شعب الایمان — حدیث نمبر 1398
باب: فصل: نبی ﷺ کا زہد اور دنیا کی سختیوں پر صبر۔
فصل في زهد النبي صلى الله عليه وسلم وصبره على شدائد الدنيا
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّلَمِيُّ إِمْلَاءً ، حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْكَرِيمِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا شَدَّادُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي الْوَازِعِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : إِنِّي لَأُحِبُّكَ قَالَ : " انْظُرْ إِنْ كُنْتَ صَادِقًا فَأَعِدَّ لِلْفَقْرِ تِجْفَافًا ، فَالْفَقْرُ أَسْرَعُ إِلَى مَنْ يُحِبُّنِي مِنَ السَّيْلِ إِلَى مُنْتَهَاهُ "
قَالَ الْبَيْهَقِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ : وَكَذَلِكَ رَوَاهُ جَمَاعَةٌ ، عَنْ شَدَّادٍ أَبِي طَلْحَةَ الرَّاسِبِيِّ تَفَرَّدَ بِهِ .سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا: ”میں آپ سے محبت رکھتا ہوں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”سوچ لو، اگر تم سچے ہو تو فقر و فاقہ کے لیے زرہ (ڈھال) تیار کر لو، کیونکہ جو مجھ سے محبت کرتا ہے اس کی طرف فقر اس سے بھی زیادہ تیزی سے آتا ہے جتنی تیزی سے سیلاب اپنی انتہا (منزل) کی طرف بڑھتا ہے۔“
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسی طرح اسے ایک جماعت نے شداد ابو طلحہ راسبی سے روایت کیا ہے، (اور) وہ اس میں منفرد ہیں۔“
• سعيد بن سليمان بن خالد ابن بنت نشيط، النشيطي ضعيف. من التاسعة قال أبو زرعة: ليس بالقوي. وقال أبو حاتم: فيه نظر راجع "الميزان" (٢/ ١٤٢).
• شداد بن سعيد، أبو طلحة الراسبي صدوق يخطئ. من الثامنة (م ت س).
• أبو الوازع، جابر بن عمرو الراسبي صدوق يهم. من الثالثة (م ت ق بخ).
تشریح، فوائد و مسائل
عبداللہ بن مغفل رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! میں آپ سے محبت کرتا ہوں، آپ نے فرمایا: " جو کہہ رہے ہو اس کے بارے میں سوچ سمجھ لو "، اس نے پھر کہا: اللہ کی قسم! میں آپ سے محبت کرتا ہوں، آپ نے فرمایا: " جو کہہ رہے ہو اس کے بارے میں سوچ سمجھ لو "، اس نے پھر کہا: اللہ کی قسم! میں آپ سے محبت کرتا ہوں، اسی طرح تین دفعہ کہا تو آپ نے فرمایا: " اگر تم مجھ سے واقعی محبت کرتے ہو تو فقر و محتاجی کا ٹاٹ تیار رکھو اس لیے کہ جو شخص مجھے دوست بنانا چاہتا ہے اس کی طرف فقر اتنی تیزی سے جاتا ہے کہ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2350]
نوٹ:
(سند میں (جابر بن عمرو ابو الوازع) وہم کے شکار ہوجایا کرتے تھے، اور اسی لیے یہ منکر حدیث روایت کردی، دیکھیے: الضعیفة رقم: 1681)