حدیث نمبر: 1474
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ نَظِيفٍ الْمِصْرِيُّ بِمَكَّةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَصْرٍ الرَّافِقِيُّ إِمْلَاءً ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زُرْعَةَ الْخَيْزَرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَامِرُ بْنُ يَسَافٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْكَرِيمِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيِّ ، عَنِ الْحَارِثِ ، وَعَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ : " كُلُّ دُعَاءٍ مَحْجُوبٌ عَنِ السَّمَاءِ حَتَّى يُصَلَّى عَلَى مُحَمَّدٍ ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .
كَذَا وَجَدْتُهُ مَوْقُوفًا .
ترجمہ

سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہر دعا آسمان سے روکی ہوئی رہتی ہے، یہاں تک کہ محمد ﷺ اور آلِ محمد ﷺ پر درود بھیجا جائے۔“
میں (مصنف) کہتا ہوں: میں نے اسے اسی طرح موقوف پایا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الخامس عشر من شعب الايمان وهو باب في تعظيم النبي صلى الله عليه وسلم واجلاله وتوقيره صلى الله عليه وسلم / حدیث: 1474
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 1575
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف (سنن ابن ماجه 4077) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, إسماعيل بن رافع: ضعيف, والمحاربي عنعن, وحديث أبي سعيد أيضًا ضعيف فيه عطية العوفي و عبيد اللّٰه بن الوليد الوصافي: ضعيفان, والحديث في سنن أبي داود (4322) ولكنه مختصر جدًا وسنده حسن, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 522 (سنن ابن ماجه 4077) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: فيه من لم أعرفه وهو ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: فيه من لم أعرفه وهو ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 3/ 135) . »
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابن ماجه: 4077
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• الحسن بن علي بن زرعة الخيزراني- لم أجد له ترجمة.
• عامر بن يساف. ذكره ابن حبان في "الثقات" (٨/ ٥٠١) وقال أبو حاتم: صالح. راجع "الجرح والتعديل" (٦/ ٣٢٩) وفي (ن) "عامر بن سنان". . عبد الكريم ذكر المزي في "تهذيب الكمال" (٢/ ٨٤٨ - مخطوط) وعنه ابن حجر في "تهذيب التهذيب" (٦/ ٣٧٣) عبد الكريم بن عبد الرحمن البجلي، الكوفي الخراز" وقال المزي: "روى عن حماد بن أبي سليمان، وعبيد الله بن عمر، وليث بن أبي سليم وأبي إسحاق السبيعي، روى عنه ابنه إسحاق بن عبد الكريم، وإسماعيل بن عمرو البجلي وجبارة بن المغلس الحماني.
• الحارث هو الأعور. ضعيف متهم.
• عاصم بن ضمرة السلولي، وثقه ابن المديني وغيره وضعفه الجوزجاني، وقد مرّ.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 4077 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´فتنہ دجال، عیسیٰ بن مریم اور یاجوج و ماجوج کے ظہور کا بیان۔`
ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا، آپ کے خطبے کا اکثر حصہ دجال والی وہ حدیث تھی جو آپ نے ہم سے بیان کی، اور ہم کو اس سے ڈرایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کچھ فرمایا اس میں یہ بات بھی تھی کہ " جب سے اللہ تعالیٰ نے اولاد آدم کو پیدا کیا ہے اس وقت سے دجال کے فتنے سے بڑھ کر کوئی فتنہ نہیں ہے، اور اللہ تعالیٰ نے کوئی نبی ایسا نہیں بھیجا جس نے اپنی امت کو (فتنہ) دجال سے نہ ڈرایا ہو، میں چونکہ تمام انبیاء علیہم السلام کے اخیر میں ہوں، اور تم بھی آخری امت ہو اس لیے دجال یقینی۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4077]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہےتاہم اس میں مذکور بعض اشیاء دوسری صحیح احادیث میں بھی مذکور ہے۔
جیسا کہ ہمارے فاضل محقق نے بھی اسی طرف اشارہ کیا ہے کہ مذکورہ روایت تو سنداًضعیف ہے لیکن سنن ابی داؤد میں حسن سے سند اسی مفہوم کی روایت مختصراً مروی ہے۔ دیکھیے: تحقیق وتخریج حدیث ہذا۔
لہٰذا جو باتیں صحیح احادیث میں مروی ہیں وہ صحیح اور درست ہیں۔
واللہ اعلم۔

(2)
اس حدیث میں ہے کہ عیسی ٰ علیہ السلام کے نازل ہونے پر مقامی امام ہی نماز پڑھائے گا اور عیسیٰ علیہ السلام اس کے پیچھے نماز ادا کریں گے جبکہ صحیح مسلم کی ایک اور حدیث میں یہ الفاظ ہیں: وہ لوگ (دجال سے)
جنگ کے لیے صفیں درست کررہے ہوں گے کہ نماز کی اقامت ہوجائے گی۔
تب حضرت عیسی ٰ ابن مریم علیہ السلام نازل ہوکر انھیں نماز پڑھائیں گے۔ (صحیح مسلم، الفتن، باب فی فتح قسطنطية وخروج الدجال ونزول عيسي ابن مريم، حديث: 2987)
اس دوسری روایت کے اصل الفاظ یہ ہیں (فَأَمَّهُم)
 اس کے معنی کیے گیئے ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ان کو نماز پڑھانے کا حکم دیں گے اس معنی کی رو سے دونوں روایات ہم معنی ہوجاتی ہیں کہ نزول کے بعد حضرت عیسی ٰ علیہ السلام امامت نہیں کرائیں گے بلکہ وہاں موجود امام کے پیچھے ہی نماز پڑھیں گے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4077 سے ماخوذ ہے۔