شعب الایمان — حدیث نمبر 1517
باب: ایمان کی شاخوں میں سے سولہویں شاخ: آدمی کا اپنے دین کے بارے میں اس قدر حریص ہونے کا باب کہ آگ میں ڈالا جانا اسے کفر سے زیادہ محبوب ہو۔
السادس عشر من شعب الإيمان باب في شح المرء بدينه حتى يكون القذف في النار أحب إليه من الكفر
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ ، أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ خَبَّابٍ ، قَالَ : شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَهُوَ مُتَوَسِّدٌ بُرْدَةً لَهُ ، وَهُوَ فِي ظِلِّ الْكَعْبَةِ ، فَقُلْنَا : أَلَا تَدْعُو اللَّهَ لَنَا أَلَا تَسْتَنْصِرُ اللَّهَ لَنَا ؟ قَالَ : فَجَلَسَ مُحْمَارًّا وَجْهُهُ ، ثُمَّ قَالَ : " وَاللَّهِ ، إِنْ كَانَ مَنْ قَبْلَكُمْ لَيُؤْخَذُ الرَّجُلُ فَتُحْفَرُ لَهُ الْحُفْرَةُ فَيُوضَعُ الْمِنْشَارُ عَلَى رَأْسِهِ ، فَيُشَقُّ بِاثْنَيْنِ مَا يَصْرِفُهُ عَنْ دِينِهِ ، وَيُمْشَطُ بِأَمْشَاطِ الْحَدِيدِ مَا بَيْنَ عَصَبِهِ وَلَحْمِهِ مَا يَصْرِفُهُ عَنْ دِينِهِ ، وَلَيُتِمَّنَّ اللَّهُ هَذَا الْأَمْرَ حَتَّى يَسِيرَ الرَّاكِبُ مِنْكُمْ مِنْ صَنْعَاءَ إِلَى حَضْرَمَوْتَ لَا يَخْشَى إِلَّا اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَوِ الذِّئْبَ عَلَى غَنَمِهِ ، وَلَكِنَّكُمْ تَعْجَلُونَ " .
أَخْرَجَاهُ فِي الصَّحِيحِ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ .سیدنا خباب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے رسول اللہ ﷺ سے شکایت کی، اس حال میں کہ آپ ﷺ اپنی ایک چادر کو تکیہ بنائے کعبہ کے سائے میں تشریف فرما تھے۔ ہم نے عرض کیا: ”کیا آپ ہمارے لیے اللہ سے دعا نہیں فرماتے؟ کیا آپ ہمارے لیے اللہ سے مدد نہیں مانگتے؟“ کہتے ہیں: تو آپ ﷺ اس حال میں اٹھ بیٹھے کہ آپ ﷺ کا چہرہ مبارک سرخ ہو رہا تھا، پھر فرمایا: ”اللہ کی قسم! تم سے پہلے لوگوں میں ایسا ہوتا تھا کہ آدمی کو پکڑا جاتا، اس کے لیے گڑھا کھودا جاتا، پھر اس کے سر پر آرا رکھ کر اسے دو ٹکڑے کر دیا جاتا، مگر یہ بات اسے اس کے دین سے نہ پھیرتی، اور لوہے کی کنگھیوں سے اس کے گوشت اور پٹھوں کے درمیان کنگھی کی جاتی، پھر بھی یہ چیز اسے اس کے دین سے نہ ہٹاتی۔ اور اللہ ضرور اس دین کو مکمل کر کے رہے گا، یہاں تک کہ سوار صنعاء سے حضرموت تک سفر کرے گا اور اسے اللہ عز وجل کے سوا کسی کا خوف نہ ہوگا، یا اپنی بکریوں پر بھیڑیے کا (خوف ہوگا)، لیکن تم لوگ جلد بازی کرتے ہو۔“
ان دونوں (امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ) نے اسے صحیح میں ایک دوسری سند سے اسماعیل کے واسطے سے روایت کیا ہے۔