شعب الایمان — حدیث نمبر 1318
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چودہویں شاخ: نبی ﷺ سے محبت کا باب۔
الرابع عشر من شعب الإيمان وهو باب في حب النبي صلى الله عليه وسلم
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتَوَيْهِ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَسْوَدِ النَّضْرُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، وَابْنُ بُكَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ ، عَنْ زُهْرَةَ بْنِ مَعْبَدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هِشَامٍ الْقُرَشِيِّ ثُمَّ التَّيْمِيِّ ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هِشَامٍ ، - وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، مَسَحَ بِرَأْسِهِ وَدَعَا لَهُ وَهُوَ صَغِيرٌ - قَالَ : كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَهُوَ آخِذٌ بِيَدِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ : وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، لَأَنْتَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ إِلَّا نَفْسِي ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْكَ مِنْ نَفْسِكِ " . قَالَ عُمَرُ : فَأَنْتَ الْآنَ - وَاللَّهِ - أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ نَفْسِي .
فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْآنَ يَا عُمَرُ " .سیدنا عبداللہ بن ہشام رضی اللہ عنہ، جن کے سر پر رسول اللہ ﷺ نے بچپن میں ہاتھ پھیرا تھا اور ان کے لیے دعا فرمائی تھی، بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے اور آپ ﷺ نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا ہاتھ تھام رکھا تھا۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے آپ ﷺ سے عرض کیا: ”اللہ کی قسم! اے اللہ کے رسول! آپ مجھے ہر چیز سے زیادہ محبوب ہیں، سوائے میری اپنی جان کے۔“ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! (بات نہیں بنے گی) جب تک کہ میں تمہیں تمہاری اپنی جان سے بھی زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اللہ کی قسم! اب آپ مجھے میری اپنی جان سے بھی زیادہ محبوب ہیں۔“
تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اب (بات بنی)، اے عمر!“
• ابن بكير هو يحيى بن عبد الله بن بكير.
• زهرة بن معبد بن عبد الله بن هشام القرشي، ثم التمِمي، أبو عقيل المدني (م ٢٧ اهـ) نزيل مصر ثقة عابد. من الرابعة (خ-٤).