حدیث نمبر: 1479
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّكَّرِيُّ بِبَغْدَادَ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التَّرْقُفِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ ، حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ ، عَنْ أَبِي صَخْرٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُسَيْطٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَا مِنْ أَحَدٍ يُسَلِّمُ عَلَيَّ إِلَّا رَدَّ اللَّهُ إِلَيَّ رُوحِي حَتَّى أَرُدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ " .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو کوئی بھی مجھ پر سلام بھیجتا ہے تو اللہ تعالیٰ میری روح مجھ پر لوٹا دیتا ہے، یہاں تک کہ میں اسے سلام کا جواب دیتا ہوں۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الخامس عشر من شعب الايمان وهو باب في تعظيم النبي صلى الله عليه وسلم واجلاله وتوقيره صلى الله عليه وسلم / حدیث: 1479
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 1581
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن (سنن أبي داود 2041) , شیخ زبیر علی زئی: حسن, مشكوة المصابيح (925), يزيد بن عبد الله بن قسيط ثبت سماعه من أبي ھريرة عند البيھقي (1/ 122) (سنن أبي داود 2041) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 3/ 139) . »
«أخرجه أبو داود فى (سننه) برقم: 2041، وأحمد فى (مسنده) برقم: 10434، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 3116، 9325، والبيهقي فى (السنن الصغير) برقم: 1769»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 2041 | رياض الصالحين: 1402
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو صخر هو حميد بن زياد المدني. صدوق يهم. مرّ.
• يزيد بن عبد الله بن قُسيط بن أسامة الليثي، أبو عبد الله المدني الأعرج (م ١٢٢ هـ) ثقة. من الرابعة (ع).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 2041 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´قبروں کی زیارت کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مجھ پر جب بھی کوئی سلام بھیجتا ہے تو اللہ تعالیٰ میری روح مجھے لوٹا دیتا ہے یہاں تک کہ میں اس کے سلام کا جواب دیتا ہوں۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 2041]
فوائد ومسائل:
یہ حدیث ہمارے فاضل محقق شیخ زبیر علی زئی صاحب کے نزدیک ضعیف ہے۔
لیکن اکثر محدثین کے نزدیک یہ حسن درجہ کی ہے۔
جو محدثین کے ہاں مقبول ہے۔
اور روح لوٹانے کی کئی ایک تاویلات کی گئی ہیں مگر اول و آخر یہی ہے کہ یہ برزخی زندگی کا معاملہ ہے۔
اسے دنیا کی زندگی پر قیاس کرنا بالکل غلط ہے۔
علاوہ ازیں یہ متشابہات میں سے ہے۔
ہم کوئی اطمینان بخش تفصیل و توجیہ کرنے سے قاصر ہیں۔
والله اعلم بحقيقة الحال (وَفَوْقَ كُلِّ ذِي عِلْمٍ عَلِيمٌ) (یوسف۔
76) 
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2041 سے ماخوذ ہے۔