شعب الایمان — حدیث نمبر 1514
باب: ایمان کی شاخوں میں سے سولہویں شاخ: آدمی کا اپنے دین کے بارے میں اس قدر حریص ہونے کا باب کہ آگ میں ڈالا جانا اسے کفر سے زیادہ محبوب ہو۔
السادس عشر من شعب الإيمان باب في شح المرء بدينه حتى يكون القذف في النار أحب إليه من الكفر
وَبِإِسْنَادِهِ عَنْ عُرْوَةَ : " أَنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَعْتَقَ مِمَّنْ كَانَ يُعَذَّبُ فِي اللَّهِ سَبْعَةً فَذَكَرَهُمْ وَذَكَرَهُ ، ثُمَّ ذَكَرَ مِنْهُمْ الزِّنِّيرَةُ قَالَ فَذَهَبَ بَصَرُهَا - وَكَانَتْ مِمَّنْ يُعَذَّبُ فِي اللَّهِ عَلَى الْإِسْلَامِ فَتَأْبَى إِلَّا الْإِسْلَامَ - وَقَالَ الْمُشْرِكُونَ : مَا أَصَابَ بَصَرَهَا إِلَّا اللَّاتُ وَالْعُزَّى ، فَقَالَتْ : كَلَّا وَاللَّهِ مَا هُوَ كَذَلِكَ ، فَرَدَّ اللَّهُ عَلَيْهَا بَصَرَهَا .حضرت عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں میں سے سات کو آزاد کرایا جنہیں اللہ کی راہ میں عذاب دیا جاتا تھا، پھر راوی نے ان کے نام ذکر کیے اور ان کا بھی ذکر کیا، پھر ان میں زنیرہ کا ذکر کیا، کہا: ان کی بینائی جاتی رہی، اور وہ ان لوگوں میں سے تھیں جنہیں اسلام کی وجہ سے اللہ کی راہ میں عذاب دیا جاتا تھا مگر وہ اسلام کے سوا کسی چیز کو قبول نہ کرتی تھیں۔ مشرکین نے کہا: ”ان کی بینائی کو لات اور عزیٰ ہی نے نقصان پہنچایا ہے۔“ تو انہوں نے کہا: ”ہرگز نہیں، اللہ کی قسم! معاملہ ایسا نہیں ہے۔“ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ان کی بینائی ان پر لوٹا دی۔