضَاعَفَةً .
فَقَدْ رَوَاهُ الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ قَرَأَ حَرْفًا مِنْ كِتَابِ اللَّهِ فَلَهُ بِهِ حَسَنَةٌ ، وَالْحَسَنَةُ بِعَشْرَةِ أَمْثَالِهَا أَمَا إِنِّي لَا أَقُولُ : ( الم ) . حَرْفٌ ، وَلَكِنْ أَلْفٌ حَرْفٌ وَلَامٌ حَرْفٌ وَمِيمٌ حَرْفٌ " .سیدنا عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے قرآن کا ایک حرف پڑھا، اللہ اس کے لیے ایک نیکی لکھ دیتا ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ «بِسْمِ اللَّهِ» (ایک حرف ہے)، بلکہ ب، س اور م (تین حروف ہیں)، اور نہ میں یہ کہتا ہوں کہ «الم» (ایک حرف ہے)، بلکہ الف، لام اور میم (الگ الگ حروف ہیں)۔“
یہ حدیث اگر سند کے اعتبار سے صحیح ہو تو اس سے مراد کئی گنا بڑھائی ہوئی نیکی ہے۔
چنانچہ ضحاک بن عثمان نے ایوب بن موسیٰ سے، انہوں نے محمد بن کعب قرظی رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اس کے لیے اس کے بدلے ایک نیکی ہے، اور ایک نیکی دس نیکیوں کے برابر ہوتی ہے۔ سنو! میں یہ نہیں کہتا کہ «الم» ایک حرف ہے، بلکہ الف ایک حرف ہے، لام ایک حرف ہے اور میم ایک حرف ہے۔“
• موسى بن عبيدة هو الربذي. ضعيف. مرّ.