شعب الایمان — حدیث نمبر 1518

باب: ایمان کی شاخوں میں سے سولہویں شاخ: آدمی کا اپنے دین کے بارے میں اس قدر حریص ہونے کا باب کہ آگ میں ڈالا جانا اسے کفر سے زیادہ محبوب ہو۔

السادس عشر من شعب الإيمان باب في شح المرء بدينه حتى يكون القذف في النار أحب إليه من الكفر

حدیث نمبر: 1518
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ صُهَيْبٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " كَانَ مَلِكٌ مِمَّنْ كَانَ قَبْلَكُمْ ، وَكَانَ لَهُ سَاحِرٌ ، فَلَمَّا كَبِرَ السَّاحِرُ ، قَالَ السَّاحِرُ : إِنِّي قَدْ كَبِرَتْ سِنِّي وَحَضَرَ أَجَلِي ، فَادْفَعْ إِلَيَّ غُلَامًا لِأُعَلِّمَهُ السِّحْرَ ، فَدَفَعَ إِلَيْهِ غُلَامًا ، فَكَانَ يُعَلِّمُهُ السِّحْرَ ، وَكَانَ بَيْنَ الْمَلِكِ وَبَيْنَ السَّاحِرِ رَاهِبٌ ، فَأَتَى الْغُلَامُ عَلَى الرَّاهِبِ فَسَمِعَ كَلَامَهُ ، فَأَعْجَبَهُ نَحْوُهُ وَكَلَامُهُ ، فَكَانَ إِذَا أَتَى السَّاحِرَ ضَرَبَهُ ، وَيَقُولُ : مَا حَبَسَكَ ؟ فَإِذَا أَتَى أَهْلَهُ جَلَسَ عِنْدَ الرَّاهِبِ ، فَيُبْطِئُ عَلَى أَهْلِهِ ، فَإِذَا أَتَى أَهْلَهُ ضَرَبُوهُ ، وَقَالُوا : مَا حَبَسَكَ ؟ فَشَكَا ذَلِكَ إِلَى الرَّاهِبِ .
فَقَالَ : إِذَا أَرَادَ السَّاحِرُ أَنْ يَضْرِبَكَ ، فَقُلْ : حَبَسَنِي أَهْلِي ، فَإِذَا أَرَادَ أَهْلُكَ أَنْ يَضْرِبُوكَ ، فَقُلْ : حَبَسَنِي السَّاحِرُ ، قَالَ : فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ أَتَى يَوْمًا عَلَى دَابَّةٍ فَظِيعَةٍ عَظِيمَةٍ قَدْ حَبَسَتِ النَّاسَ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ أَنْ يَجُوزُوا .
فَقَالَ : الْيَوْمَ أَعْلَمُ أَمْرُ الرَّاهِبِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ ، أَمْ أَمْرُ السَّاحِرِ فَأَخَذَ حَجَرًا .
