ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1402
باب: نبی کریم ﷺ پر درود بھیجنے کا حکم، اس کی فضیلت اور اس کے بعض صیغے
باب الأمر بالصلاة عَلَيْهِ وفضلها وبعض صيغها
حدیث نمبر: 1402
وعنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَا مِنْ أَحَدٍ يُسَلِّمُ عَلَيَّ إِلاَّ رَدَّ اللهُ عَلَيَّ رُوحِي حَتَّى أَرُدَّ عَلَيْهِ السَّلاَمَ». رواه أَبُو داود بإسنادٍ صحيح.ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو کوئی بھی مجھ پر سلام بھیجتا ہے تو اللہ میری روح مجھ پر لوٹا دیتا ہے یہاں تک کہ میں اس کے سلام کا جواب دیتا ہوں۔“
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 2041 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´قبروں کی زیارت کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مجھ پر جب بھی کوئی سلام بھیجتا ہے تو اللہ تعالیٰ میری روح مجھے لوٹا دیتا ہے یہاں تک کہ میں اس کے سلام کا جواب دیتا ہوں۔" [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 2041]

فوائد ومسائل:
یہ حدیث ہمارے فاضل محقق شیخ زبیر علی زئی صاحب کے نزدیک ضعیف ہے۔
لیکن اکثر محدثین کے نزدیک یہ حسن درجہ کی ہے۔
جو محدثین کے ہاں مقبول ہے۔
اور روح لوٹانے کی کئی ایک تاویلات کی گئی ہیں مگر اول و آخر یہی ہے کہ یہ برزخی زندگی کا معاملہ ہے۔
اسے دنیا کی زندگی پر قیاس کرنا بالکل غلط ہے۔
علاوہ ازیں یہ متشابہات میں سے ہے۔
ہم کوئی اطمینان بخش تفصیل و توجیہ کرنے سے قاصر ہیں۔
والله اعلم بحقيقة الحال (وَفَوْقَ كُلِّ ذِي عِلْمٍ عَلِيمٌ) (یوسف۔
76)

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2041 سے ماخوذ ہے۔