شعب الایمان — حدیث نمبر 1461
باب: جب بھی آپ ﷺ کا ذکر ہو آپ پر درود و سلام بھیجنا۔
الصلاة والتسليم عليه كلما جرى ذكره
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، حَدَّثَنِي أَخِي ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، قَالَ : قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ : قَالَ أَبُو طَلْحَةَ الْأَنْصَارِيُّ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ عَلَيْهِمْ يَوْمًا يَعْرِفُونَ الْبِشْرَ فِي وَجْهِهِ ، فَقَالُوا : إِنَّا لَنَعْرِفُ فِي وَجْهِكَ الْبِشْرَ قَالَ : " أَجَلْ ، أَتَانِي آتٍ مِنْ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ فَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ لَمْ يُصَلِّ عَلَيَّ أَحَدٌ مِنْ أُمَّتِي إِلَّا رَدَّهَا اللَّهُ عَلَيْهِ عَشْرَةَ أَمْثَالِهَا " .
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَخْتَوَيْهِ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي ، فَذَكَرَهُ بِإِسْنَادِهِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ : إِنَّا لَنَعْرِفُ فِي وَجْهِكَ الْآنَ الْبِشْرَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : " أَجَلْ أَتَانِي الْآنَ آتٍ "سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوطلحہ انصاری رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ ایک دن ان کے پاس تشریف لائے تو وہ آپ ﷺ کے چہرے پر خوشی کے آثار دیکھ رہے تھے، چنانچہ صحابہ نے عرض کیا: ”ہم آپ کے چہرے پر خوشی کے آثار دیکھ رہے ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، میرے رب عزوجل کی طرف سے ایک آنے والا (فرشتہ) میرے پاس آیا اور اس نے مجھے خبر دی کہ میری امت کا جو شخص بھی مجھ پر ایک بار درود بھیجتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے بدلے میں اس پر اس جیسی دس رحمتیں لوٹا دیتا ہے۔“
اور (امام بیہقی رحمہ اللہ نے) کہا: ہمیں ابو عبداللہ الحافظ نے خبر دی، انہیں ابو الحسن علی بن محمد بن سختویہ نے بیان کیا، انہیں اسماعیل بن اسحاق القاضی رحمہ اللہ نے بیان کیا، پھر انہوں نے یہی حدیث اپنی سند کے ساتھ ذکر کی، البتہ انہوں نے یوں کہا: ”اے اللہ کے رسول! ہم اس وقت آپ کے چہرے پر خوشی کے آثار دیکھ رہے ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، ابھی ابھی میرے پاس ایک آنے والا آیا ہے۔“
• إسماعيل بن أبي أويس هو إسماعيل بن عبد الله. صدوق. مرّ.
• وأخوه أبو بكر عبد الحميد بن عبد الله بن عبد الله بن أبي أويس الأصبحي (م ٢٠٢ هـ) مشهور بكنيته، ثقة. من التاسعة (خ م دت س).