شعب الایمان — حدیث نمبر 1580

باب: فصل: علم کی فضیلت اور اس کے مرتبے کی بلندی۔

فصل في فضل العلم وشرف مقداره

حدیث نمبر: 1580
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي طَاهِرٍ الدَّقَّاقُ بِبَغْدَادَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا هِلَالُ بْنُ الْعَلَاءِ الرَّقِّيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ الرَّقِّيُّ الْعَطَّارُ ، حَدَّثَنَا أَبُو خُلَيْدٍ الدِّمَشْقِيُّ ، عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ قُرَّةَ ، عَنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ضَمْرَةَ السَّلُولِيِّ ، حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " الدُّنْيَا مَلْعُونَةٌ ، مَلْعُونٌ مَا فِيهَا إِلَّا ذِكْرَ اللَّهِ أَوْ عَالِمًا أَوْ مُتَعَلِّمًا "
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”دنیا ملعون ہے اور جو کچھ اس میں ہے وہ بھی ملعون ہے، سوائے اللہ کے ذکر کے، یا عالم کے، یا طالبِ علم کے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السابع عشر من شعب الايمان وهو باب في طلب العلم / حدیث: 1580
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 1708
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن، ابن ماجة (4112) (سنن الترمذي 2322) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, مشكوة المصابيح (5176) (سنن الترمذي 2322) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 3/ 228) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) برقم: 2322، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4112، والبزار فى (مسنده) برقم: 1736، والبغوي فى (شرح السنة) برقم: 4028»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2322 | سنن ابن ماجه: 4112 | رياض الصالحين: 477 | رياض الصالحين: 1384
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• علي بن ميمون الرقي العطار (م ٢٤٦ هـ) ثقة. من العاشرة (س ق).
• أبو خليد الدمشقي هو عتبة بن حماد بن خليد، القارئ إمام الجامع، صدوق. من كبار العاشرة (ق).
• ابن ثوبان هو عبد الرحمن بن ثابت بن ثوبان. صدوق. مر.
• عطاء بن قرة السلولي (م ١٣٢ هـ) صدوق. من السادسة (ت ق).
• عبد الله بن ضمرة السلولي ثقة. من الثالثة (ت س ق).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2322 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´دنیا کے ملعون اور حقیر ہونے کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: " بیشک دنیا ملعون ہے اور جو کچھ دنیا میں ہے وہ بھی ملعون ہے، سوائے اللہ کی یاد اور اس چیز کے جس کو اللہ پسند کرتا ہے، یا عالم (علم والے) اور متعلم (علم سیکھنے والے) کے " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2322]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ دنیا اور دنیا کی تمام چیزیں جو اللہ کی یاد سے غافل کردینے والی ہوں سب کی سب اللہ کے نزدیک ملعون ہیں، گویا لعنت دنیا کی ان چیزوں پر ہے جو ذکرالٰہی سے غافل کردینے والی ہوں، اس سے دنیا کی وہ نعمتیں اورلذتیں مستثنیٰ ہیں جو اس بری صفت سے خالی ہیں، مثلاً مال اگر حلال طریقے سے حاصل ہو اور حلال مصارف پر خرچ ہو تو یہ اچھا ہے، بصورت دیگر یہی مال برااورلعنت کے قابل ہے، وہ علم بھی اچھا ہے جو بندوں کو اللہ سے قریب کردے بصورت دیگریہ بھی برا ہے، اس حدیث سے علماء اور طلبائے علوم دینیہ کی فضیلت ثابت ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2322 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 4112 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´دنیا کی مثال۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: " دنیا ملعون ہے اور جو کچھ اس میں ہے وہ بھی ملعون ہے، سوائے اللہ تعالیٰ کی یاد کے، اور اس شخص کے جس کو اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے، یا عالم کے یا متعلم کے۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4112]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
لعنت کا مطلب یہ ہے کہ اللہ کی رحمت سے دوری اور محرومی ہے یعنی دنیا چونکہ اللہ کی یاد سے غافل کرتی ہےاس لیے یہ لعنت کا باعث ہے۔

(2)
  ہر وہ چیز یا عمل جس کا اللہ کی یاد سے کسی بھی انداز سے کوئی تعلق ہو اس پر یا اس کی وجہ سے رحمت نازل ہوتی ہے چنانچہ تلاوت نماز اللہ کے لیے جانور کی قربانی اور حج وعمرہ کے اعمال سب رحمت کا باعث ہیں۔
ایسے اعمال انجام دینے والا اللہ کی لعنت سے محفوظ رہتا ہے، اسی طرح کعبہ، صفا ومروہ، منی، عرفات، مزدلفہ اور ہر مسجد ومدرسہ اللہ کی رحمت کے مقامات ہیں۔
یہاں دین کی خدمات انجام دینا اور دین کے خادموں کی ضروریات مہیا کرنا، دینی کتابیں چھاپنا اور دوسروں تک پہنچانا، ان کی تعلیم دینا اور تعلیم حاصل کرناعلماء و طلباء کی ضروریات پوری کرنے کی نیت سے حلال روزی کمانا، یہ سب اللہ کی رحمت کے اسباب ہیں۔

(3)
دین کے علم سے کسی بھی انداز سے منسلک ہونا اللہ کی رحمت کا باعث ہے اس لیے اگر دنیوی علوم و فنون بھی خدمت دین کی نیت سے حاصل کی جائیں تو وہ بھی دین کے خادم علوم  ہونے کی وجہ سے لعنت کے دائرے سے خارج ہو جائیں گے۔
اگر نیت نہ ہو تو یہ علوم رحمت کا باعث نہیں ہوں گے۔

(4)
حلال روزی کمانا اللہ کا حکم ہےاس لیے اللہ کے حکم کی تعمیل کے لیے حلال روزی کمانا اور حلال کاموں میں خرچ کرنا ثواب کا کام ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4112 سے ماخوذ ہے۔