شعب الایمان — حدیث نمبر 1328

باب: فصل: نبی ﷺ کے خاندان کی شرافت اور آپ ﷺ کی ولادت کی پاکیزگی۔

فصل في شرف أصله وطهارة مولده صلى الله عليه وسلم

حدیث نمبر: 1328
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّلَمِيُّ ، إِمْلَاءً فِي آخَرِينَ قَالُوا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، وَسَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ ، قَالَا : حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، حَدَّثَنِي أَبُو عَمَّارٍ شَدَّادٌ ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى كِنَانَةَ مِنْ بَنِي إِسْمَاعِيلَ ، وَاصْطَفَى مِنْ بَنِي كِنَانَةَ قُرَيْشًا ، وَاصْطَفَى مِنْ قُرَيْشٍ بَنِي هَاشِمٍ ، وَاصْطَفَانِي مِنْ بَنِي هَاشِمٍ " .
أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ الْأَوْزَاعِيِّ .
ترجمہ

سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے اولادِ اسماعیل میں سے کنانہ کو چن لیا، اور کنانہ کی اولاد میں سے قریش کو چن لیا، اور قریش میں سے بنو ہاشم کو چن لیا، اور بنو ہاشم میں سے مجھے چن لیا۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے صحیح میں امام اوزاعی رحمہ اللہ کی حدیث سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الرابع عشر من شعب الايمان وهو باب في حب النبي صلى الله عليه وسلم / حدیث: 1328
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 1391
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح دون الاصطفاء الأول، الصحيحة (302) ، ويأتى برقم (3869) ، (3687) // أي في صحيح سنن الترمذي - باختصار السند - برقم (2855 / 1 - 3869) ، ضعيف الجامع الصغير (1553) // (سنن الترمذي 3605) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح, صحيح مسلم (سنن الترمذي 3605) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات غير شيخ البيهقي ففيه كلام إلا أنه توبع
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات غير شيخ البيهقي ففيه كلام إلا أنه توبع (شعب الإيمان ط الرشد: 2/ 519) . »
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2276، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3605، 3606، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16538، والبغوي فى (شرح السنة) برقم: 3613»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح مسلم: 2276 | سنن ترمذي: 3605 | سنن ترمذي: 3606
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• سعيد بن عثمان التنوخي، أبو عثمان الحمصي. ذكره ابن أبي حاتم في "الجرح والتعديل" (٤/ ٤٧) وقال: محله الصدق.
• أبو عمار شداد بن عبد الله القرشي، الدمشقي. ثقة يرسل. من الرابعة (بخ م-٤). وفي (ن) "عمار بن شداد" خطأ.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2276 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا، ’’اللہ نے اسماعیل علیہ السلام کی اولاد سے کنانہ کا انتخاب فرمایا اور کنانہ سے قریش کا منتخب کیا اور قریش سے بنو ہاشم کو چنا اور بنو ہاشم سے مجھے برگزیدہ فرمایا۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:5938]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: قریش کنانہ کے بیٹے نضر کی اولاد میں اور بقول بعض فہر بن مالک بن نضر بن کنانہ کی اولاد ہیں اور بنو ہاشم، عبد مناف بن قصی بن کلاب کی اولاد ہیں اور آپ عبدالمطلب بن ہاشم کے بیٹے، عبداللہ کی اولاد ہیں۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5938 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3605 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کی فضیلت کا بیان`
واثلہ بن اسقع رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اللہ نے ابراہیم علیہ السلام کی اولاد میں سے اسماعیل علیہ السلام کا انتخاب فرمایا ۱؎ اور اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے بنی کنانہ کا، اور بنی کنانہ میں سے قریش کا، اور قریش میں سے بنی ہاشم کا، اور بنی ہاشم میں سے میرا انتخاب فرمایا "۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3605]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
صحیح مسلم میں اگلی حدیث کی طرح یہ ٹکڑا نہیں ہے، یہ محمد بن مصعب کی روایت سے ہے جو کثیرالغلط ہیں، اس لیے یہ ضعیف ہے، معنی کے لحاظ سے بھی یہ ٹکڑا صحیح نہیں ہے، اس سے دوسرے ان انبیاء کی نسب کی تنقیص لازم آتی ہے، جو اسحاق علیہ السلام کی نسل سے ہیں، اس کے بعد والے اجزاء میں اس طرح کی کوئی بات نہیں اس حدیث سے نبی کریم محمد بن عبداللہ عبدالمطلب کے سلسلہ نسب کے شروع سے اخیر تک اشرف نسب ہونے پر روشنی پڑتی ہے، نبی قوم کے اشرف نسب ہی میں مبعوث ہوتا ہے، تاکہ کسی کے لیے کسی بھی مرحلے میں اس کی اعلیٰ نسبی اس نبی پر ایمان لانے میں رکاوٹ نہ بن سکے، یہ بھی اللہ کی اپنے بندوں پر ایک طرح کی مہربانی ہی ہے کہ اس کے اپنے وقت کے نبی پر ایمان لانے میں کوئی ادنیٰ سے ادنیٰ سی بات رکاوٹ نہ بن سکے، فَالْحَمْدُلِلّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم۔

نوٹ:
(پہلا فقرہ إِنَّ اللهَ اصْطَفٰيٰ مِنْ وُلدِ إِبْرِاهِيم إِسْمَاعِيل کے علاوہ بقیہ حدیث صحیح ہے، اس سند میں محمد بن مصعب صدوق کثیر الغلط راوی ہیں، اور آگے آنے والی حدیث میں یہ پہلا فقرہ نہیں ہے، اس لیے یہ ضعیف ہے، الصحیحة: 302)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3605 سے ماخوذ ہے۔