شعب الإيمان السادس عشر من شعب الايمان باب في شح المرء بدينه حتى يكون القذف في النار احب اليه من الكفر
شعب الایمان — حدیث نمبر 1513
باب: ایمان کی شاخوں میں سے سولہویں شاخ: آدمی کا اپنے دین کے بارے میں اس قدر حریص ہونے کا باب کہ آگ میں ڈالا جانا اسے کفر سے زیادہ محبوب ہو۔
السادس عشر من شعب الإيمان باب في شح المرء بدينه حتى يكون القذف في النار أحب إليه من الكفر
حدیث نمبر: 1513
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : " كَانَ وَرَقَةُ بْنُ نَوْفَلٍ يَمُرُّ بِبِلَالٍ ، وَهُوَ يُعَذَّبُ عَلَى الْإِسْلَامِ ، وَهُوَ يَقُولُ : " أَحَدٌ أَحَدٌ " ، فَيَقُولُ وَرَقَةُ : " أَحَدٌ أَحَدٌ وَاللَّهِ يَا بِلَالُ " .ترجمہ
عروہ بن زبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ورقہ بن نوفل سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرتے تھے جبکہ انہیں اسلام کی وجہ سے عذاب دیا جا رہا ہوتا اور وہ کہہ رہے ہوتے: ”اَحَد، اَحَد“ (اللہ ایک ہے، ایک ہے)، تو ورقہ کہتے: ”اللہ کی قسم! اے بلال! وہ ایک ہی ہے، ایک ہی۔“