فَقَالَ : اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ أَمْرُ الرَّاهِبِ أَحَبَّ إِلَيْكَ وَأَرْضَى لَكَ مِنْ أَمْرِ السَّاحِرِ فَاقْتُلْ هَذِهِ الدَّابَّةَ حَتَّى يَجُوزَ النَّاسُ ، وَرَمَاهَا فَقَتَلَهَا وَمَضَى النَّاسُ فَأَخْبَرَ الرَّاهِبَ بِذَلِكَ . فَقَالَ : أَيْ بُنَيْ ، أَنْتَ أَفْضَلُ مِنِّي ، وَإِنَّكَ سَتُبْتَلَى ، فَإِنِ ابْتُلِيتَ فَلَا تَدُلَّ عَلَيَّ ، فَكَانَ الْغُلَامُ يُبْرِئُ الْأَكْمَهَ وَالْأَبْرَصَ ، وَسَائِرَ الْأَدْوَاءِ وَيَشْفِيهِمْ ، وَكَانَ جَلِيسٌ لِلْمَلِكِ ، فَعَمِيَ فَسَمِعَ بِهِ ، فَأَتَاهُ بِهَدَايَا كَثِيرَةٍ . فَقَالَ : اشْفِنِي ، وَلَكَ مَا هَاهُنَا أَجْمَعُ . فَقَالَ : مَا أَشْفِي أَنَا أَحَدًا إِنَّمَا يَشْفِي اللَّهُ ، فَإِنْ آمَنْتَ دَعَوْتُ اللَّهَ فَشَفَاكَ فَآمَنَ ، فَدَعَا لَهُ فَشَفَاهُ ، ثُمَّ أَتَى الْمَلِكَ فَجَلَسَ مَعَهُ نَحْوَ مَا كَانَ يَجْلِسُ ، فَقَالَ لَهُ الْمَلِكُ : يَا فُلَانُ ، مَنْ رَدَّ عَلَيْكَ بَصَرَكَ ؟ قَالَ : رَبِّي ، قَالَ : أَنَا ؟ قَالَ : لَا وَلَكِنْ رَبِّي وَرَبُّكَ اللَّهُ ، قَالَ : أَوَلَكَ رَبٌّ غَيْرِي ؟ قَالَ : نَعَمْ ، فَلَمْ يَزَلْ يُعَذِّبُهُ حَتَّى دَلَّ عَلَى الْغُلَامِ ، فَبَعَثَ إِلَيْهِ فَقَالَ : أَيْ بُنَيْ قَدْ بَلَغَ مِنْ سِحْرِكَ أَنَّكَ تُبْرِئُ الْأَكْمَهَ وَالْأَبْرَصَ وَهَذِهِ الْأَدْوَاءَ . فَقَالَ : مَا أَشْفِي أَنَا أَحَدًا إِنَّمَا يَشْفِي اللَّهُ ، قَالَ : أَنَا ؟ قَالَ : لَا ، قَالَ : أَوَ لَكَ رَبًّ غَيْرِي ؟ قَالَ : نَعَمْ رَبِّي وَرَبُّكَ اللَّهُ فَأَخَذَهُ أَيْضًا بِالْعَذَابِ ، فَلَمْ يَزَلْ بِهِ حَتَّى دَلَّ عَلَى الرَّاهِبِ فَأَتَى الرَّاهِبَ . فَقَالَ : ارْجِعْ عَنْ دِينِكَ ، فَأَبَى فَوَضَعَ الْمِنْشَارَ فِي مَفْرِقِ رَأْسِهِ حَتَّى وَقَعَ شِقَّاهُ إِلَى الْأَرْضِ ، فَقَالَ لِلْأَعْمَى ارْجِعْ عَنْ دِينِكَ فَأَبَى فَوَضَعَ الْمِنْشَارَ فِي مَفْرِقِ رَأْسِهِ حَتَّى وَضَعَ شِقَّاهُ إِلَى الْأَرْضِ فَقَالَ لِلْغُلَامِ : ارْجِعْ عَنْ دِينِكَ ، فَأَبَى فَبَعَثَ بِهِ مَعَ نَفَرٍ إِلَى جَبَلِ كَذَا وَكَذَا ، وَقَالَ : إِذَا بَلَغْتُمْ ذُرْوَتَهُ فَإِنْ رَجَعَ عَنْ دِينِهِ ، وَإِلَّا فَاطْرَحُوهُ مِنْ فَوْقِهِ فَذَهَبُوا بِهِ ، فَلَمَّا عَلَوْا بِهِ الْجَبَلَ قَالَ : اللَّهُمَّ اكْفِنِيهِمْ بِمَا شِئْتَ ، فَرَجَفَ بِهِمُ الْجَبَلُ ، فَتَدَهْدَهُوا أَجْمَعُونَ . وَجَاءَ الْغُلَامُ يَمْشِي حَتَّى دَخَلَ عَلَى الْمَلِكِ . فَقَالَ : مَا فَعَلَ أَصْحَابُكَ ؟ فَقَالَ : كَفَانِيهِمُ اللَّهُ .
