شعب الایمان — حدیث نمبر 1524
باب: ایمان کی شاخوں میں سے سولہویں شاخ: آدمی کا اپنے دین کے بارے میں اس قدر حریص ہونے کا باب کہ آگ میں ڈالا جانا اسے کفر سے زیادہ محبوب ہو۔
السادس عشر من شعب الإيمان باب في شح المرء بدينه حتى يكون القذف في النار أحب إليه من الكفر
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ ، وَأَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، قَالَا : أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ صَقْرِ بْنِ نَصْرٍ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ " أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَعْطَاهُ غَنَمًا بَيْنَ جَبَلَيْنِ " ، فَأَتَى قَوْمَهُ فَقَالَ : أَيْ قَوْمِ ، أَسْلِمُوا فَوَاللَّهِ إِنَّ مُحَمَّدًا يُعْطِي عَطَاءَ رَجُلٍ لَا يَخَافُ الْفَاقَةَ .
وَإِنَّ كَانَ الرَّجُلَ لَيَجِيءُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يُرِيدُ إِلَّا الدُّنْيَا ، فَمَا يُمْسِي حَتَّى يَكُونَ دِينُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ - أَوْ أَعَزَّ عَلَيْهِ - مِنَ الدُّنْيَا بِمَا فِيهَا .
أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِيثِ يَزِيدَ بْنِ هَارُونَ ، عَنْ حَمَّادٍ .سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم ﷺ سے سوال کیا تو آپ ﷺ نے اسے دو پہاڑوں کے درمیان (پھیلی ہوئی) بکریاں عطا فرما دیں۔ وہ اپنی قوم کے پاس آیا اور کہا: ”اے میری قوم! اسلام لے آؤ، اللہ کی قسم! محمد ﷺ اس شخص کی طرح عطا کرتے ہیں جسے فقر و فاقہ کا کوئی اندیشہ نہیں۔“
اور (سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ) بے شک ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس آتا تھا اور اس کا مقصد دنیا کے سوا کچھ نہ ہوتا، پھر شام ہونے سے پہلے پہلے اس کا دین اسے دنیا اور اس کی تمام چیزوں سے بڑھ کر محبوب – یا (فرمایا) عزیز – ہو جاتا۔
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے یزید بن ہارون رحمہ اللہ کی حدیث سے، انہوں نے حماد رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
• علي بن صقر بن نصر بن موسى، أبو القاسم السكري (م ٢٨٧ هـ) قال الدارقطني: ليس بالقوي. راجع "سؤالات الحاكم للدارلطني" (ص ١٢٤ رقم ١٣٠)، "تاريخ بغداد" (١١/ ٤٤٠)، "لسان الميزان" (٤/ ٢٣٥).