شعب الایمان — حدیث نمبر 1329

باب: فصل: نبی ﷺ کے خاندان کی شرافت اور آپ ﷺ کی ولادت کی پاکیزگی۔

فصل في شرف أصله وطهارة مولده صلى الله عليه وسلم

حدیث نمبر: 1329
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيِّ بْنُ شَاذَانَ ، بِبَغْدَادَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو شَرِيكٍ يَحْيَى بْنُ يَزِيدَ بْنِ ضِمَادٍ الْمُرَادِيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، مَوْلَى الْمُطَّلِبِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " بُعِثْتُ مِنْ خَيْرِ قُرُونِ بَنِي آدَمَ قَرْنًا فَقَرْنًا حَتَّى كُنْتُ مِنَ الْقَرْنِ الَّذِي كُنْتُ فِيهِ " .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے بنی آدم کے بہترین زمانوں میں سے، ایک زمانے کے بعد دوسرے زمانے میں، مبعوث کیا گیا، یہاں تک کہ میں اس زمانے میں آیا جس میں میں ہوں۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الرابع عشر من شعب الايمان وهو باب في حب النبي صلى الله عليه وسلم / حدیث: 1329
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 1392
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 2/ 519) . »
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3364، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8640، 9126، والبغوي فى (شرح السنة) برقم: 3614»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 3557
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو علي بن شاذان هو الحسن بن أحمد بن إبراهيم بن شاذان. . أبو شريك يحيى بن يزيد بن ضماد، المصري، المر ادي (م ٢٤٦ هـ). عمر وأسن، وحدث عن مالك وحماد بن زيد وغيرهما. روى عنه أبو حاتم وسئل عنه فقال: شيخ. وقيل: إنه كان يتشيع. راجع "الجرح والتعديل" (٩/ ١٩٨) "السير" (١١/ ٤٥٩) "لسان الميزان" (٦/ ٢٨٢).
• يعقوب بن عبد الرحمن بن محمد بن عبد الله، القاري، المدني، نزيل الإسكندرية (م ١٨١ هـ). ثقة. من الثامنة (خ م د ت س).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 3557 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
3557. حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’میں(حضرت آدم ؑ سے لے کر)یکے بعد دیگر ے بنی ادم ؑ کے بہترین زمانوں میں ہوتا آیا ہوں، یہاں تک کہ وہ زمانہ آیا جس میں میری پیدائش ہوئی ہے۔‘‘[صحيح بخاري، حديث نمبر:3557]
حدیث حاشیہ: مطلب یہ ہے کہ آدم ؑ کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نسب کے جتنے بھی سلسلے ہیں وہ سب آدم ؑ کی اولاد میں سے بہترین خاندان گزرے ہیں۔
آپ کے اجداد میں حضرت ابراہیم ؑہیں۔
پھر حضرت اسماعیل ؑ ہیں، جو ابوالعرب ہیں، اس کے بعد عربوں کے جتنے سلسلے ہیں، ان سب میں آپ کا خاندان سب سے زیادہ شریف اور رفیع تھا۔
آپ کا تعلق اسماعیل ؑ کی اولاد کی شاخ بنی کنانہ سے، پھر قریش سے، پھر بنی ہاشم سے ہے۔
قرن کی مدت چالیس سال سے ایک سو بیس سال تک بتلائی گئی ہے کہ یہ ایک قرن ہوتا ہے۔
واللہ أعلم۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3557 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 3557 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
3557. حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’میں(حضرت آدم ؑ سے لے کر)یکے بعد دیگر ے بنی ادم ؑ کے بہترین زمانوں میں ہوتا آیا ہوں، یہاں تک کہ وہ زمانہ آیا جس میں میری پیدائش ہوئی ہے۔‘‘[صحيح بخاري، حديث نمبر:3557]
حدیث حاشیہ:
1۔
قرن،لوگوں کے طبقے(گروہ)
کو کہتے ہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ ہے کہ میں بہترین طبقے میں سے ہوں،یعنی میرا باپ اپنے زمانے کےبہتر طبقہ سے،میرا دادا اپنے زمانے کے بہترین طبقے سے حتی کہ یہ سلسلہ حضرت آدم ؑ تک جاپہنچا۔
دوسرے الفاظ میں اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےنسب مبارک کے جتنے بھی سلسلے ہیں وہ سب حضرت آدم ؑ کی اولاد میں سے بہترین خاندان گزرے ہیں۔
آپ کے اجداد میں سے حضرت ابراہیم ؑ پھر حضرت اسماعیل ؑ جو ابوالعرب ہیں،اس کے بعد عربوں کے جتنے سلسلے ہیں ان سب میں آپ کا خاندان سب سے زیادہ صاحب شرافت اور بلند مرتبہ تھا،چنانچہ آپ کاتعلق حضرت اسماعیل ؑ کی شاخ بنو کنانہ سے،پھرقریش سے،پھر بنو ہاشم میں منتقل ہوا۔
یہ سب خاندان اچھی شہرت کے حامل تھے۔
2۔
اس حدیث کا یہ مفہوم بھی بیان کیا جاتا ہے کہ آپ کی بعثت خیر القرون میں ہوئی جو ابتدا اور انتہا کے اعتبار سے افضل ہے۔
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3557 سے ماخوذ ہے۔