قَالَ : فَبَعَثَ بِهِ مَعَ نَفَرٍ فِي قُرْقُورٍ ، وَقَالَ : إِذَا لَجَجْتُمْ بِهِ الْبَحْرَ ، فَإِنْ رَجَعَ عَنْ دِينِهِ ، وَإِلَّا فَغَرِّقُوهُ ، فَلَجَّجُوا بِهِ الْبَحْرَ ، فَقَالَ الْغُلَامُ : اللَّهُمَّ اكْفِنِيهِمْ بِمَا شِئْتَ ، فَغَرِقُوا أَجْمَعُونَ وَجَاءَ الْغُلَامُ يَتَلَمَّسُ حَتَّى دَخَلَ عَلَى الْمَلِكِ . فَقَالَ : مَا فَعَلَ أَصْحَابُكَ ، فَقَالَ كَفَانِيهِمُ اللَّهُ ، ثُمَّ قَالَ لِلْمَلِكِ : إِنَّكَ لَسْتَ بِقَاتِلِي حَتَّى تَفْعَلَ مَا آمُرُكَ ، فَإِنْ أَنْتَ فَعَلْتَ مَا آمُرُكَ بِهِ قَتَلْتَنِي ، وَإِلَّا فَإِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِيعَ قَتْلِي ، قَالَ : وَمَا هُوَ ؟ قَالَ : تَجْمَعُ النَّاسَ فِي صَعِيدٍ ، ثُمَّ تَصْلُبُنِي عَلَى جِذْعٍ فَتَأْخُذُ سَهْمًا مِنْ كِنَانَتِي ، ثُمَّ قُلْ : بِسْمِ اللَّهِ رَبِّ الْغُلَامِ فَإِنَّكَ إِذَا فَعَلْتَ مَا آمُرُكَ بِهِ قَتَلْتَنِي ، وَإِلَّا فَإِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِيعَ قَتْلِي ، فَفَعَلَ وَوَضَعَ السَّهْمَ فِي كَبِدِ قَوْسِهِ ثُمَّ رَمَى . فَقَالَ : بِسْمِ اللَّهِ رَبِّ الْغُلَامِ فَوَقَعَ السَّهْمُ فِي صُدْغِهِ ، فَوَضَعَ الْغُلَامُ يَدَهُ عَلَى مَوْضِعِ السَّهْمِ وَمَاتَ ، فَقَالَ النَّاسُ : آمَنَّا بِرَبِّ الْغُلَامِ ، فَقِيلَ لِلْمَلِكِ : أَرَأَيْتَ مَا كُنْتَ تَحْذَرُ قَدْ وَاللَّهِ نَزَلَ بِكَ وَقَدْ آمَنَ النَّاسُ كُلُّهُمْ ، فَأَمَرَ بِأَفْوَاهِ السِّكَكِ فَخُدَّتْ فِيهَا الْأُخْدُودُ ، وَأُضْرِمَتْ فِيهَا النِّيرَانُ ، وَقَالَ : مَنْ رَجَعَ عَنْ دِينِهِ فَدَعُوهُ وَإِلَّا فَأَقْحِمُوهُ فِيهَا ، فَكَانُوا يَتَقَاعَدُونَ فِيهَا وَيَتَدَافَعُونَ ، فَجَاءَتِ امْرَأَةٌ بِابْنٍ لَهَا تُرْضِعُهُ ، فَكَأَنَّهَا تَقَاعَسَتْ أَنْ تَقَعَ فِي النَّارِ ، فَقَالَ الصَّبِيُّ : يَا أُمَّهِ اصْبِرِي فَإِنَّكِ عَلَى الْحَقِّ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ هَدَّابِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، وَقَالَ فِي الْمَوْضِعَيْنِ : " وَجَاءَ الْغُلَامُ يَمْشِي حَتَّى دَخَلَ عَلَى الْمَلِكِ " .
