شعب الایمان — حدیث نمبر 1300

باب: ایمان کی شاخوں میں سے تیرہویں شاخ: اللہ عزوجل پر توکل اور ہر معاملے میں اس کے حکم کے آگے سرِ تسلیم خم کرنے کا باب۔

الثالث عشر من شعب الإيمان وهو باب التوكل بالله عز وجل والتسليم لأمره تعالى في كل شيء

حدیث نمبر: 1300
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مِلْحَانَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ ابْنَ أُخْتِ نُمَيْرٍ وَعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَاهُ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَبْدِ الْقَارِئِ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ نَامَ عَنْ حِزْبِهِ أَوْ شَيْءٍ مِنْهُ فَقَرَأَهُ فِيمَا بَيْنَ صَلَاةِ الْفَجْرِ وَصَلَاةِ الظُّهْرِ كُتِبَ لَهُ كَأَنَّمَا قَرَأَهُ مِنَ اللَّيْلِ " .
وَقَالَ : أَتَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّا كُنَّا أُنَاسًا ذَا عَدَدٍ حِينَ دَخَلْنَا دَارَنَا فَقَرَضْنَا - أَوْ قَالَتْ : فَنَقَصْنَا - وَذَا الْمَالُ فَاحْتَجْنَا وَكَانَتْ حَسَنَةً ذَاتُ بَيْنِنَا ، فَسَاءَتْ أَخْلَاقُنَا فَقَالَ : " تَذَرِينَهَا ذَمِيمَةً وَتَخْتَارِينَ خَيْرًا مِنْهَا .
قَالَ الْبَيْهَقِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ : " هَكَذَا وَجَدْتُهُ مَوْصُولًا بِالْحَدِيثِ الْأَوَّلِ . وَهُوَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ غَلَطٌ . وَكَأَنَّهُ إِنَّمَا أَمَرَهَا بِتَرْكِهَا لِتَتَخَلَّصَ مِنْ سُوءِ الظَّنِّ وَرُؤْيَةِ مَا يُصِيبُهُمْ مِنَ الْبَلَاءِ مِنْ نُزُولِ تِلْكَ الدَّارِ " . وَرَوَاهُ سُكَيْنُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الْهَجَرِيِّ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ترجمہ

