شعب الایمان — حدیث نمبر 1460
باب: جب بھی آپ ﷺ کا ذکر ہو آپ پر درود و سلام بھیجنا۔
الصلاة والتسليم عليه كلما جرى ذكره
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ هَانِئٍ ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْفَضْلِ الْبَجَلِيُّ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، أَنَّهُ تَلَا قَوْلَ اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى : ( إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا ) .
فَقَالَ ثَابِتٌ : قَدِمَ عَلَيْنَا سُلَيْمَانُ مَوْلَى الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ ، فَحَدَّثَنَا عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَ ذَاتَ يَوْمٍ وَالْبِشْرُ يُرَى فِي وَجْهِهِ ، فَقُلْنَا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّا لَنَرَى الْبِشْرَ فِي وَجْهِكَ .
فَقَالَ : " إِنَّهُ أَتَانِي الْمَلَكُ .
فَقَالَ : يَا مُحَمَّدُ ، إِنَّ رَبَّكَ يَقُولُ : أَمَا تَرْضَى مَا أَحَدٌ مِنْ أُمَّتِكَ صَلَّى عَلَيْكَ إِلَّا صَلَّيْتُ عَلَيْهِ عَشْرَ صَلَوَاتٍ ، وَلَا سَلَّمَ عَلَيْكَ أَحَدٌ مِنْ أُمَّتِكَ إِلَّا رَدَدْتُ عَلَيْهِ عَشْرَ مَرَّاتٍ ، قَالَ : بَلَى " .سیدنا ابوطلحہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ تشریف لائے تو آپ ﷺ کے چہرے پر خوشی کے آثار نمایاں تھے۔ ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہم آپ کے چہرے پر خوشی کے آثار دیکھ رہے ہیں۔“
تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”میرے پاس فرشتہ آیا تھا۔
اس نے کہا: اے محمد! آپ کا رب فرماتا ہے: کیا آپ اس پر راضی نہیں کہ آپ کی امت میں سے جو بھی آپ پر درود بھیجے گا میں اس پر دس رحمتیں نازل کروں گا، اور آپ کی امت میں سے جو بھی آپ پر سلام بھیجے گا میں اس کے سلام کا دس مرتبہ جواب دوں گا؟ میں نے کہا: کیوں نہیں!“
ثابت بنانی رحمہ اللہ نے اس آیت کی تلاوت کی: ﴿إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا﴾، پھر فرمایا: ”ہمارے پاس سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے آزاد کردہ غلام سلیمان رحمہ اللہ آئے اور انہوں نے ہمیں عبداللہ بن ابی طلحہ انصاری رحمہ اللہ سے، انہوں نے اپنے والد (سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ) سے یہ حدیث بیان کی۔“
• سليمان مولى الحسن بن علي ذكره ابن حبان في "الثقات" (٦/ ٣٨٥).