وَقَالَ : " فَانْكَفْأَتْ بِهِمُ السَّفِينَةُ فَغَرِقُوا " .
وَرَوَاهُ مَعْمَرٌ ، عَنْ ثَابِتٍ بِإِسْنَادِهِ وَقَالَ فِي آخِرِهِ : " فَجَعَلَ يُلْقِيهِمْ فِي تِلْكَ الْأُخْدُودِ ، قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : ( قُتِلَ أَصْحَابُ الْأُخْدُودِ النَّارِ ذَاتِ الْوَقُودِ ) حَتَّى بَلَغَ ( الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ ) .
وَأَمَّا الْغُلَامُ ، فَإِنَّهُ دُفِنَ فَيُذْكَرَ أَنَّهُ خَرَجَ فِي زَمَانِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَإِصْبَعُهُ عَلَى صُدْغِهِ كَمَا وَضَعَهَا حِينَ قُتِلَ "
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، (أَنْبَأَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ) الصَّنْعَانِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، فَذَكَرَهُ بِمَعْنَاهُ يَزِيدُ وَيَنْقُصُ قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ : " وَالْأُخْدُودُ بِنَجْرَانَ " .
ترجمہ

سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم سے پہلے لوگوں میں ایک بادشاہ تھا اور اس کا ایک جادوگر تھا۔ جب جادوگر بوڑھا ہو گیا تو اس نے بادشاہ سے کہا: میری عمر بہت زیادہ ہو چکی ہے اور میرا وقتِ اجل قریب آ پہنچا ہے، لہٰذا میرے پاس کوئی لڑکا بھیج دیجیے تاکہ میں اسے جادو سکھا دوں۔ چنانچہ بادشاہ نے اس کے پاس ایک لڑکا بھیج دیا اور وہ اسے جادو سکھانے لگا۔ بادشاہ اور جادوگر کے درمیان (راستے میں) ایک راہب رہتا تھا۔ لڑکا راہب کے پاس گیا اور اس کی باتیں سنیں تو اسے اس کا طور طریقہ اور اس کا کلام اچھا لگا۔ پھر (یہ معمول بن گیا کہ) جب وہ جادوگر کے پاس جاتا تو وہ اسے مارتا اور کہتا: تجھے کس چیز نے روکے رکھا؟ اور جب اپنے گھر والوں کے پاس جاتا تو راہب کے پاس بیٹھ جاتا اور گھر والوں کے ہاں دیر سے پہنچتا، تو گھر والے بھی اسے مارتے اور کہتے: تجھے کس چیز نے روکے رکھا؟ اس نے اس بات کی شکایت راہب سے کی۔
راہب نے کہا: جب جادوگر تجھے مارنے لگے تو کہہ دینا: مجھے میرے گھر والوں نے روک لیا تھا، اور جب تیرے گھر والے تجھے مارنے لگیں تو کہہ دینا: مجھے جادوگر نے روک لیا تھا۔ وہ فرماتے ہیں: وہ اسی حال میں تھا کہ ایک دن وہ ایک نہایت ہیبت ناک اور بہت بڑے جانور کے پاس پہنچا جس نے لوگوں کا راستہ روک رکھا تھا اور وہ آگے نہیں جا سکتے تھے۔
لڑکے نے کہا: آج میں جان لوں گا کہ راہب کا معاملہ اللہ کو زیادہ پسند ہے یا جادوگر کا۔ پھر اس نے ایک پتھر اٹھایا۔
