حدیث نمبر: 1809
فَصْلٌ فِي إِدْمَانِ تِلَاوَةِ الْقُرْآنِ .
قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ - مُثْنِيًا عَلَى مَنْ كَانَ ذَلِكَ مِنْ دَأْبِهِ - : ( يَتْلُونَ آيَاتِ اللَّهِ آنَاءَ اللَّيْلِ وَهُمْ يَسْجُدُونَ ) .
وَسَمَّى الْقُرْآنَ ذِكْرًا ، وَتَوَعَّدَ مَنْ أَعْرَضَ عَنْهُ ، وَمَنْ تَعَلَّمَهُ ثُمَّ نَسِيَهُ ، فَقَالَ تَعَالَى : ( كَذَلِكَ نَقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ أَنْبَاءِ مَا قَدْ سَبَقَ وَقَدْ آتَيْنَاكَ مِنْ لَدُنَّا ذِكْرًا مَنْ أَعْرَضَ عَنْهُ فَإِنَّهُ يَحْمِلُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وِزْرًا خَالِدِينَ فِيهِ وَسَاءَ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حِمْلًا ) .
وَقَالَ بَعْدَ ذَلِكَ بِآيَاتٍ : ( وَمَنْ أَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَى ) .
إِلَى قَوْلِهِ : ( وَكَذَلِكَ الْيَوْمَ تُنْسَى ) .
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ مِنْ أَصْلِ كِتَابِهِ ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحَارِثِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ بُرَيْدٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " تَعَاهَدُوا الْقُرْآنَ ، فَوَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَهُوَ أَشَدُّ تَفَلُّتًا مِنَ الْإِبِلِ فِي عُقُلِهَا " وَقَالَ غَيْرُهُ " مِنْ عُقُلِهَا " .
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ ، وَمُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ أَبِي كُرَيْبٍ ، عَنْ أَبِي أُسَامَةَ
ترجمہ

قرآن کی مسلسل تلاوت کرتے رہنے کا بیان۔
اللہ عزوجل نے ان لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے جن کا یہ معمول تھا فرمایا: ﴿يَتْلُونَ آيَاتِ اللَّهِ آنَاءَ اللَّيْلِ وَهُمْ يَسْجُدُونَ﴾
اور اللہ نے قرآن کا نام ذکر رکھا، اور جو اس سے منہ موڑے اور جو اسے سیکھ کر بھلا دے اسے وعید سنائی، چنانچہ فرمایا: ﴿كَذَلِكَ نَقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ أَنْبَاءِ مَا قَدْ سَبَقَ وَقَدْ آتَيْنَاكَ مِنْ لَدُنَّا ذِكْرًا مَنْ أَعْرَضَ عَنْهُ فَإِنَّهُ يَحْمِلُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وِزْرًا خَالِدِينَ فِيهِ وَسَاءَ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حِمْلًا﴾
اور اس کے چند آیات بعد فرمایا: ﴿وَمَنْ أَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَى﴾
یہاں تک کہ اللہ کے اس فرمان تک: ﴿وَكَذَلِكَ الْيَوْمَ تُنْسَى﴾
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”قرآن کی خبر گیری کرتے رہو، کیونکہ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ﷺ کی جان ہے! یہ (قرآن) سینوں سے نکل بھاگنے میں اونٹوں سے بھی زیادہ تیز ہے جو اپنی رسیوں میں بندھے ہوتے ہیں۔“ اور دوسرے راوی نے (”فِي عُقُلِهَا“ کے بجائے) ”مِنْ عُقُلِهَا“ کہا ہے۔
اسے امام بخاری رحمہ اللہ اور امام مسلم رحمہ اللہ نے اپنی اپنی صحیح میں ابو کریب رحمہ اللہ کے واسطے سے ابو اسامہ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع عشر من شعب الايمان وهو باب في تعظيم القران / حدیث: 1809
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 1961
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4746، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 791، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19052، 19186، والبيهقي فى (السنن الصغير) برقم: 947»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 5033 | صحيح مسلم: 791 | رياض الصالحين: 1002

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5033 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
5033. سیدنا موسٰی ؓ سے روایت ہے، وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: "قرآن مجید ہمیشہ پڑھتے رہو اور دَور کرتے رہو، مجھے اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یہ قرآن اونٹ کے اپنی رسی تڑوا کر بھاگ جانے سے زیادہ تیزی سے نکل جاتا ہے۔"[صحيح بخاري، حديث نمبر:5033]
حدیث حاشیہ: کتنے حافظ ایسے دیکھے گئے جنہوں نے تلاوت کرنا چھوڑ دیا اور قرآن مجید ان کے ذہنوں سے نکل گیا۔
صدق رسول اللہ صلی اللہ علیه و سلم۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5033 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5033 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
5033. سیدنا موسٰی ؓ سے روایت ہے، وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: "قرآن مجید ہمیشہ پڑھتے رہو اور دَور کرتے رہو، مجھے اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یہ قرآن اونٹ کے اپنی رسی تڑوا کر بھاگ جانے سے زیادہ تیزی سے نکل جاتا ہے۔"[صحيح بخاري، حديث نمبر:5033]
حدیث حاشیہ:
1۔
بہت سے ایسے حافظ دیکھے گئے ہیں۔
جنھوں نے قرآن کے دَور اور اس کی تلاوت سے رو گردانی کی، پھر قرآن مجید ان کے سینوں سے نکل گیا۔
2۔
اس حدیث میں قرآن بھول جانے کی نسبت انسان اپنی طرف کرے اس سے منع کیا گیا ہے کیونکہ اسے تو اللہ تعالیٰ نے قرآن بھلایا ہے اور وہی ہر چیز کی تقدیربناتا ہے، نیز نسیان ترک ہے اس لیے یہ کہنا کہ میں نے ترک کیا اور نسیان کا قصد کیا ناپسندیدہ فعل ہے۔
اس کے علاوہ نسیان کی نسبت اپنی طرف کرنا گویا تساہل اور تغافل کی نسبت اپنی طرف کرنا ہے اس لیے منع کی گیا ہے۔
3۔
بہر حال نسیان کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف اس لیے ہے کہ وہ تمام افعال کا خالق ہے اور انسان کی طرف اس بنا پر جائز ہے کہ وہ اس کا سبب ہے اور اس کی نسبت شیطان کی طرف بھی ہے کیونکہ اس کی وسوسہ اندازی سے انسان غفلت کا شکار ہوا ہے، بہر حال انسان کو قرآن کریم کی تلاوت کرتے رہنا چاہیے تاکہ یہ بھول کا شکار نہ ہو۔
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5033 سے ماخوذ ہے۔