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اپنے وظیفے (حصۂ تلاوت) یا اس کے کچھ حصے سے سو جائے، پھر اسے فجر اور ظہر کی نماز کے درمیان پڑھ لے تو اس کے لیے یوں لکھا جاتا ہے گویا اس نے اسے رات ہی میں پڑھا ہے۔“
نیز کہا: ایک عورت رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی اور کہنے لگی: ”اے اللہ کے رسول! جب ہم اپنے اس گھر میں آ کر اترے تو ہم گنتی میں زیادہ لوگ تھے، پھر ہم کم ہو گئے - یا اس نے کہا: گھٹ گئے - اور ہم مال والے تھے تو محتاج ہو گئے، اور ہمارے آپس کے تعلقات اچھے تھے تو ہمارے اخلاق بگڑ گئے۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اسے ناپسندیدہ حالت میں چھوڑ دو اور اس سے بہتر کو اختیار کر لو۔“
امام بیہقی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”میں نے اسے پہلی حدیث کے ساتھ ملا ہوا (موصول) پایا ہے، حالانکہ اس سند کے ساتھ یہ غلط ہے۔ گویا آپ ﷺ نے اسے چھوڑ دینے کا حکم اس لیے دیا کہ وہ بدگمانی سے اور اس گھر میں اترنے کے سبب پہنچنے والی مصیبت کو دیکھنے سے بچ جائے۔“ اور اسے سکین بن عبدالعزیز نے ابراہیم ہجری سے، انہوں نے ابوالاحوص سے، انہوں نے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی ﷺ سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثالث عشر من شعب الايمان وهو باب التوكل بالله عز وجل والتسليم لامره تعالى في كل شيء / حدیث: 1300
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 1362
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن النسائي 1791) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم (سنن النسائي 1791) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 2/ 493) . »
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• يحيى هو ابن عبد الله بن بكير.
• الليث هو ابن سعد الإمام.
• يونس هو ابن يزيد بن أبي النجاد الأيلي، أبو يزيد (م ١٥٩ هـ). ثقة إلا أن في روايته عن الزهري وهما قليلًا. وفي غير يحيى الزهري خطأ. من كبار السابعة (ع).
• السائب بن يزيد بن سعيد بن ثمامة الكندي، ويعرف بابن أخت النمر (م ٩١ هـ) صحابي صغير له أحاديث قليلة، حج به حجة الوداع وهو ابن سبع سنين. وولاه عمر سوق الدينة. وهو أخر من مات بالمدينة من الصحابة (ع).
• عبيد الله بن عبد الله بن عتبة بن مسعود الهذلي. الفقيه مر.
• عبد الرحمن بن عبد القاري (م ٨٨ هـ). يقال: له رؤية، وذكره العجلي في ثقات التابعين، واختلف قول الواقدي فيه، قال تارة: له صحبة، وتارة: تا بعي (ع). وذكره ابن حبان في "الثقات" (٥/ ٧٩) في التابعين. والجزء الأول من الحديث فقط أخرجه مسلم في صلاة المسافرين (١/ ٥١٥ رقم ١٤٢) وأبو داود في التطوع (٢/ ٧٥ - ٧٦ رقم ١٣١٣) وابن ماجه في إقامة الصلاة (١/ ٤٣٦ رقم ١٣٤٣) وأبو يعلى في "مسنده" (١/ ٣٠٢ رقم ٢٣٥) والطحاوي في "مشكل الآثار" (٢/ ١٨٥) وأبو نعيم في "الحلية" (٨/ ٣٢٦) والمؤلف في "سننه" (٢/ ٤٨٤ - ٤٨٥) من طريق عبد الله بن وهب. والترمذي (٢/ ٤٧٤ رقم ٥٨١) وأبو داود من طريق أبي صفوان الأموي.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 1791 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´جو شخص رات کو سو جائے اور اپنا وظیفہ نہ پڑھ سکے تو وہ کب اس کی قضاء کرے؟`
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو کوئی رات کو اپنے وظیفہ سے، یا اس کی کسی چیز سے سو جائے، پھر وہ اسے فجر سے لے کر ظہر تک کے درمیان پڑھ لے، تو اس کے لیے یہی لکھا جائے گا کہ گویا اس نے اسے رات ہی میں پڑھا ہے۔‏‏‏‏" [سنن نسائي/كتاب قيام الليل وتطوع النهار/حدیث: 1791]
1791۔ اردو حاشیہ: البتہ دو چیزیں ملحوظ رکھے۔ وقت نفل نماز کے لیے مکروہ نہ ہو اور طاق کی بجائے ایک رکعت زائد کر کے جفت پڑھے۔ یہ تب ہے جب رات کے نوافل کی ادائیگی کرنی ہو، لیکن اگر صرف وتر کی ادائیگی ہی مقصود ہے تو طاق وتر پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔ واللہ أعلم۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 1791 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 747 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو اپنے وظیفہ (معمول) سے سویا رہا یا اس کے کچھ حصہ سے سو گیا، اور اس نے اسے نماز فجر اور نمازظہر کے درمیان پڑھ لیا تو اسے اس کے لیے ایسے ہی رکھا جائے گا گویا کہ اس نے اسے رات ہی کو پڑھا ہے۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:1745]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اگر انسان کا رات کے کسی حصہ میں کوئی ورد یا وظیفہ اور عمل ہو اور وہ کسی وجہ سے رات کو وہ عمل یا وظیفہ نہ کر سکے تو اسے اس پر ہمیشگی ودوام کو بر قرار رکھنے کے لیے دن کو ظہر سے پہلے پہلے کر لینا چاہیے۔
اس طرح وہ رات کو ادا کیا گیا عمل ہی شمار ہو گا اور اس کا دوام برقرار رہے گا۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1745 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 1313 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´جو اپنا وظیفہ پڑھے بغیر سو جائے تو کیا کرے؟`
عبدالرحمٰن بن عبدالقاری کہتے ہیں کہ میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: " جو شخص اپنا پورا وظیفہ یا اس کا کچھ حصہ پڑھے بغیر سو جائے پھر اسے صبح اٹھ کر فجر اور ظہر کے درمیان میں پڑھ لے تو اسے اسی طرح لکھا جائے گا گویا اس نے اسے رات ہی کو پڑھا ہے۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/أبواب قيام الليل /حدیث: 1313]
1313. اردو حاشیہ: فائدہ: نوافل کی قضائی دینا‘ مندوب ومستحب ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1313 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 1343 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´جو کوئی رات کا مقررہ وظیفہ یا ورد پڑھے بغیر سو جائے تو کیا کرے؟`
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو شخص اپنا پورا وظیفہ (ورد) یا اس کا کچھ حصہ چھوڑ کر سو جائے، اور اسے فجر و ظہر کے درمیان پڑھ لے، تو اس کو ایسا لکھا جائے گا گویا اس نے رات میں پڑھا۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1343]
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل: (1)
نماز تہجد میں قرآن مجید کی کوئی خاص مقدار تلاوت کرنے کا معمول بنا لینا درست ہے۔

(2)
تلاوت اور ذکر واذکار کےلئے کوئی وقت مکروہ نہیں۔

(3)
رات کے نوافل اور تلاوت کا ثواب زیادہ ہے لیکن مذکورہ صورت میں دن کے وقت بھی پورا ثواب ملے گا۔
گویا عذر شرعی عند اللہ معتبر ہے اور اس کی وجہ سے ہو جانے والی کوتاہی کالعدم متصور ہوگی-
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1343 سے ماخوذ ہے۔