اور کہا: ”اے اللہ! اگر راہب کا معاملہ تجھے جادوگر کے معاملے سے زیادہ محبوب اور زیادہ پسندیدہ ہے تو اس جانور کو مار ڈال تاکہ لوگ گزر سکیں۔“ پھر اس نے پتھر پھینکا اور اس جانور کو مار ڈالا اور لوگ آگے چل پڑے۔ پھر اس نے راہب کو اس کی خبر دی تو راہب نے کہا: ”اے میرے بیٹے! تم مجھ سے افضل ہو، اور عنقریب تم آزمائش میں ڈالے جاؤ گے، پس اگر تم آزمائش میں ڈالے جاؤ تو میری نشاندہی نہ کرنا۔“ پھر وہ لڑکا مادر زاد اندھے اور کوڑھی کو اور تمام بیماریوں کے مریضوں کو تندرست کرنے لگا اور اللہ انہیں شفا دیتا۔ بادشاہ کا ایک ہم نشین تھا جو نابینا ہو گیا۔ اس نے لڑکے کے بارے میں سنا تو بہت سے تحفے لے کر اس کے پاس آیا اور کہا: ”مجھے شفا دے دو، یہ سب کچھ جو یہاں ہے تمہارا ہوگا۔“ لڑکے نے کہا: ”میں تو کسی کو شفا نہیں دیتا، شفا تو اللہ ہی دیتا ہے۔ اگر تم ایمان لے آؤ تو میں اللہ سے دعا کروں گا اور وہ تمہیں شفا دے دے گا۔“ وہ ایمان لے آیا، لڑکے نے اس کے لیے دعا کی اور اللہ نے اسے شفا دے دی۔ پھر وہ بادشاہ کے پاس آیا اور اس کے ساتھ اسی طرح بیٹھا جیسے پہلے بیٹھا کرتا تھا۔ بادشاہ نے اس سے کہا: ”اے فلاں! تیری بینائی تجھے کس نے لوٹائی؟“ اس نے کہا: ”میرے رب نے۔“ بادشاہ نے کہا: ”کیا میں نے؟“ اس نے کہا: ”نہیں، بلکہ میرا اور تیرا رب اللہ ہے۔“ بادشاہ نے کہا: ”کیا میرے سوا بھی تیرا کوئی رب ہے؟“ اس نے کہا: ”ہاں۔“ پھر بادشاہ اسے مسلسل عذاب دیتا رہا یہاں تک کہ اس نے لڑکے کا پتہ بتا دیا۔ بادشاہ نے لڑکے کو بلوا بھیجا اور کہا: ”اے میرے بیٹے! تیرا جادو تو یہاں تک پہنچ گیا ہے کہ تو مادر زاد اندھے اور کوڑھی کو اور ان بیماریوں کو ٹھیک کر دیتا ہے!“ لڑکے نے کہا: ”میں تو کسی کو شفا نہیں دیتا، شفا تو اللہ ہی دیتا ہے۔“ بادشاہ نے کہا: ”کیا میں؟“ لڑکے نے کہا: ”نہیں۔“ بادشاہ نے کہا: ”کیا میرے سوا بھی تیرا کوئی رب ہے؟“ لڑکے نے کہا: ”ہاں، میرا اور تیرا رب اللہ ہے۔“ چنانچہ بادشاہ نے اسے بھی عذاب میں پکڑ لیا اور اسے برابر عذاب دیتا رہا یہاں تک کہ اس نے راہب کا پتہ بتا دیا۔ پھر راہب کو لایا گیا تو بادشاہ نے اس سے کہا: ”اپنے دین سے پھر جاؤ۔“ اس نے انکار کیا تو بادشاہ نے آرا اس کے سر کی مانگ پر رکھا اور اسے چیر دیا یہاں تک کہ اس کے دونوں ٹکڑے زمین پر جا گرے۔ پھر اس نے (بینائی پانے والے) نابینا ہم نشین سے کہا: ”اپنے دین سے پھر جاؤ۔“ اس نے انکار کیا تو آرا اس کے سر کی مانگ پر رکھا اور اسے چیر دیا یہاں تک کہ اس کے دونوں ٹکڑے زمین پر جا گرے۔ پھر لڑکے سے کہا: ”اپنے دین سے پھر جا۔“ اس نے انکار کیا تو بادشاہ نے اسے چند آدمیوں کے ہمراہ فلاں فلاں پہاڑ کی طرف بھیجا اور کہا: ”جب تم اس کی چوٹی پر پہنچ جاؤ تو اگر یہ اپنے دین سے پھر جائے (تو ٹھیک)، ورنہ اسے اوپر سے نیچے پھینک دینا۔