حدیث نمبر: 1780
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا الْحُسَيْنِ بْنَ حَمَّادٍ الْكُوفِيَّ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ عَلِيٍّ النَّحْوِيَّ يَقُولُ : سَمِعْتُ وَهْبَ بْنَ عَلِيٍّ يَقُولُ : كَانَ ابْنُ السَّمَّاكِ الْوَاعِظُ بِالْكُوفَةِ ، فَبَدَأَ فِي بَعْضِ مُجَالِسِهِ فِي ذِكْرِ النَّارِ فَبَكَى وَأَبْكَى ، وَوَعَظَ وَذَكَّرَ ، وَجَرَى مَجْلِسٌ حَسَنٌ جَمِيلٌ " فَلَمَّا كَانَ فِي الْمَجْلِسِ الثَّانِي رُفِعَتْ إِلَيْهِ رُقْعَةٌ كَانَ فِيهَا :
يَا أَيُّهَا الرَّجُلُ الْمُعَلِّمُ غَيْرَهُ هَلَّا لِنَفْسِكَ كَانَ ذَا التَّعْلِيمُ تَصِفُ الدَّوَاءَ مِنَ السَّقَامِ لِذِي الضَّنَى
كَيْمَا يَصِحَّ بِهِ وَأَنْتَ سَقِيمُ وَأَرَاكَ تُلْقِحُ بِالرَّشَادِ عُقُولَنَا
نُصْحًا وَأَنْتَ مِنَ الرَّشَادِ عَدِيمُ
فَمَرِضَمِنْ ذَلِكَ مَرَضًا شَدِيدًا وَتُوُفِّيَ مِنْهُ رَحِمَهُ اللَّهُ .
ترجمہ

وہب بن علی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ابن السماک رحمہ اللہ کوفہ میں واعظ تھے۔ انہوں نے اپنی ایک مجلس میں جہنم کے ذکر سے آغاز کیا تو خود بھی روئے اور دوسروں کو بھی رلایا، وعظ و نصیحت کی اور بڑی اچھی اور خوبصورت مجلس رہی۔ پھر جب دوسری مجلس ہوئی تو ان کے پاس ایک پرچہ پہنچایا گیا جس میں یہ (اشعار) لکھے تھے: ”اے وہ شخص جو دوسروں کو سکھاتا ہے! یہ تعلیم تم نے اپنے آپ کو کیوں نہ دی؟ تم لاغر بیمار کو بیماری کی دوا بتاتے ہو تاکہ وہ تندرست ہو جائے، حالانکہ خود بیمار ہو۔
اور میں دیکھتا ہوں کہ تم ہماری عقلوں کو خیرخواہی کے ساتھ ہدایت سے بارور کرتے ہو، جبکہ خود ہدایت سے خالی ہو۔“
چنانچہ وہ اس سے سخت بیمار ہو گئے اور اسی بیماری میں ان کی وفات ہو گئی، اللہ ان پر رحم فرمائے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثامن عشر من شعب الايمان وهو باب في نشر العلم والا يمنعه اهله اهله / حدیث: 1780
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 1927