“ وہ اسے لے گئے، جب وہ اسے لے کر پہاڑ پر چڑھ گئے تو لڑکے نے کہا: ”اے اللہ! جس طرح تو چاہے ان کے مقابلے میں مجھے کافی ہو جا۔“ چنانچہ پہاڑ ان سمیت لرز اٹھا اور وہ سب لڑھک کر گر پڑے۔ اور لڑکا پیدل چلتا ہوا آیا یہاں تک کہ بادشاہ کے پاس پہنچ گیا۔ بادشاہ نے کہا: ”تیرے ساتھیوں کا کیا بنا؟“ اس نے کہا: ”اللہ نے ان کے مقابلے میں مجھے کافی ہو کر بچا لیا۔“
وہ فرماتے ہیں: پھر بادشاہ نے اسے چند آدمیوں کے ہمراہ ایک چھوٹی کشتی میں بھیجا اور کہا: ”جب تم اسے سمندر کے بیچ میں لے جاؤ تو اگر یہ اپنے دین سے پھر جائے (تو ٹھیک)، ورنہ اسے غرق کر دینا۔“ وہ اسے سمندر کے بیچ میں لے گئے تو لڑکے نے کہا: ”اے اللہ! جس طرح تو چاہے ان کے مقابلے میں مجھے کافی ہو جا۔“ چنانچہ وہ سب غرق ہو گئے اور لڑکا ٹٹولتا ہوا (کنارے پر) آیا یہاں تک کہ بادشاہ کے پاس پہنچ گیا۔ بادشاہ نے کہا: ”تیرے ساتھیوں کا کیا بنا؟“ اس نے کہا: ”اللہ نے ان کے مقابلے میں مجھے کافی ہو کر بچا لیا۔“ پھر اس نے بادشاہ سے کہا: ”تو مجھے اس وقت تک قتل نہیں کر سکتا جب تک وہ کام نہ کرے جو میں تجھے بتاؤں۔ اگر تو نے وہ کر لیا جو میں تجھے کہتا ہوں تو مجھے قتل کر سکے گا، ورنہ تو ہرگز میرے قتل پر قادر نہ ہو سکے گا۔“ بادشاہ نے کہا: ”وہ کیا ہے؟“ لڑکے نے کہا: ”تو لوگوں کو ایک کھلے میدان میں جمع کر، پھر مجھے کھجور کے ایک تنے پر سولی چڑھا، پھر میرے ترکش سے ایک تیر لے اور کہہ: ”اس لڑکے کے رب کے نام سے“۔ جب تو نے وہ کر لیا جو میں تجھے کہتا ہوں تو مجھے قتل کر لے گا، ورنہ تو ہرگز میرے قتل پر قادر نہ ہو سکے گا۔“ چنانچہ بادشاہ نے ایسا ہی کیا، اس نے تیر کو کمان کے بیچ میں رکھا، پھر چلایا اور کہا: ”اس لڑکے کے رب کے نام سے۔“ تیر لڑکے کی کنپٹی میں جا لگا۔ لڑکے نے اپنا ہاتھ تیر لگنے کی جگہ پر رکھا اور فوت ہو گیا۔ اس پر لوگ پکار اٹھے: ”ہم اس لڑکے کے رب پر ایمان لائے۔“ تب بادشاہ سے کہا گیا: ”دیکھا! جس چیز سے تو ڈرتا تھا، اللہ کی قسم! وہ تجھ پر آ پڑی، سب لوگ ایمان لے آئے ہیں۔“ چنانچہ بادشاہ نے گلیوں کے دہانوں پر خندقیں کھودنے کا حکم دیا، وہ کھودی گئیں اور ان میں آگ بھڑکا دی گئی۔ اس نے کہا: ”جو اپنے دین سے پھر جائے اسے چھوڑ دو، ورنہ اسے اس میں جھونک دو۔“ لوگ (جھجک کر) پیچھے ہٹتے اور ایک دوسرے کو آگے دھکیلتے تھے۔ پھر ایک عورت اپنے بچے کو دودھ پلاتی ہوئی آئی، گویا وہ آگ میں گرنے سے ہچکچا گئی تو بچے نے کہا: ”اماں جان! صبر کیجیے، یقیناً آپ حق پر ہیں۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں ہداب بن خالد سے، انہوں نے حماد سے روایت کیا ہے، اور انہوں نے دونوں مقامات پر یہ الفاظ کہے: ”اور لڑکا پیدل چلتا ہوا آیا یہاں تک کہ بادشاہ کے پاس پہنچ گیا۔“
اور انہوں نے (کشتی کے بارے میں) کہا: ”تو کشتی ان سمیت الٹ گئی اور وہ سب غرق ہو گئے۔“
اور اسے معمر رحمہ اللہ نے ثابت رحمہ اللہ سے ان کی سند کے ساتھ روایت کیا ہے اور اس کے آخر میں کہا: ”پھر بادشاہ ان لوگوں کو اس خندق میں پھینکنے لگا۔ اللہ عزوجل نے فرمایا: ﴿قُتِلَ أَصْحَابُ الْأُخْدُودِ النَّارِ ذَاتِ الْوَقُودِ﴾ یہاں تک کہ ﴿الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ﴾ تک پہنچے۔
رہا وہ لڑکا تو اسے دفن کر دیا گیا تھا، پھر ذکر کیا جاتا ہے کہ وہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے زمانے میں (قبر سے) نکلا اور اس کی انگلی اس کی کنپٹی پر اسی طرح رکھی ہوئی تھی جیسے اس نے اس وقت رکھی تھی جب وہ شہید کیا گیا تھا۔“
ہمیں یہ روایت ابو عبداللہ الحافظ رحمہ اللہ نے بیان کی، (انہوں نے کہا: ہمیں ابو عبداللہ) الصنعانی رحمہ اللہ نے خبر دی، انہوں نے اسحاق بن ابراہیم رحمہ اللہ سے، انہوں نے عبدالرزاق رحمہ اللہ سے، انہوں نے معمر رحمہ اللہ سے روایت کیا، پھر انہوں نے اسے اسی مفہوم کے ساتھ ذکر کیا، جس میں کچھ کمی بیشی ہے۔ عبدالرزاق رحمہ اللہ نے کہا: ”اور یہ خندق نجران میں ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السادس عشر من شعب الايمان باب في شح المرء بدينه حتى يكون القذف في النار احب اليه من الكفر / حدیث: 1518
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 1634
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 3/ 174) . »
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 3005، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3340، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23413، 23409، والبزار فى (مسنده) برقم: 2090، 2089، والطبراني فى (الكبير) برقم: 7318، 7319، 7320، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 3870، 3894، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 873، والنسائي فى (السنن الكبرى) برقم: 11773»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : رياض الصالحين: 30 | صحيح مسلم: 3005

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 3005 کی شرح از صحیح مسلم شرح نووی ✍️
´اصحاب الاخدود کا قصہ`
«. . . أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: كَانَ مَلِكٌ فِيمَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ، وَكَانَ لَهُ سَاحِرٌ، فَلَمَّا كَبِرَ . . .»
". . . رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "تم سے پہلے ایک بادشاہ تھا اور اس کا ایک جادوگر تھا۔ جب وہ جادوگر بوڑھا ہو گیا تو بادشاہ سے بولا: میں بوڑھا ہو گیا ہوں . . ." [صحيح مسلم/كِتَاب الزُّهْدِ وَالرَّقَائِقِ: 7511]
� تشریح:
«اُخدود» کے معنی خندق اور اس کی جمع «اخاويد» ، قرآن میں سورہ بروج میں ان خندق والوں کا ذکر فرمایا اللہ تعالیٰ نے «قُتِلَ أَصْحَابُ الْأُخْدُودِ * النَّارِ ذَاتِ الْوَقُودِ» [البروج: 4,5] اس حدیث میں ان کا سارا قصہ مذکور ہے۔
درج بالا اقتباس مختصر شرح نووی، حدیث/صفحہ نمبر: 7511 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 3005 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت صہیب ؓ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سے پہلے لوگوں میں ایک بادشاہ تھا اور اس کا ایک جادوگر تھا۔ جب وہ جادوگر بوڑھا ہو گیا تو بادشاہ سے بولا کہ میں بوڑھا ہو گیا ہوں، میرے پاس کوئی لڑکا بھیج کہ میں اس کو جادو سکھلاؤں۔ بادشاہ نے اس کے پاس ایک لڑکا بھیجا، وہ اس کو جادو سکھلاتا تھا۔ اس لڑکے کی آمدورفت کی راہ میں ایک راہب تھا (عیسائی درویش یعنی پادری تارک الدنیا)، وہ لڑکا اس کے پاس بیٹھا اور اس کا کلام سنا تو اسے اس کی... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:7511]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
(1)
تقاعست: اس نے پس وپیش کیا، وہ جھجکی۔
(2)
مئشاراور منشار: دونوں کامعنی ایک آرا ہے۔
فوائد ومسائل: راہب نے بچے کو ساحر اور گھر والوں کے مواخذہ سے بچنے کا جو حیلہ بتایا قاضی عیاض اور امام قرطبی نے اس سے اس بات کا جواز نکالا ہےکہ انسان اللہ کے دین کے حصول اور ایمان کے تحفظ کے لیے جھوٹ بول سکتا ہے کیونکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس فعل پر تنقید نہیں لیکن امام ابی انے ایک توریہ کا جواز نکالا ہے کہ یہاں اہل سے مراد راہب ہے کیونکہ انسان کا حقیقی اہل وہی نے جو اس کا خیر خواہ اور ہمدرد ہو اور حسبنی ساحر کا معنی یہ ہے کہ مجھے گھر واپس آنے کے لیے راہب اور ساحردونوں کے پاس ٹھہر کر آنا پڑتا ہے اس لے راہب کے پاس سے ساحر کے پاس آتا ہوں اسی طرح ساحر کے پاس رکنا تاخیر کاباعث بنتا ہے۔
اللہ تعالیٰ جب کسی کے ساتھ خیر اور بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے، تو اس کے لیے اسباب خیر پیدا فرمادیتا ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندوں کے ہاتھوں بوقت ضرورت کرامت کا اظہار فرماتاہے اور ایسے حالات میں ان کو آزمائشوںاور مصائب ومشکلات سے واسطہ پڑتا ہے اور ایمان جب دل کی گہرائی میں اترجاتاہے، تو یہ ایسا نشہ ہے جو مصائب وآلام کی ترشی سے دوریا زائل نہیں ہوتا اور اللہ تعالیٰ جب چاہتا ہے، تو انسان کی تمام تدبیریں اس کے الٹ پڑتی ہیں اور وہ جن چیزوں سے ڈرتا ہے، اللہ ان چیزوں کو اس کے ہاتھوں نمودار فرمادیتا ہے اور جب وہاپنے بندوں کو بچانا چاہتا ہے، تو مخفی اسباب سے کام لیتا ہے، اس لیے ایک مسلمان بندے کو ہر قسم کے حالات میں ثابت قدم رہتے ہوئے اللہ پر بھروسہ اور اعتماد رکھنا چاہیے اور اس سے دعا کرنی چاہیے، وہ ہر قسم کے حالات میں اپنی توفیق سے نوازے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7511 سے ماخوذ ہے۔